مُنادی میں کیا کہیں؟
نومبر کے پہلے ہفتے والے دن بائبل کے مطالعے کی پیشکش کے لئے تجویز
”ہر قوم اور مذہب کے لوگ روزانہ دُعا کرتے ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا خدا اِن تمام لوگوں کی دُعائیں سنتا ہے؟“ جواب دینے دیں۔ پھر یکم اکتوبر کا مینارِنگہبانی دکھائیں اور مضمون ”پاک صحیفوں کی تعلیم—آپ خدا کی قربت کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟“ کے پہلے سوال کا جواب پڑھیں اور اِس پر بات کریں۔ جواب کے ساتھ دئے گئے حوالوں میں سے کمازکم ایک حوالے پر بھی بات کریں۔ رسالے پیش کریں اور اِس مضمون کے اگلے سوال پر باتچیت کرنے کے لئے دوبارہ ملاقات کرنے کا بندوبست بنائیں۔
مینارِنگہبانی یکم نومبر
”اگر آپ کو پتہ چلے کہ آج تک آپ کو خدا کے بارے میں جھوٹ بتایا گیا ہے تو آپ کیسا محسوس کریں گے؟ [جواب دینے دیں۔] ہم یہ اندازہ کیسے لگا سکتے ہیں کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے؟ غور کیجئے کہ یسوع مسیح نے اِس سلسلے میں کیا کہا۔ [یوحنا ۱۷:۱۷ کو پڑھیں۔] صرف بائبل سے ہی ہمیں خدا کے بارے میں سچائی کا پتہ چلتا ہے۔ اِس رسالے میں بائبل کی روشنی میں پانچ ایسے جھوٹے نظریات پر بات کی گئی ہے جو خدا کے بارے میں پھیلائے گئے ہیں۔“
جاگو! اکتوبر-دسمبر
”آج مَیں لوگوں سے مل کر ایک اہم سوال کے بارے میں اُن کی رائے معلوم کر رہا ہوں۔ آپ کے خیال میں آجکل بچوں کی پرورش کرنے میں سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] بہت سے والدین بچوں کی پرورش کے سلسلے بائبل میں درج ہدایت پر بھروسا کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر بچوں کی تربیت کے حوالے سے بائبل میں درج اِس ہدایت پر غور کریں۔ [افسیوں ۴:۳۱ کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ بائبل میں پائی جانے والی ہدایت پر عمل کرنے سے والدین اپنے بچوں کی اچھی تربیت کر سکتے ہیں، چاہے بچے چھوٹے ہوں یا نوجوان ہوں۔“