یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏12 ص.‏ 3
  • یہوواہ کے گواہوں کی تاریخ کے بارے میں ایک ویڈیو

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ کے گواہوں کی تاریخ کے بارے میں ایک ویڈیو
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ کے گواہوں کی تاریخ کے بارے میں ایک ویڈیو
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • جیہوواز وٹنسز—‏آرگنائزڈ ٹو شیئر دی گُڈ نیوز
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • تعلیم‌وتربیت اور تحریک‌وتقویت فراہم کرنے والے آلات
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • گواہی دینے والی اثرآفرین ویڈیوز
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
خدم 5/‏12 ص.‏ 3

یہوواہ کے گواہوں کی تاریخ کے بارے میں ایک ویڈیو

سن ۱۹۱۹ء میں بھائی رتھرفورڈ اور اُن کے ساتھیوں کو قید سے رِہا کر دیا گیا۔ اب بائبل سٹوڈنٹس کو خوشخبری پھیلانے کے لئے بہت کام کرنا تھا۔ ویڈیو Faith in Action Jehovah‎’s Witnesses‏—‏کے دوسرے حصے میں دِکھایا گیا ہے کہ بائبل سٹوڈنٹس پر بہت اذیت ڈھائی گئی، بائبل کی تعلیمات کے بارے میں اُن کی سمجھ بڑھتی گئی اور وہ بائبل کے اصولوں پر عمل کرنے کی پہلے سے زیادہ کوشش کرنے لگے۔ (‏امثال ۴:‏۱۸؛‏ ملاکی ۳:‏۱-‏۳؛‏ یوحنا ۱۵:‏۲۰‏)‏ اِس حصے کا عنوان ہے:‏ Let the Light Shine اِس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اِن سوالوں کا جواب دینے کی کوشش کریں:‏

‏(‏۱)‏ بائبل سٹوڈنٹس نے خوشخبری پھیلانے کے لئے کون‌کون سے طریقے استعمال کئے؟ ‏(‏۲)‏ سن ۱۹۳۱ء اور ۱۹۳۵ء کے اجتماعوں پر کون‌سے اہم اعلان کئے گئے؟ ‏(‏۳)‏ یکم نومبر ۱۹۳۹ء کے مینارِنگہبانی میں کس اہم موضوع پر بات کی گئی؟ ‏(‏۴)‏ جب بھائی رتھرفورڈ نے میڈیسن سکوائر گارڈن میں تقریر دی تو کیا ہوا؟ ‏(‏۵)‏ بھائی نار نے اپنی تقریر ”‏کیا امن قائم رہے گا؟“‏ میں کون‌سی حیرت‌انگیز بات بتائی؟ ‏(‏۶)‏ مُنادی کے کام کو فروغ دینے کے لئے ۱۹۴۲ء میں کون‌سے منصوبے بنائے گئے؟ ‏(‏۷)‏ کچھ ایسے مقدموں کے بارے میں بتائیں جو یہوواہ کے گواہوں نے ریاستہائے متحدہ، کینیڈا اور یونان میں لڑے۔ ‏(‏۸)‏ مُنادی کے کام کی ترقی میں گلئیڈ سکول کا کیا کردار تھا؟ ‏(‏۹)‏ سن ۱۹۴۶ء میں کس اہم کام کا آغاز کِیا گیا؟ اِس کی ضرورت کیوں پڑی؟ ‏(‏۱۰)‏ یہوواہ کے گواہوں نے کون‌سے قدم اُٹھائے تاکہ اُن کا چال‌چلن بائبل کے اصولوں کے مطابق ہو؟ ‏(‏۱۱)‏ کچھ ایسی تبدیلیوں کے بارے میں بتائیں جو ۱۹۷۰ء کے بعد کی گئیں تاکہ ہماری تنظیم کا ڈھانچا بائبل کے مطابق ہو۔ ‏(‏۱۲)‏ اِس ویڈیو کو دیکھ کر آپ نے کیا سیکھا ہے جس سے آپ یہوواہ خدا کی تنظیم کی زیادہ قدر کرنے لگے ہیں؟ ‏(‏۱۳)‏ اِس ویڈیو سے آپ نے کیا سیکھا ہے جس سے آپ کا یہ عزم مضبوط ہوا ہے کہ آپ مشکلات کے باوجود جوش سے مُنادی کرتے رہیں گے؟ ‏(‏۱۴)‏ ہم اِس ویڈیو کے ذریعے اپنے رشتہ‌داروں، دوستوں، واقف‌کاروں اور اُن لوگوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں جن کے ساتھ ہم بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں؟‏

ہر گزرتے دن کے ساتھ یہوواہ کے گواہوں کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اِس تاریخ میں ہماری اُن کوششوں کے بارے میں کیا لکھا جائے گا جو ہم بادشاہت کا پیغام پھیلانے کے لئے کرتے ہیں؟ آئیں، ہم بھی خدا کے اُن خادموں کی مثال پر عمل کرتے رہیں جنہوں نے دلیری سے ایک تاریک دُنیا میں روحانی نور چمکایا۔—‏۲-‏کر ۴:‏۶‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں