اعلانات
▪ اگلے مہینوں میں یہ پیش کریں: اکتوبر: مینارِنگہبانی اور جاگو! اگر کوئی دلچسپی ظاہر کرے تو اشتہار کیا آپ سچائی جاننے کی خواہش رکھتے ہیں؟ پیش کریں اور بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کریں۔ نومبر: خدا کا کلام—تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام۔ دسمبر: آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں! اگر گھر میں بچے ہوں تو کتاب عظیم اُستاد سے سیکھیں پیش کریں۔ جنوری: پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں۔ پہلی ملاقات پر بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کریں۔ اگر کسی کے پاس پہلے ہی سے یہ کتاب موجود ہے اور وہ بائبل کا مطالعہ شروع نہیں کرنا چاہتا تو اُس شخص کو کسی ایسے موضوع پر کوئی رسالہ یا بروشر پیش کریں جس میں وہ دلچسپی رکھتا ہے۔