مُنادی میں کیا کہیں؟
جون کے پہلے ہفتے والے دن بائبل کے مطالعے کی پیشکش کے لئے تجویز
”آپ کے خیال میں کیا مذہب لوگوں میں محبت اور امن کو فروغ دیتا ہے یا نفرت اور ظلموتشدد کو؟ [جواب دینے دیں۔] اِس سلسلے میں مَیں آپ کو ایک مضمون دِکھانا چاہوں گا۔“ پھر یکم جون کا مینارِنگہبانی صاحبِخانہ کے ہاتھ میں دیں، اُس کے ساتھ مل کر صفحہ ۲۶ کے پہلے سوال پر غور کریں اور کمازکم ایک حوالہ ضرور پڑھیں۔ رسالہ پیش کریں اور اگلے سوال پر باتچیت کرنے کے لئے دوبارہ ملاقات کرنے کا بندوبست بنائیں۔
مینارِنگہبانی یکم جون
”بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ مذہب اور سیاست کو مل کر کام کرنا چاہئے جبکہ کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ مذہب کو سیاست سے بالکل الگ رکھنا چاہئے۔ اِس سلسلے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ یسوع مسیح نے اُس وقت کیا کِیا جب لوگ اُنہیں بادشاہ بنانا چاہتے تھے۔ [یوحنا ۶:۱۵ کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ یسوع مسیح نے ایسا ردِعمل کیوں دِکھایا اور سچے مسیحی، معاشرے کی بھلائی کے لئے کیا کر سکتے ہیں۔“
جاگو! اپریل-جون
”ہم سب چاہتے ہیں کہ دوسرے لوگوں کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہوں۔ لیکن کیا یہ ہمیشہ آسان ہوتا ہے؟ آپ کا کیا خیال ہے؟ خدا کے کلام میں کچھ ایسی ہدایات دی گئی ہیں جن پر عمل کرکے ہم آپس کے اختلافات کو دُور کر سکتے ہیں۔ [امثال ۱۹:۱۱ کو پڑھیں۔]“ صفحہ ۱۰ پر مضمون ”ہم دوسروں کے ساتھ صلح کیسے کر سکتے ہیں؟“ دِکھائیں۔