یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏12 ص.‏ 4
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • ملتا جلتا مواد
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • رسالے کیسے پیش کریں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
خدم 1/‏12 ص.‏ 4

مُنادی میں کیا کہیں؟‏

فروری کے پہلے ہفتے والے دن بائبل کے مطالعے کی پیشکش کے لئے تجویز

‏”‏کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ جو کچھ بائبل میں مستقبل کے بارے میں بتایا گیا ہے، یہ ضرور پورا ہوگا جبکہ دوسروں کو لگتا ہے کہ بائبل کی پیشین‌گوئیاں طرح‌طرح سے سمجھی جا سکتی ہیں۔ اِس سلسلے میں آپ کا کیا خیال ہے؟“‏ جواب دینے دیں۔ اُس شخص کو یکم فروری کا مینارِنگہبانی پکڑا دیں اور پھر صفحہ ۱۱ پر دئے گئے پہلے سوال کا جواب پڑھیں اور اِس پر بات کریں۔ جواب کے ساتھ دئے گئے حوالوں میں سے کم‌ازکم ایک حوالہ بھی ضرور پڑھیں۔ رسالے پیش کریں اور اگلے سوال پر بات‌چیت کرنے کے لئے دوبارہ ملاقات کرنے کا بندوبست بنائیں۔‏

مینارِنگہبانی یکم فروری

‏”‏انسانی تاریخ میں کئی بڑی‌بڑی شخصیتیں آئیں۔ آپ کے خیال میں کیا اُن کی مثال پر غور کرنے سے ہمیں کوئی فائدہ ہوگا؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ اِس آیت میں خدا کے ایک وفادار بندے کا ذکر کِیا گیا ہے جسے خدا کا دوست کہا گیا ہے۔ [‏یعقوب ۲:‏۲۳ کو پڑھیں۔]‏ اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ خدا نے ابرہام کو اپنا دوست کیوں کہا اور ہم ابرہام کی مثال سے کیا سیکھ سکتے ہیں۔“‏

جاگو!‏ جنوری-‏مارچ

‏”‏آج‌کل بہت سے لوگوں کو دوسروں کے ساتھ انٹرنیٹ کے ذریعے رابطہ رکھنا بہت اچھا لگتا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا اِس طریقے سے رابطہ رکھنا خطرناک ہو سکتا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ خدا کے کلام میں بہت سے ایسے اصول دئے گئے ہیں جن پر عمل کرنے سے ہم اِن خطروں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ [‏جنوری-‏مارچ ۲۰۱۲ء کے جاگو!‏ کے صفحہ ۱۲-‏۱۵ پر مضمون ”‏مجھے اُن ویب‌سائٹس کے متعلق کیا جاننا چاہئے جن پر دوستوں سے رابطہ کِیا جاتا ہے؟“‏ کو دِکھائیں۔]‏ اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ پر دوسروں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے کون‌سے خطرے ہیں اور آپ اِن خطروں سے کیسے بچ سکتے ہیں۔“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں