یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 11/‏08 ص.‏ 8
  • آپ بھی اُستاد بن سکتے ہیں!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آپ بھی اُستاد بن سکتے ہیں!‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • دوسروں کو تربیت دیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • یہوواہ خدا اپنے خادموں کو تربیت دیتا ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • بزرگو، آپ بھائیوں کو تربیت دینے کو کیسا خیال کرتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • احساسِ‌کمتری کی وجہ سے دوسروں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرنے سے نہ ہچکچائیں۔‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
خدم 11/‏08 ص.‏ 8

آپ بھی اُستاد بن سکتے ہیں!‏

۱.‏ ہر مبشر کو خدمت کا کونسا شرف حاصل ہے؟‏

۱ خدمت‌گزاری کے اہم حلقوں میں سے ایک بااَجر کام کسی کو سچائی کی تعلیم دینا ہے۔جب وہ بادشاہتی پیغام کے لئے مثبت ردِعمل ظاہر کرتا ہے اور ہم اُسے کائنات کے حاکم یہوواہ خدا کے قریب جانے میں مدد دیتے ہیں تو اِس سے ہمیں بہت خوشی ملتی ہے۔ (‏یعقو ۴:‏۸‏)‏ ہر مبشر کی یہ خواہش ہونی چاہئے کہ وہ سچائی کے متلاشی شخص کو بائبل سے تعلیم دے اور اُسے اپنی شخصیت، سوچ اور چال‌چلن میں ضروری تبدیلیاں لاتے دیکھے۔—‏متی ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏۔‏

۲.‏ (‏ا)‏ بعض لوگ بائبل کا مطالعہ کرانے سے کیوں ہچکچاتے ہیں؟ (‏ب)‏ کیا چیز اُنہیں اِس مسئلے پر قابو پانے میں مدد دے گی؟‏

۲ یہوواہ خدا پر بھروسا رکھیں:‏ ماضی میں خدا کے بعض وفادار خادم اِس سوچ میں مبتلا ہو گئے کہ آیا وہ خدا کی خدمت کرنے کے لائق ہیں یا نہیں۔ لیکن یہوواہ خدا پر توکل نے موسیٰ، یرمیاہ اور عاموس کے علاوہ دیگر لوگوں کو اپنے اندر پیدا ہونے والے شک‌وشبہات پر قابو پانے اور اہم کام انجام دینے کے قابل بنایا۔ (‏خر ۴:‏۱۰-‏۱۲؛‏ یرم ۱:‏۶، ۷؛‏ عامو ۷:‏۱۴، ۱۵)‏ پولس رسول کو بھی ”‏اپنے خدا میں یہ دلیری حاصل ہوئی“‏۔ (‏۱-‏تھس ۲:‏۲‏)‏ جی ہاں، ہم سب بھی پھل‌دار بائبل مطالعے کرانے کے لئے درکار مدد، حکمت اور طاقت فراہم کرنے کے لئے یہوواہ خدا پر بھروسا رکھ سکتے ہیں۔—‏یسع ۴۱:‏۱۰؛‏ ۱-‏کر ۱:‏۲۶، ۲۷؛‏ ۱-‏پطر ۴:‏۱۱‏۔‏

۳، ۴.‏ خدا کا پاک کلام سکھانے کے لئے ہمیں کیسے تربیت فراہم کی جاتی ہے؟‏

۳ تربیت سے فائدہ اُٹھائیں:‏ ہمارا عظیم مُعلم یہوواہ خدا ہمیں ماہر اُستاد بننے میں مدد دینے کے لئے ایک باقاعدہ روحانی پروگرام کے ذریعے تربیت فراہم کرتا ہے۔ (‏یسع ۵۴:‏۱۳؛‏ ۲-‏تیم ۳:‏۱۶، ۱۷‏)‏ آپ کو پاک صحائف کے سلسلے میں اپنی سمجھ کو بہتر بنانے کے جو بھی مواقع دستیاب ہیں اِن سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں اور بائبل سچائیاں سکھانے کی اپنی لیاقت کو بہتر بنائیں۔ بنیادی طور پر، مسیحی خدمتی سکول اور خدمتی اجلاس ہمیں یہ تربیت فراہم کرتے ہیں۔ لیکن تمام کلیسیائی اجلاس دوسروں کو خدا کے کلام سے تعلیم دینے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔‏

۴ بائبل کی گہری سچائیوں کی تعلیم دینے کے لئے بھی آسان طریقے سیکھنے کی کوشش کریں۔اگر ہم دوسروں کو یہ بائبل سچائیاں بہتر طور پر سمجھانا چاہتے ہیں تو پہلے ہمیں خود اِنہیں واضح طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اجلاسوں پر تبصرہ کرنا ہمیں اہم نکات کو ذہن‌نشین کرنے اور مستقبل میں اِنہیں استعمال کرنے میں مدد دیتا ہے۔ پس اچھی تیاری کریں کیونکہ اِس سے آپ کی تعلیم دینے کی لیاقت بہتر ہوگی اور خوداعتماد ی بڑھے گی۔‏

۵.‏ ہمیں اچھے اُستاد بننے میں مدد دینے کے لئے کلیسیا کے اندر اَور کونسی تربیت دستیاب ہے؟‏

۵ بِلاشُبہ مسیحی خادم شاگرد بنانے کے سلسلے میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے سے سیکھتے ہیں۔ (‏لو ۱۰:‏۱‏)‏ اگر ممکن ہو تو تجربہ‌کار مبشروں جیسے کہ پائنیروں، بزرگوں اور سفری نگہبانوں کے ساتھ بائبل مطالعوں پر جائیں۔ غور کریں کہ صحیفائی سچائیوں کو سمجھانے کے لئے وہ مطالعے کے لئے استعمال کی جانے والی کتابوں، رسالوں اور کتابچوں میں موجود آسان اور سادہ تمثیلوں، تصویروں یا تعلیم دینے کے دیگر طریقوں کو کیسے کام میں لاتے ہیں۔ اُن سے یہ بھی پوچھیں کہ آپ ایک اچھا اُستاد بننے کے لئے کیا کر سکتے ہیں۔ (‏امثا ۱:‏۵؛‏ ۲۷:‏۱۷‏)‏ بھائی‌بہنوں کی طرف سے حاصل ہونے والی اِس تربیت کی قدر کریں کیونکہ درحقیقت خدا اِن کے ذریعے آپ کی تربیت کر رہا ہے۔—‏۲-‏کر ۳:‏۵‏۔‏

۶.‏ خدا کے کلام کا اُستاد بننے کے لئے بنیادی طور پر کیا کرنے کی ضرورت ہے؟‏

۶ یہوواہ خدا پر بھروسا رکھیں اور جو تربیت وہ فراہم کرتا ہے اُس سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔ اِس سلسلے میں مزید ترقی کرنے کے لئے یہوواہ سے دُعا کریں۔ (‏زبور ۲۵:‏۴، ۵‏)‏ آپ بھی کسی کو اپنی طرح خدا کے کلام کا اُستاد بننے میں مدد دے سکتے اور اِس سے حاصل ہونے والی خوشی کا تجربہ کر سکتے ہیں!‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں