اعلانات
◼ اگلے مہینوں میں یہ پیش کریں: اکتوبر: مینارِنگہبانی اور جاگو! جب آپ کسی شخص سے دوبارہ ملنے کے لئے جاتے ہیں تو اُسے کتاب پاک صحائف کی تعلیم پیش کریں یا پھر اُس کی تعلیم کے لحاظ سے بروشر خدا کی سنیں یا پھر خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں پیش کریں اور بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کریں۔ نومبر اور دسمبر: مبشر اِن پرچوں میں سے کوئی پرچہ پیش کر سکتے ہیں: تمام دُکھتکلیف کا عنقریب خاتمہ! یہوواہ کون ہے؟ یسوع مسیح کون ہے؟ کیا آپ سچائی جاننے کی خواہش رکھتے ہیں؟ اگر ایک شخص دلچسپی ظاہر کرتا ہے تو اُسے کتاب پاک صحائف کی تعلیم، بروشر خدا کی سنیں یا خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں پیش کریں اور اُسے دِکھائیں کہ ہم اِن کے ذریعے لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کیسے کرتے ہیں۔ جنوری ۲۰۱۳ء: اِن بروشروں میں سے کوئی بروشر پیش کریں: خدا کا کلام—تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام یا آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں! جب آپ ایسے لوگوں کے پاس دوبارہ جاتے ہیں جنہوں نے آپ کے پیغام میں دلچسپی ظاہر کی تھی تو کتاب پاک صحائف کی تعلیم پیش کریں یا پھر اُن کی تعلیم کے لحاظ سے بروشر خدا کی سنیں یا پھر خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں پیش کریں اور بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کریں۔