مسیحی خدمتی سکول کے مواد کی دُہرائی
مسیحی خدمتی سکول میں ۲۷ فروری ۲۰۱۲ء سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران نیچے دئے گئے سوالوں پر غور کِیا جائے گا۔ قوسین میں درج تاریخ اُس ہفتے کو ظاہر کرتی ہے جس میں اُس مواد پر بات کی جائے گی جس سے سوال لیا گیا ہے۔ یوں بہنبھائی سکول کی تیاری کرتے وقت تحقیق کر سکیں گے۔
۱. کیا یہ کہنا درست ہے کہ یہوواہ خدا کا رحم اُس کے انصاف پر غالب آتا ہے؟ (یسع ۳۰:۱۸) [۹ جنوری، م۰۲ ۱/۳ ص. ۳۰]
۲. شبناہ، حزقیاہ بادشاہ کا خزانچی تھا مگر اُسے اِس عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ہم اِس سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (یسع ۳۶:۲، ۳، ۲۲) [۱۶ جنوری، م۰۷ ۱/۲ ص. ۱۴، پ. ۶]
۳. کسی مشکل صورتحال سے نپٹنے کے سلسلے میں ہم یسعیاہ ۳۷:۱، ۱۴-۲۰ میں درج واقعے سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ [۱۶ جنوری، م۰۷ ۱/۲ ص. ۱۴، پ. ۷، ۸]
۴. یسعیاہ ۴۰:۳۱ میں جو مثال دی گئی ہے اُس سے یہوواہ خدا کے خادموں کو کیا حوصلہ ملتا ہے؟ [۲۳ جنوری، م۹۶ ۱/۲ ص. ۱۳، پ. ۲]
۵. مستقبل میں ہم پر کونسا حملہ ہونے والا ہے لیکن یسعیاہ ۴۱:۱۴ میں درج یہوواہ خدا کے الفاظ سے ہمیں کیا حوصلہ ملتا ہے؟ (حزقیایل ۳۸:۲، ۱۱، ۱۴-۱۶، ۲۱-۲۳ پر غور کریں۔) [۲۳ جنوری]
۶. ہم یہ کیسے ثابت کر سکتے ہیں کہ ہم ”صداقت کی پیروی کرتے“ ہیں؟ (یسع ۵۱:۱؛ مہربانی سے زبور ۱۱:۷؛ ۳۴:۱۵؛ ۱۴۵:۱۷؛ امثال ۲۱:۲۱ پر غور کریں۔) [۶ فروری]
۷. یسعیاہ ۵۳:۱۲ میں جن ”بزرگوں“ کا ذکر کِیا گیا ہے، وہ کون ہیں؟ یہوواہ خدا اُنہیں جو صلہ دیتا ہے اُس سے ہم یہوواہ خدا کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟ (عبرانیوں ۶:۱۰؛ ۱۱:۱۳-۱۶ پر غور کریں۔) [۱۳ فروری]
۸. یسعیاہ ۶۰:۱۷ میں درج پیشینگوئی کے مطابق اِس آخری زمانے میں یہوواہ کے خادموں کو کیا تجربہ ہو رہا ہے؟ [۲۰ فروری، م۰۶ ۱/۳ ص. ۱۸، پ. ۳]
۹. یسوع مسیح اور اُن کے پیروکاروں کو ”سالِمقبول“ کا اشتہار دینے کا حکم دیا گیا تھا۔ اُس ”سالِمقبول“ کی کیا اہمیت ہے؟ (یسع ۶۱:۲) [۲۰ فروری، م۰۲ ۱/۱ ص. ۱۴، پ. ۶]
۱۰. یسعیاہ ۶۳:۹ سے یہوواہ خدا کی کونسی صفت کا پتہ چلتا ہے؟ [۲۷ فروری، م۰۳ ۱/۷ ص. ۱۹، پ. ۲۲، ۲۳]