مُنادی میں کیا کہیں؟
نومبر کے پہلے ہفتے والے دن بائبل کے مطالعے کی پیشکش کے لئے تجویز
”اکثر لوگ سوچتے ہیں کہ ہماری زندگی بہت مختصر ہے۔ آپ کے خیال میں کیا ہم بیماریوں کو ختم کرنے اور اپنی زندگی بڑھانے کے لئے کبھی کچھ کر سکیں گے؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ اِس رسالے میں کیا لکھا ہے۔“ پھر یکم نومبر کا مینارِنگہبانی صاحبِخانہ کو دیں اور اُس کے ساتھ مل کر صفحہ ۱۴ کے پہلے سوال پر غور کریں اور کمازکم ایک آیت ضرور پڑھیں۔ رسالہ پیش کریں اور اگلے سوال پر باتچیت کرنے کے لئے دوبارہ ملاقات کرنے کا بندوبست بنائیں۔
مینارِنگہبانی یکم نومبر
”آجکل ہم دیکھتے ہیں کہ کاروباری اور حکومتی سطح پر رشوت بہت عام ہے۔ آپ کے خیال میں کیا اِس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کچھ کِیا جا سکتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ یسوع مسیح اُن لوگوں کی مدد کیسے کریں گے جو رشوتخوری کے ستائے ہوئے ہیں۔ [زبور ۷۲:۱۲-۱۴ کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ بہت جلد رشوتخوری کا نامونشان مٹ جائے گا۔“
جاگو! اکتوبر-دسمبر
”آجکل بہت سے لوگ اکیلے باہر جانے سے ڈرتے ہیں، خاص طور پر اندھیرا ہونے کے بعد۔ آپ کے خیال میں کیا ہم کچھ کر سکتے ہیں تاکہ اِس دُنیا سے تشدد کو کم کِیا جا سکے؟ [جواب دینے دیں۔] اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ ہم امن کی راہ کیسے اپنا سکتے ہیں۔ اِس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خدا کے کلام میں درج یہ پیشینگوئی کیسے پوری ہوگی۔“ زبور ۷۲:۷ کو پڑھیں۔