مسیحی خدمتی سکول کا اِعادہ
مسیحی خدمتی سکول میں ۲۷ اگست ۲۰۱۲ء سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران نیچے دئے گئے سوالوں پر غور کِیا جائے گا۔ قوسین میں درج تاریخ اُس ہفتے کو ظاہر کرتی ہے جس میں اُس مواد پر بات کی جائے گی جس سے سوال لیا گیا ہے۔
۱. حزقیایل نبی نے ملک یہوداہ میں رہنے والے برگشتہ اسرائیلیوں کے بارے میں جو رویا دیکھی، وہ کس کی اشارہ کرتی ہے اور اِس سے ہم کونسا سبق سیکھتے ہیں؟ (حز ۸:۱۵-۱۷) [۲ جولائی، م۰۷ ۱/۷ ص. ۹، پ. ۴؛ م۹۳ ۱/۴ ص. ۲۵، پ. ۷، ص. ۲۶، پ. ۱۲]
۲. آجکل زیادہتر مذہبی رہنما کس لحاظ سے حزقیایل کے زمانے کے جھوٹے نبیوں کی طرح ہیں؟ (حز ۱۳:۳، ۷) [۹ جولائی، م۹۹ ۱/۱۰ ص. ۱۳، پ. ۱۴، ۱۵]
۳. حزقیایل ۱۷:۲۲-۲۴ میں جو پیشینگوئی درج ہے، اُس میں ”کونپل“ کون ہے؟ ’اُونچا اور بلند پہاڑ‘ کیا ہے؟ اور کونپل کس طرح سے ”عالیشان دیودار“ بنے گی؟ [۱۶ جولائی، م۰۷ ۱/۷ ص. ۸، پ. ۶]
۴. ہم اسرائیل کے بزرگوں جیسی غلطی کرنے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ (حز ۲۰:۱، ۴۹) [۲۳ جولائی، م۰۷ ۱/۷ ص. ۱۰، پ. ۳]
۵. حزقیایل ۲۱:۱۸-۲۲ میں درج واقعے سے کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ نہ تو کوئی انسان اور نہ ہی شیاطین خدا کے مقصد کو بدل سکتے ہیں؟ [۳۰ جولائی، م۰۷ ۱/۷ ص. ۱۰، پ. ۴]
۶. حزقیایل ۲۲:۶-۱۶ کے مطابق یہوواہ خدا کنکن کاموں سے نفرت کرتا ہے؟ [۳۰ جولائی، م۰۷ ۱/۷ ص. ۱۰، پ. ۵]
۷. حزقیایل ۲۴:۶، ۱۱، ۱۲ میں دیگ پر لگا زنگ کس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے؟ اور آیت ۱۴ میں کونسا اصول دیا گیا ہے؟ [۶ اگست، م۰۷ ۱/۷ ص. ۱۰، پ. ۲]
۸. حزقیایل ۲۸:۲، ۱۲-۱۷ میں کونسی باتیں ”صوؔر کے بادشاہ“ اور شیطان دونوں پر لاگو ہوتی ہیں؟ [۱۳ اگست؛ پید ۳:۱-۵؛ ۲-کر ۴:۴؛ ۱-تیم ۳:۶؛ مکا ۱۲:۹ پر غور کریں۔]
۹. مصر کب ۴۰ سال تک ویران رہا؟ اور ہم اِس بات پر یقین کیوں رکھ سکتے ہیں کہ واقعی ایسا ہوا تھا؟ (حز ۲۹:۸-۱۲) [۱۳ اگست، م۰۷ ۱/۸ ص. ۱۵، پ. ۱]
۱۰. جب لوگوں نے حزقیایل کا مذاق اُڑایا اور اُن کے پیغام کو نہیں سنا تو حزقیایل نے کیسا ردِعمل دِکھایا؟ اور یہوواہ خدا نے حزقیایل کو کس بات کا یقین دِلایا؟ (حز ۳۳:۳۱-۳۳) [۲۰ اگست، م۹۱ ۱/۱۰ ص. ۲۸، پ. ۱۶، ۱۷]