یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏12 ص.‏ 2
  • اپنی عقل کی حفاظت کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنی عقل کی حفاظت کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • ملتا جلتا مواد
  • سرکٹ اسمبلی روحانی طور پر مضبوط رہنے میں ہماری مدد کرتی ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • اپنے ضمیر کی حفاظت کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • مبشروں کی تربیت کے لئے ایک بندوبست
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
خدم 8/‏12 ص.‏ 2

اپنی عقل کی حفاظت کریں

۱.‏ (‏الف)‏ سن ۲۰۱۳ء میں حلقے کے اجتماع کا موضوع کیا ہے؟ (‏ب)‏ حلقے کے اجتماع کا مقصد کیا ہے؟‏

۱ یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو ہدایت دی کہ یہوواہ خدا سے اپنے سارے دل، اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل سے محبت رکھیں۔ (‏متی ۲۲:‏۳۷، ۳۸‏)‏ سن ۲۰۱۳ء کے خدمتی سال میں صوبائی اجتماع، حلقے کے اجتماع اور خاص اجتماع کے ذریعے ہم سیکھیں گے کہ ہم اپنی مسیحی شخصیت کو کیسے بہتر بنا سکتے ہیں۔ صوبائی اجتماع کا موضوع ہے:‏ ”‏دل کی حفاظت کریں۔“‏ خاص اجتماع کا موضوع ہے:‏ ”‏اپنے ضمیر کی حفاظت کریں۔“‏ اور حلقے کے اجتماع کا موضوع ہے:‏ ”‏اپنی عقل کی حفاظت کریں۔“‏ یہ موضوع متی ۲۲:‏۳۷ پر مبنی ہے۔ حلقے کے اجتماع کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنی سوچ اور خیالات کا جائزہ لیں اور اِن میں بہتری لائیں تاکہ ہم یہوواہ خدا کو خوش کر سکیں۔‏

۲.‏ ہمیں حلقے کے اجتماع پر کن سوالوں کے جوابوں پر غور کرنا چاہئے؟‏

۲ پروگرام میں کیا کچھ شامل ہوگا؟‏ جب ہم حلقے کے اجتماع کے پروگرام کو سنتے ہیں تو ہمیں اِن سوالوں کے جوابوں پر غور کرنا چاہئے:‏

‏• ہم ”‏آدمیوں کی باتوں“‏ کا خیال رکھنے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟‏

‏• ہم لوگوں کی عقلوں پر سے پردہ کیسے اُٹھا سکتے ہیں؟‏

‏• ہمیں کس کا مزاج اپنانا چاہئے؟‏

‏• صحیح باتوں پر دھیان دینے کے کیا فائدے ہیں؟‏

‏• ہم اپنی سوچ یہوواہ خدا کی سوچ کے مطابق کیسے ڈھال سکتے ہیں؟‏

‏• شوہر، بیویاں، والدین اور بچے کیا کر سکتے ہیں تاکہ اُن کی گھریلو زندگی خوشگوار ہو؟‏

‏• ہم یہ کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم یہوواہ کے دن کے لئے تیار ہیں؟‏

‏• اپنی عقل کی کمر باندھنے کا کیا مطلب ہے؟‏

‏• جو لوگ سیکھی ہوئی باتوں پر عمل کرتے ہیں، اُنہیں کیا فائدہ ہوتا ہے؟‏

۳.‏ یہ کیوں اہم ہے کہ ہم حلقے کے اجتماع پر دونوں دن جائیں، دھیان سے سنیں اور سیکھی ہوئی باتوں پر عمل بھی کریں؟‏

۳ شیطان ہر وقت ہماری سوچ کو آلودہ کرنے کی کوشش میں رہتا ہے۔ (‏۲-‏کرنتھیوں ۱۱:‏۳‏)‏ اِس لئے ہمیں اپنی عقل اور اپنے خیالات کی حفاظت کرنی چاہئے۔ ہمیں مسیح کی عقل اپنانی چاہئے اور اِس خراب دُنیا کے اثر کے خلاف لڑنا چاہئے۔ (‏۱-‏کرنتھیوں ۲:‏۱۶‏)‏ لہٰذا ابھی سے بندوبست بنائیں تاکہ آپ حلقے کے اجتماع پر دونوں دن آ سکیں۔ پروگرام کو دھیان سے سنیں۔ جب ہم سیکھی ہوئی باتوں پر عمل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے تو ہم خدا کی خدمت کرنے کے لئے اپنی عقل کی کمر باندھ لیں گے۔—‏۱-‏پطرس ۱:‏۱۳‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں