یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏12 ص.‏ 1
  • اپنے ضمیر کی حفاظت کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنے ضمیر کی حفاظت کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • ملتا جلتا مواد
  • آپ صاف ضمیر کیسے رکھ سکتے ہیں؟‏
    خدا کی محبت میں قائم رہیں
  • خدا کے سامنے اپنا ضمیر صاف رکھیں
    ہم خدا کی محبت میں کیسے قائم رہ سکتے ہیں؟‏
  • مَیں اپنے ضمیر کی تربیت کیسے کر سکتا ہوں؟‏
    نوجوانوں کا سوال
  • کیا آپ کا ضمیر خوب تربیت‌یافتہ ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
خدم 8/‏12 ص.‏ 1

اپنے ضمیر کی حفاظت کریں

۱.‏ (‏الف)‏ سن ۲۰۱۳ء میں ہمارے خاص اجتماع کا موضوع کیا ہے؟ (‏ب)‏ خاص اجتماع کے پروگرام کا مقصد کیا ہے؟‏

۱ ہمیں ہر دن ایسی کئی صورتحال کا سامنا ہوتا ہے جو ہمارے ضمیر کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ اِس لئے ۲۰۱۳ء کے خدمتی سال میں خاص اجتماع کا موضوع یہ ہوگا:‏ ”‏اپنے ضمیر کی حفاظت کریں۔“‏ (‏۱-‏تیم ۱:‏۱۸، ۱۹‏)‏ خاص اجتماع کے پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک سنجیدگی سے اِس بات پر غور کرے کہ ہم اپنے ضمیر کو کیسے استعمال کرتے ہیں جو ہمارے خالق کی طرف سے ایک شاندار تحفہ ہے۔‏

۲.‏ خاص اجتماع پر کن اہم سوالوں کے جواب دئے جائیں گے؟‏

۲ اِن سوالوں کے جوابوں پر غور کریں:‏ خاص اجتماع پر ضمیر کے بارے میں اِن سات اہم سوالوں کے جواب دئے جائیں گے:‏

‏• کون‌سی باتیں ضمیر کے لئے نقصان‌دہ ہیں؟‏

‏• ہم اپنے ضمیر کی تربیت کیسے کر سکتے ہیں؟‏

‏• ہم سب آدمیوں کے خون سے کیسے پاک ہو سکتے ہیں؟‏

‏• بائبل کے اصولوں پر غور کرنے اور اِن پر عمل کرنے سے ہم کیا ظاہر کرتے ہیں؟‏

‏• ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ ہم اپنے بھائی کے ضمیر کو ٹھیس نہ پہنچائیں؟‏

‏• بچو اور نوجوانو، جب آپ پر خدا کے حکموں کو توڑنے کے لئے دباؤ ڈالا جاتا ہے تو آپ کو کیا کرنا چاہئے؟‏

‏• جو لوگ پاک روح کو اپنے ضمیر کی رہنمائی کرنے دیتے ہیں، اُنہیں کون‌سی برکتیں حاصل ہوتی ہیں؟‏

۳.‏ خاص اجتماع کے پروگرام سے ہمیں کیا فائدہ ہوگا؟‏

۳ شیطان ہمارے ضمیر کو نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ لیکن یہوواہ خدا کی مدد سے ہم اُس کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ ہمارا آسمانی باپ ہمیں اپنے کلام اور اپنی تنظیم کے ذریعے یہ بتاتا ہے کہ ”‏راہ یہی ہے اِس پر چل۔“‏ (‏یسع ۳۰:‏۲۱‏)‏ اِس خاص اجتماع کے ذریعے بھی ہم یہوواہ خدا سے رہنمائی حاصل کریں گے۔ اِس لئے پورے پروگرام پر حاضر ہونے کے لئے ابھی سے بندوبست بنائیں۔ تقریروں کو پوری توجہ سے سنیں اور غور کریں کہ آپ اور آپ کے گھر والے اِن میں بتائی گئی باتوں پر کیسے عمل کر سکتے ہیں۔ اِن باتوں پر عمل کرنے سے ہماری ’‏نیت نیک‘‏ رہے گی یعنی ہمارا ضمیر صاف رہے گا۔ (‏۱-‏پطر ۳:‏۱۶‏)‏ اِس پروگرام کے ذریعے ہمارا یہ عزم مضبوط ہوگا کہ ہم شیطان کا مقابلہ کرتے رہیں اور یہوواہ خدا کی راہ پر چلتے رہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں