یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 10/‏11 ص.‏ 1
  • لوگوں کو دلیلیں دے کر بائبل کی سچائیاں سمجھائیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • لوگوں کو دلیلیں دے کر بائبل کی سچائیاں سمجھائیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • ملتا جلتا مواد
  • سادہ اور موثر واپسی ملاقاتیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • مُنادی کے کام کے لیے ایک سنہرا اصول
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
  • اپنی زندگی بچانے والی خدمتگزاری میں کامیابی سے حصہ لینا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • خدا کے بیٹے، یسوع مسیح کی بابت سیکھنے کیلئے دوسروں کی مدد کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
خدم 10/‏11 ص.‏ 1

لوگوں کو دلیلیں دے کر بائبل کی سچائیاں سمجھائیں

۱.‏ مُنادی کرنے کا کونسا طریقہ زیادہ مؤثر ہے؟‏

۱ مُنادی کرنے کا کونسا طریقہ زیادہ مؤثر ہے:‏ لوگوں کو محض سچائی بتانا یا پھر اُنہیں دلیلیں دے کر سمجھانا تاکہ وہ خود صحیح نتیجے پر پہنچ سکیں؟ پولس رسول نے تھسلنیکے میں یہودیوں سے بات کرتے وقت اُنہیں دلیلیں دیں۔ اِس وجہ سے اُن میں سے بعض یہودی، یسوع مسیح پر ایمان لے آئے۔ (‏اعما ۱۷:‏۲-‏۴‏)‏ دوسروں کو دلیلیں دیتے وقت ہمیں کن باتوں کو ذہن میں رکھنا چاہئے؟‏

۲.‏ ہم مُنادی کے دوران پولس رسول کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟‏

۲ لوگوں کے احساسات اور پس‌منظر کو ذہن میں رکھیں:‏ مؤثر طریقے سے دلیلیں پیش کرنے کے لئے ہمیں لوگوں کے احساسات اور عقائد کو ذہن میں رکھنا چاہئے۔ جب پولس رسول نے یونانیوں سے بات شروع کی تو اُنہوں نے ایسی باتوں کا ذکر کِیا جن کے بارے میں یونانی لوگ جانتے تھے اور جن پر وہ ایمان رکھتے تھے۔ (‏اعما ۱۷:‏۲۲-‏۳۱‏)‏ لہٰذا جب ہم مُنادی کے لئے کوئی پیشکش تیار کرتے ہیں تو ہمیں اپنے علاقے کے لوگوں کے عقائد اور نظریات کو ذہن میں رکھنا چاہئے۔ (‏۱-‏کر ۹:‏۱۹-‏۲۲‏)‏ اگر صاحبِ‌خانہ کوئی اعتراض اُٹھاتا ہے تو ہم یہ پتہ لگانے کی کوشش کر سکتے ہیں کہ وہ کن باتوں پر ہمارے ساتھ متفق ہے اور پھر ہم اِن باتوں کی بِنا پر بات‌چیت کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔‏

۳.‏ ہم بائبل کی سچائیوں کو سمجھانے کے لئے سوالوں کا استعمال کیسے کر سکتے ہیں؟‏

۳ مہارت سے سوالوں کا استعمال کریں:‏ ہم اُس وقت تک کسی شخص کو راستہ نہیں سمجھا سکتے جب تک ہمیں پتہ نہ ہو کہ وہ شخص کہاں پر ہے۔ اِسی طرح ہم اُس وقت تک کسی شخص کو بائبل کی کوئی سچائی نہیں سمجھا سکتے جب تک ہمیں یہ پتہ نہ ہو کہ وہ کیا مانتا ہے۔ یسوع مسیح نے لوگوں کو دلیلیں دینے سے پہلے اکثر اُن سے سوال پوچھے تاکہ وہ جان سکیں کہ لوگ کیا سوچتے ہیں۔ مثال کے طور پر جب ایک شخص نے یسوع مسیح سے پوچھا:‏ ”‏مَیں کیا کروں کہ ہمیشہ کی زندگی کا وارث بنوں؟“‏ تو یسوع مسیح نے جواب دینے سے پہلے اُس کی رائے پوچھی۔ (‏لو ۱۰:‏۲۵-‏۲۸‏)‏ ایک اَور موقعے پر جب پطرس رسول نے ایک سوال کا غلط جواب دیا تو یسوع مسیح نے بڑی مہارت سے سوالوں کا استعمال کِیا اور صحیح نتیجے پر پہنچنے میں پطرس رسول کی مدد کی۔ (‏متی ۱۷:‏۲۴-‏۲۶‏)‏ لہٰذا اگر صاحبِ‌خانہ کوئی سوال پوچھے یا کسی موضوع کے بارے میں اُس کی رائے ٹھیک نہ ہو تو ہم مختلف سوالوں کا استعمال کرکے صحیح نتیجے پر پہنچنے میں اُس کی مدد کر سکتے ہیں۔‏

۴.‏ ہمیں دلیلیں دے کر لوگوں کو بائبل کی سچائیاں کیوں سمجھانی چاہئیں؟‏

۴ جب ہم دلیلیں دے کر لوگوں کو بائبل کی سچائیاں سمجھاتے ہیں تو ہم عظیم اُستاد یسوع مسیح اور پہلی صدی کے مسیحیوں کی مثال پر عمل کرتے ہیں۔ اگر ہم اِس طریقے سے تعلیم دیتے ہیں تو صاحبِ‌خانہ محسوس کرے گا کہ ہم اُس کا احترام کرتے ہیں۔ (‏۱-‏پطر ۳:‏۱۵‏)‏ یوں شاید وہ ہم سے دوبارہ ملنے کے لئے تیار ہو جائے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں