اعلانات
◼ اگلے مہینوں میں یہ پیش کریں: جولائی اور اگست: اِن بروشروں میں سے کوئی بروشر پیش کریں: خدا کا کلام—تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام یا آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں! جب آپ ایسے لوگوں کے پاس دوبارہ جاتے ہیں جنہوں نے آپ کے پیغام میں دلچسپی ظاہر کی تھی تو کتاب پاک صحائف کی تعلیم پیش کریں یا پھر اُن کی تعلیم کے لحاظ سے بروشر خدا کی سنیں یا پھر خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں پیش کریں اور بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کریں۔ ستمبر اور اکتوبر: مینارِنگہبانی اور جاگو! جب آپ کسی شخص سے دوبارہ ملنے کے لئے جاتے ہیں تو اُسے کتاب پاک صحائف کی تعلیم پیش کریں یا پھر اُس کی تعلیم کے لحاظ سے بروشر خدا کی سنیں یا پھر خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں پیش کریں اور بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کریں۔
▪ یکم اگست کو یہوواہ خدا کے حضور گیت گائیں کی پانچویں سیڈی ویبسائٹ jw.org پر ڈاؤنلوڈ کے لئے دستیاب ہوگی۔ یہ گائے ہوئے گیت پہلے انگریزی زبان میں اور بعد میں کچھ اَور زبانوں میں بھی پوسٹ کئے جائیں گے۔ اگر آپ اِن گیتوں کی سیڈی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ اِسے اپنی کلیسیا کے ذریعے منگوا سکتے ہیں۔ سیڈی بنانے اور بھیجنے میں زیادہ خرچہ ہوتا ہے جبکہ اگر ہم اِن فائلوں کو ڈاؤنلوڈ کرتے ہیں تو ہماری تنظیم کا خرچہ کم ہوتا ہے۔ اِس لئے اگر آپ اِن فائلوں کو ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں تو ضرور ایسا کریں۔ یہوواہ خدا کے حضور گیت گائیں کی پہلی چار سیڈی ابھی ویبسائٹ پر موجود ہیں۔