یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 10/‏12 ص.‏ 1
  • کیا آپ شام کے وقت مُنادی کر سکتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ شام کے وقت مُنادی کر سکتے ہیں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ اپنے شیڈول میں ردوبدل کر سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • کیا آپ نے شام کی گواہی کو آزمایا ہے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • گھرباگھر منادی کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • مُنادی کے دوران وقت کا بہترین اِستعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
خدم 10/‏12 ص.‏ 1

کیا آپ شام کے وقت مُنادی کر سکتے ہیں؟‏

۱.‏ ایک عالم کے مطابق پولس رسول کس وقت گھربہ‌گھر مُنادی کِیا کرتے تھے؟‏

۱ ایک عالم کے مطابق پولس رسول ”‏شام ۴ بجے سے رات گئے تک“‏ گھربہ‌گھر مُنادی کرتے تھے۔ ہم یہ تو نہیں جانتے کہ آیا یہ پولس رسول کا ہر دن کا معمول تھا یا نہیں۔ لیکن ہم یہ ضرور جانتے ہیں کہ پولس رسول ”‏اِنجیل کی خاطر“‏ سب کچھ کرنے کو تیار تھے۔ (‏۱-‏کر ۹:‏۱۹-‏۲۳‏)‏ یقیناً اُنہوں نے اپنے معمول میں ردوبدل کِیا ہوگا تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو خوشخبری سنا سکیں۔‏

۲.‏ شام کے وقت مُنادی کرنا کیوں فائدہ‌مند ہے؟‏

۲ بہت سے علاقوں میں مبشر اکثر صبح کے وقت گھربہ‌گھر مُنادی کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ کے علاقے میں زیادہ‌تر لوگ صبح کے وقت گھر پر ہوتے ہیں؟ ایک پہل‌کار نے کہا:‏ ”‏دن کے دوران کم ہی لوگ گھر پر ملتے ہیں۔ لیکن شام کو بہت سے لوگ گھر پر ہوتے ہیں۔“‏ شام کے وقت اکثر مرد بھی گھر پر آ جاتے ہیں اِس لئے ہمیں اُن کو بھی خوشخبری سنانے کا موقع مل سکتا ہے۔ اِس کے علاوہ شام کو عموماً لوگ فارغ ہوتے ہیں اور اُن کے پاس بات‌چیت کرنے کے لئے زیادہ وقت ہوتا ہے۔ اگر کلیسیا کے علاقے میں شام کو مُنادی کرنا زیادہ فائدہ‌مند ہے تو بزرگوں کو شام کے وقت مُنادی کے اجلاس کا بندوبست کرنا چاہئے۔‏

۳.‏ ہم شام کو مُنادی کرنے کے سلسلے میں سمجھ‌داری سے کام کیسے لے سکتے ہیں؟‏

۳ سمجھ‌داری سے کام لیں:‏ شام کو مُنادی کرنے کے سلسلے میں سمجھ‌داری سے کام لینا بہت ضروری ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ ایسے وقت جاتے ہیں جب لوگ کھانا کھا رہے ہوں تو بہتر ہوگا کہ آپ پھر کسی وقت اُن سے ملیں۔ اگر اندھیرا ہو تو ایسی جگہ کھڑے ہوں جہاں صاحبِ‌خانہ آپ کو دیکھ سکے۔ فوراً اپنا تعارف کرائیں اور بتائیں کہ آپ اُن سے کیوں ملنے آئے ہیں۔ اِس کے علاوہ گروپ کی صورت میں ایک علاقے میں مُنادی کریں۔ ایسی گلیوں میں نہ جائیں جہاں زیادہ روشنی نہ ہو۔ اِتنی دیر سے بھی نہ جائیں کہ لوگ سونے کی تیاری کر رہے ہوں۔ (‏۲-‏کر ۶:‏۳‏)‏ اگر ایک علاقے میں اندھیرے میں مُنادی کرنا خطرناک ہے تو اندھیرا ہونے سے پہلے پہلے اپنے گھر چلے جائیں۔—‏امثا ۲۲:‏۳‏۔‏

۴ فائدے:‏ جب ہم مُنادی کے دوران زیادہ لوگوں کو ملتے ہیں تو ہمیں بڑی خوشی ہوتی ہے۔ جتنا زیادہ ہم مُنادی کے کام میں حصہ لیں گے اُتنا ہی زیادہ ہمیں موقع ملے گا کہ ہم ’‏نجات پانے اور سچائی کی پہچان تک پہنچنے‘‏ میں لوگوں کی مدد کر سکیں۔ (‏۱-‏تیم ۲:‏۳، ۴‏)‏ کیا آپ اپنے معمول میں ردوبدل کر سکتے ہیں تاکہ آپ شام کے وقت مُنادی کر سکیں؟‏

۴.‏ شام کے وقت مُنادی کرنے سے کون‌سے فائدے ہو سکتے ہیں؟

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں