یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏12 ص.‏ 3
  • کیا آپ طبی ہنگامی صورتحال کے لئے تیار ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ طبی ہنگامی صورتحال کے لئے تیار ہیں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ نے یہ دستاویز پُر کر لی ہے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • کیا آپ نے یہ دستاویز پُر کر لی ہے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • ایک اہم طبّی رُجحان کو نمایاں کرنے والی ویڈیو
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ایک اہم طبّی رُجحان کو نمایاں کرنے والی ویڈیو
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
خدم 1/‏12 ص.‏ 3

کیا آپ طبی ہنگامی صورتحال کے لئے تیار ہیں؟‏

ہم سب کو کسی نہ کسی وقت طبی ہنگامی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے۔ (‏یعقو ۴:‏۱۴‏)‏ ایک ہوشیار شخص ایسی صورتحال کے لئے تیار ہوتا ہے۔ (‏امثا ۲۲:‏۳‏)‏ کیا آپ نے فیصلہ کِیا ہے کہ آپ علاج معائنے کے کون‌سے طریقے قبول کریں گے؟ کیا آپ نے اپنا فیصلہ طبی دستاویز میں لکھ لیا ہے؟ اِس سلسلے میں آپ کی مدد کرنے کے لئے ایک ویڈیو تیار کی گئی ہے۔ اِس کا عنوان ہے:‏ Meeting Patient Needs and Rights Transfusion-Alternative Health Care—‏ یہ ویڈیو، ڈی‌وی‌ڈی پر موجود تین ویڈیوز میں سے دوسری ہے۔ اِس ویڈیو کو دیکھیں اور پھر نیچے دئے گئے سوالوں کے جواب دینے کی کوشش کریں۔ اِس ویڈیو میں آپریشن کے کچھ سین دِکھائے گئے ہیں اِس لئے والدین کو یہ فیصلہ کرنا چاہئے کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ یہ ویڈیو دیکھ سکتے ہیں یا نہیں۔‏

‏(‏۱)‏ بعض ڈاکٹر اور طبی ماہرین خون دینے کے بارے میں اپنی سوچ کیوں بدل رہے ہیں؟ ‏(‏۲)‏ تین ایسے مشکل آپریشنوں کی مثال دیں جو خون کے بغیر کئے گئے ہیں۔ ‏(‏۳)‏ دُنیابھر میں ہزاروں ڈاکٹر خون کے بغیر مریضوں کا علاج کرنے کے لئے کیوں تیار ہیں؟ ‏(‏۴)‏ جب اِس بات کا جائزہ لیا گیا کہ مختلف ہسپتال خون کیسے استعمال کرتے ہیں تو کیا پتہ چلا؟ ‏(‏۵)‏ خون لینے کے کون‌سے خطرات ہیں؟ ‏(‏۶)‏ بہت سے ڈاکٹروں نے خون کے بغیر علاج کرنے کے سلسلے میں کیا نتیجہ اخذ کِیا ہے؟ ‏(‏۷)‏ خون کی کمی کیسے ہوتی ہے؟ خون کی کمی کی صورت میں ڈاکٹر کیا کر سکتے ہیں؟ ‏(‏۸)‏ مریض کے جسم میں سُرخ خلیوں کی مقدار کو کیسے بڑھایا جا سکتا ہے؟ ‏(‏۹)‏ کون‌سے جدید طریقے استعمال کئے جا رہے ہیں تاکہ آپریشن کے دوران کم سے کم خون ضائع ہو؟ ‏(‏۱۰)‏ کیا بچوں اور حادثے کے شکار مریضوں کا علاج بھی بغیر خون کے کِیا جا سکتا ہے؟ ‏(‏۱۱)‏ ڈاکٹروں کو مریضوں کے کس بنیادی حق کا احترام کرنا چاہئے؟‏

ویڈیو میں دِکھائے جانے والے کئی علاج کو قبول کرنا ضمیر کا معاملہ ہے۔ لہٰذا آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے کہ آپ کون‌سا علاج یا کون‌سی دوائی قبول کریں گے کیونکہ جب آپ کو کسی ہنگامی صورتحال کا سامنا ہوگا تو فیصلہ کرنے کے لئے بہت دیر ہو چکی ہوگی۔ فیصلہ کرنے میں کتاب خدا کی محبت میں قائم رہیں کا باب نمبر ۷ آپ کے کام آئے گا۔ اِس کے علاوہ نومبر ۲۰۰۶ء کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے مضمون ‏”‏مجھے خون کے اجزا سے تیارشُدہ دوائیوں اور اُس علاج کے بارے میں کیا فیصلہ کرنا چاہئے جس میں میرا اپنا ہی خون استعمال کِیا جائے گا؟“‏ پر بھی غور کریں۔ اگر آپ بپتسمہ‌یافتہ مبشر ہیں تو اِس کے بعد اپنے فیصلے کو دستاویز خون سے میرے علاج کے سلسلے میں پیشگی ہدایات پر لکھیں اور اِسے ہر وقت اپنے پاس رکھیں۔ برائے‌مہربانی اِس دستاویز کی ایک کاپی کلیسیا کے سکریٹری کو دیں۔‏

‏[‏صفحہ ۳ پر عبارت]‏

کیا آپ نے اِس بات کا فیصلہ کر لیا ہے کہ آپ کون‌سے علاج اور دوائیاں قبول کریں گے؟ کیا آپ نے اپنا فیصلہ طبی دستاویز میں لکھ لیا ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں