یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 11/‏11 ص.‏ 3
  • دوسروں کو تعلیم دینے کے لئے ایک ضروری خوبی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دوسروں کو تعلیم دینے کے لئے ایک ضروری خوبی
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • ملتا جلتا مواد
  • یسوع مسیح کی طرح محبت سے تعلیم دیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • محبت سے تقویت پائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • محبت ایک بیش‌قیمت خوبی
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
  • وہ محبت پیدا کریں جسے زوال نہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
خدم 11/‏11 ص.‏ 3

دوسروں کو تعلیم دینے کے لئے ایک ضروری خوبی

۱.‏ کونسی خوبی ہمیں دوسروں کو پاک کلام کی اچھی طرح تعلیم دینے کے قابل بناتی ہے؟‏

۱ وہ کونسی خوبی ہے جس کی بِنا پر ہم دوسروں کو پاک کلام کی اچھی طرح تعلیم دینے کے قابل بن سکتے ہیں؟ کیا یہ ہماری دُنیاوی تعلیم، ہمارا تجربہ یا ہماری کوئی لیاقت ہے؟ جی‌نہیں۔ دراصل جو خوبی ہمیں پاک کلام کی اچھی طرح تعلیم دینے کے قابل بناتی ہے، وہ محبت ہے۔ یہ وہ خوبی ہے جسے ظاہر کرنے سے ساری شریعت پر عمل ہو جاتا ہے۔ یہ یسوع مسیح کے شاگردوں کی پہچان ہے۔ یہ یہوواہ خدا کی سب سے اہم صفت ہے۔ (‏یوح ۱۳:‏۳۵؛‏ گل ۵:‏۱۴؛‏ ۱-‏یوح ۴:‏۸‏)‏ اگر ہم اچھے اُستاد بننا چاہتے ہیں تو ہمیں دوسروں کو محبت سے پاک کلام کی تعلیم دینی چاہئے۔‏

۲.‏ اگر ہم دوسروں سے محبت کرتے ہیں تو ہمیں کیا کرنے کی ترغیب ملے گی؟‏

۲ لوگوں سے محبت:‏ یسوع مسیح ایک بہت اچھے اُستاد تھے۔ وہ لوگوں کو بڑی محبت سے تعلیم دیتے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ لوگ اُن کی تعلیم بڑے شوق سے سنتے تھے۔ (‏لو ۵:‏۱۲، ۱۳؛‏ یوح ۱۳:‏۱؛‏ ۱۵:‏۱۳‏)‏ اگر ہم دوسرے لوگوں سے محبت کرتے ہیں تو ہم اُنہیں بادشاہت کا پیغام سنانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے۔ لیکن بعض اوقات ہمیں کچھ مشکلوں کا سامنا ہوتا ہے جیسے کہ لوگ ہمیں اذیت دیتے ہیں یا پھر بادشاہت کا پیغام سننا نہیں چاہتے۔ ہم اِن مشکلوں کی وجہ سے مُنادی کا کام کرنا نہیں چھوڑیں گے۔ جن لوگوں سے ہم مُنادی کے کام کے دوران ملتے ہیں، ہم اُن پر ظاہر کریں گے کہ ہمیں اُن کی بڑی فکر ہے۔ ہم یہ بھی جاننے کی کوشش کریں گے کہ اُن کی دلچسپی کس بات میں ہے یا پھر وہ کس وجہ سے فکرمند ہیں۔ یوں ہم اپنے پیغام کو اُن کی ضرورتوں کے مطابق ڈھالنے کے قابل ہوں گے۔ ہم نہ صرف ایک شخص کے ساتھ بائبل کا مطالعہ باقاعدگی سے کریں گے بلکہ اُس کے ساتھ مطالعہ کرنے سے پہلے خود تیاری بھی کرکے جائیں گے۔‏

۳.‏ اگر ہم خدا کے کلام سے محبت سے کرتے ہیں تو اِس سے مُنادی کے کام میں ہماری مدد کیسے ہوگی؟‏

۳ خدا کے کلام سے محبت:‏ یسوع مسیح کو خدا کے کلام سے بڑی محبت تھی اور اُن کی نظر میں پاک کلام کی تعلیم ایک خزانے کی مانند تھی۔ (‏متی ۱۳:‏۵۲‏)‏ اگر ہمیں خدا کے کلام سے محبت ہے تو ہم دوسروں کو خوشی اور جوش کے ساتھ اِس میں سے تعلیم دیں گے۔ یوں اُن میں خدا کے کلام سے تعلیم حاصل کرنے کا شوق بڑھے گا۔ خدا کے کلام سے محبت کی وجہ سے ہم اِس بات پر توجہ نہیں دیں گے کہ ہم مُنادی کا کام کرنے کے قابل ہیں یا نہیں۔ اِس کی بجائے ہم اِس بات پر توجہ دیں گے کہ ہمارے پاس ایک بہت اہم پیغام ہے جو ہم دوسروں کو سناتے ہیں۔ یوں ہمیں مُنادی کے کام میں زیادہ گھبراہٹ نہیں ہوگی۔‏

۴.‏ ہم اپنے دل میں دوسروں کے لئے محبت کیسے پیدا کر سکتے ہیں؟‏

۴ دوسروں کے لئے محبت پیدا کریں:‏ ہم اپنے دل میں دوسروں کے لئے محبت کیسے پیدا کر سکتے ہیں؟ اِس کے لئے ضروری ہے کہ ہم دو باتوں پر غور کریں۔ پہلی بات یہ کہ یہوواہ خدا اور یسوع مسیح انسانوں سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں۔ اور دوسری یہ کہ آج‌کل انسان روحانی اِعتبار سے بہت بُری حالت میں ہیں۔ (‏مر ۶:‏۳۴؛‏ ۱-‏یوح ۴:‏۱۰، ۱۱‏)‏ جب ہم باقاعدگی سے خدا کے کلام کا مطالعہ کرتے ہیں اور اِس پر سوچ‌بچار کرتے ہیں تو اِس سے خدا کے کلام کے لئے ہماری محبت بڑھے گی۔ محبت یہوواہ خدا کی پاک روح کے پھل میں شامل ہے۔ (‏گل ۵:‏۲۲‏)‏ اِس لئے ہم یہوواہ خدا سے التجا کر سکتے ہیں کہ وہ ہمیں اپنی پاک روح دے اور محبت کو بڑھانے میں ہماری مدد کرے۔ (‏لو ۱۱:‏۱۳؛‏ ۱-‏یوح ۵:‏۱۴‏)‏ ہماری تعلیم، ہمارا تجربہ یا ہماری اپنی کسی لیاقت کی بجائے محبت کی خوبی پیدا کرنے اور اِس خوبی کو ظاہر کرنے سے ہم دوسروں کو پاک کلام سے اچھی طرح تعلیم دینے کے قابل بن سکتے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں