یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏12 ص.‏ 2
  • لوگوں کو اُن کے کام کی جگہ پر گواہی دیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • لوگوں کو اُن کے کام کی جگہ پر گواہی دیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • ملتا جلتا مواد
  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏کاروباری جگہوں پر گواہی دیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
  • کاروباری علاقے میں کیسے منادی کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • ہر جگہ خوشخبری کی منادی کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • عوامی جگہوں پر گواہی دینے کے نئے بندوبست
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
خدم 3/‏12 ص.‏ 2

لوگوں کو اُن کے کام کی جگہ پر گواہی دیں

۱.‏ اگر ہم لوگوں کو اُن کے کام کی جگہ پر گواہی دینے سے گھبراتے ہیں تو ہمیں پریشان کیوں نہیں ہونا چاہئے؟‏

۱ کیا آپ لوگوں کو اُن کے کام کی جگہ پر گواہی دینے سے گھبراتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو پریشان نہ ہوں۔ پولس رسول جو خدا کے ایک دلیر خادم تھے، اُنہیں بھی مُنادی کرنے کے لئے دلیری حاصل کرنی پڑی۔ (‏۱-‏تھس ۲:‏۲‏)‏ آئیں، دیکھیں کہ کچھ مبشر لوگوں کو اُن کے کام کی جگہ پر گواہی دینے سے کیوں ہچکچاتے ہیں۔ ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ ہم گواہی دینے کے اِس موقعے سے بھرپور فائدہ اُٹھا سکیں۔‏

۲.‏ ہمیں یہ کیوں نہیں سوچنا چاہئے کہ اگر ہم لوگوں سے کام کی جگہ پر بات کریں گے تو وہ ناراض ہوں گے؟‏

۲ اگر مَیں اُن سے بات کروں گا تو وہ ناراض ہوں گے:‏ جب آپ لوگوں سے اُن کے کام کی جگہ پر ملتے ہیں تو اکثر وہ بُرا نہیں مناتے کیونکہ اُن کا کام ہی یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی دُکان یا دفتر میں آنے والے لوگوں کی مدد کریں۔ شاید وہ آپ کو بھی گاہک سمجھ کر آپ سے نرمی سے پیش آئیں۔ اگر آپ صاف‌ستھرا لباس پہنیں گے اور اُن سے خوش‌اخلاقی سے پیش آئیں گے تو یقیناً وہ آپ کا احترام کریں گے۔‏

۳.‏ ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ گاہک پریشان نہ ہوں؟‏

۳ کیا مجھے گاہکوں کے سامنے اُن سے بات کرنی پڑے گی؟‏ اگر ممکن ہو تو کسی ایسے وقت کا انتخاب کریں جب زیادہ رش نہ ہو۔ شاید آپ اُس وقت جا سکتے ہیں جب دُکان کھلتی ہے۔ دُکان‌دار سے اُس وقت بات کریں جب وہ اکیلا ہو۔ اپنی پیشکش کو مختصر رکھیں۔‏

۴.‏ جب ہم لوگوں سے اُن کے کام کی جگہ پر ملتے ہیں تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں؟‏

۴ مَیں کیسے بات شروع کروں گا؟‏ اگر دُکان میں کئی لوگ کام کرتے ہیں تو پہلے دُکان‌دار یا مالک سے بات کریں۔ شاید آپ کچھ یوں کہہ سکتے ہیں:‏ ”‏کام کرنے والے لوگوں سے اُن کے گھر پر ملنا بڑا مشکل ہوتا ہے اِس لئے ہم کام کی جگہ پر اُن سے مل رہے ہیں۔ مجھے پتہ ہے کہ آپ مصروف ہیں اِس لئے مَیں آپ سے مختصر سی بات کروں گا۔“‏ عطیات کے بندوبست کا ذکر تب ہی کریں جب وہ پوچھے کہ آپ کا کام کس طرح چلتا ہے ورنہ وہ آپ کو سیلزمین سمجھے گا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے آپ اُس سے دُکان میں کام کرنے والے دوسرے لوگوں سے بات کرنے کی اجازت لے سکتے ہیں۔ اُن لوگوں سے بات کرتے وقت اپنی پیشکش کو دہرائیں۔ اگر ایک شخص مصروف ہے تو اپنی پیشکش کو مختصر رکھیں اور اُسے پڑھنے کے لئے کوئی اشتہار دیں۔ اگر دُکان میں کام کرنے والے لوگوں سے بات کرنا ممکن نہ ہو تو شاید آپ دُکان‌دار یا مالک کی اجازت سے کچھ رسالے یا کتابیں اُس جگہ چھوڑ سکتے ہیں جہاں وہ وقفے کے دوران اِکٹھے ہوتے ہیں۔‏

۵.‏ ہم اعتماد کے ساتھ لوگوں کو اُن کے کام کی جگہ پر گواہی کیوں دے سکتے ہیں؟‏

۵ یسوع مسیح اور پولس رسول نے بڑے اعتماد کے ساتھ لوگوں سے اُن کے کام کی جگہ پر بات کی اور ہم بھی ایسا کر سکتے ہیں۔ (‏متی ۴:‏۱۸-‏۲۱؛‏ ۹:‏۹؛‏ اعما ۱۷:‏۱۷‏)‏ یہوواہ خدا سے دُعا کریں کہ وہ خوف پر قابو پانے میں آپ کی مدد کرے اور آپ کو دلیری عطا کرے۔ (‏اعما ۴:‏۲۹‏)‏ جب ہم لوگوں کے کام کی جگہ پر جا کر مُنادی کرتے ہیں تو شاید ہی کوئی ایسا ہو جس سے ہماری ملاقات نہ ہو۔تو پھر کیوں نہ گواہی دینے کے اِس شاندار موقعے سے فائدہ اُٹھائیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں