کلیسیائی بائبل مطالعے اور خدمتی اجلاس میں تبدیلی
تین ستمبر سے شروع ہونے والے ہفتے سے کلیسیائی بائبل مطالعہ کا وقت ۲۵ منٹ کی بجائے ۳۰ منٹ ہوگا۔ مطالعہ کرانے والا بھائی ایک منٹ کے لئے اُس مواد کی دُہرائی کرے گا جو پچھلے کلیسیائی بائبل مطالعے کے دوران پیش کِیا گیا تھا۔ خدمتی اجلاس ۳۵ منٹ کی بجائے ۳۰ منٹ کا ہوگا۔ اعلانات کا حصہ الگ سے نہیں ہوگا۔ اگر کوئی اعلان کرنا ضروری ہو تو اِسے خدمتی اجلاس کے پہلے حصے کے شروع میں کِیا جائے گا۔ مُنادی اور صفائی کے بندوبست کے بارے میں اعلان نہیں کِیا جائے گا اور نہ ہی کسی کی طرف سے سلام اور پیار دیا جائے گا۔ (ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۰/۰۸ ص. ۱، پ. ۴) یہ بتانے کی بھی ضرورت نہیں کہ خدمتی اجلاس میں کون کونسے حصے پیش کئے جائیں گے۔ اگر کسی اعلان کے لئے زیادہ وقت چاہئے تو خدمتی اجلاس میں حصہ لینے والے بھائیوں کو پہلے سے بتا دیا جائے تاکہ وہ اپنے حصوں کو مختصر رکھیں۔