مُنادی کے اجلاس کے سلسلے میں ایک تبدیلی
اگر روزانہ کی آیت کا تعلق مُنادی کے کام سے ہو تو مُنادی کے اجلاس میں اِس پر بات کی جاتی ہے۔ لیکن اب سے مُنادی کے اجلاس پر روزبروز کتابِمُقدس سے تحقیق کریں کتابچے کو استعمال نہیں کِیا جائے گا۔ جن بھائیوں کو یہ اجلاس کرانے کی ذمہداری دی گئی ہے وہ بائبل، ہماری بادشاہتی خدمتگزاری، ریزننگ کتاب اور مُنادی کے کام کے متعلق دیگر معلومات استعمال کر سکتے ہیں۔ اِن بھائیوں کو اِس اجلاس میں ایسی معلومات پیش کرنی چاہئیں جو مُنادی میں جانے والے بہنبھائیوں کے لئے فائدہمند ہوں۔ یہ اجلاس ۱۰ سے ۱۵ منٹ کا ہی ہونا چاہئے۔ لیکن اگر اِس کے بعد کلیسیا کا اجلاس ہو تو پھر اِسے اَور بھی مختصر ہونا چاہئے۔