سب لوگوں کو خوشخبری سنائیں
۱. خوشخبری کی مُنادی کرنے والے کس لحاظ سے ایک ماہر کاریگر کی طرح ہیں؟
۱ ایک ماہر کاریگر کے پاس بہت سے اوزار ہوتے ہیں اور وہ اچھی طرح جانتا ہے کہ اُسے کونسا اوزار کب اور کیسے استعمال کرنا ہے۔ اِسی طرح ہمارے پاس بھی مختلف اوزار ہیں جنہیں ہم خوشخبری کی مُنادی کرتے وقت استعمال کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہمارے پاس مختلف موضوعات پر بروشر ہیں جن کی مدد سے ہم ”سب لوگوں“ کو خوشخبری سنا سکتے ہیں۔ (۱-کر ۹:۲۲، نیو اُردو بائبل ورشن) اِس مہینے کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں جو ضمیمہ دیا گیا ہے، اُس میں کچھ بروشروں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ اِس میں بتایا گیا ہے کہ اِن بروشروں کو کن لوگوں کے لئے تیار کِیا گیا ہے اور ہم اِنہیں کیسے پیش کر سکتے ہیں۔
۲. ہم اپنے بروشروں کو کب استعمال کر سکتے ہیں؟
۲ ہم بروشروں کو کب استعمال کر سکتے ہیں؟ ایک ماہر کاریگر ضرورت کے مطابق اپنے اوزار استعمال کرتا ہے۔ ہم بھی لوگوں کی ضرورت کے مطابق اُنہیں اپنے بروشر دے سکتے ہیں۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ ہم اُسی مہینے میں لوگوں کو بروشر دیں جس میں ہمیں اِنہیں پیش کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ مثال کے طور پر اگر ہمیں کسی مہینے میں کتاب پاک صحائف کی تعلیم پیش کرنے کے لئے کہا گیا ہے اور ہم ایک ایسے علاقے میں مُنادی کر رہے ہیں جہاں لوگ بائبل میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے تو ہم لوگوں کو کسی ایسے موضوع پر بروشر دے سکتے ہیں جس میں وہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ اور پھر اگر ایک شخص کے دل میں بائبل کے بارے میں مزید علم حاصل کرنے کی خواہش بڑھتی ہے تو ہم اُسے کتاب پاک صحائف کی تعلیم دے سکتے ہیں۔
۳. ہمیں اپنے بروشروں کو مہارت سے استعمال کرنے کی کوشش کیوں کرنی چاہئے؟
۳ بائبل میں اُن لوگوں کی تعریف کی گئی ہے ”جو اپنے فن میں ماہر“ ہوتے ہیں۔ (امثا ۲۲:۲۹، نیو اُردو بائبل ورشن) بِلاشُبہ ”خدا کی خوشخبری“ سنانے سے زیادہ اہم کام اَور کوئی نہیں۔ (روم ۱۵:۱۶) لہٰذا اگر ہم ’ایسے کام کرنے والے بننا چاہتے ہیں جنہیں شرمندہ نہ ہونا پڑے‘ تو ہمیں اپنے اوزاروں کو مہارت سے استعمال کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔—۲-تیم ۲:۱۵۔