یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏11 ص.‏ 7
  • مُنادی کے کام کے لئے بچوں کی تربیت کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مُنادی کے کام کے لئے بچوں کی تربیت کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • ملتا جلتا مواد
  • خاندان کو روحانی طور پر مضبوط بنانا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • اَے اولاد والو!‏—‏اپنے بچوں کی بچپن سے تربیت کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • آپ نے اپنے بچوں کیلئے کونسے نصب‌العین قائم کئے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • ‏”‏اولاد یہوواہ کی طرف سے نعمت ہے“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2026ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
خدم 1/‏11 ص.‏ 7

مُنادی کے کام کے لئے بچوں کی تربیت کریں

۱.‏ زبور ۱۴۸:‏۱۲، ۱۳ کے مطابق والدین کی ذمہ‌داری کیا ہے؟‏

۱ یہوواہ خدا کو یہ پسند ہے کہ بچے اُس کی حمد کریں۔ (‏زبور ۱۴۸:‏ ۱۲، ۱۳‏)‏ یہوواہ کی عبادت کرنے والے والدین کی یہ ذمہ‌داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو نہ صرف خدا کے حکموں پر عمل کرنا سکھائیں بلکہ اُنہیں خوشخبری کی مُنادی کرنے کی تربیت بھی دیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ بچوں کی عمر بڑھنے کے ساتھ‌ساتھ خوشخبری کی مُنادی کرنے کے سلسلے میں اُن کی تربیت کیسے کی جا سکتی ہے؟‏

۲.‏ والدین کی اچھی مثال سے بچوں کو کیا فائدہ ہوگا؟‏

۲ اچھی مثال قائم کریں:‏ جدعون نے ایک موقع پر اپنے ۳۰۰ فوجیوں سے کہا:‏ ”‏مجھے دیکھتے رہنا اور ویسا ہی کرنا۔“‏ (‏قضا ۷:‏۱۷)‏ بچے بھی اکثر وہی کرتے ہیں جو وہ اپنے والدین کو کرتے دیکھتے ہیں۔ آئیں، اِس سلسلے میں ایک باپ کی مثال پر غور کریں جو رات کی شفٹ میں کام کرتا ہے۔ ہفتے کی صبح جب وہ تھکا ہارا کام سے واپس آتا ہے تو وہ آرام کرنے کی بجائے اپنے بچوں کے ساتھ مل کر مُنادی کے کام میں حصہ لیتا ہے۔ یوں وہ ایک اچھی مثال قائم کرتا ہے اور بچے یہ سیکھتے ہیں کہ اُنہیں خوشخبری کی مُنادی کو زندگی میں پہلا درجہ دینا چاہئے۔ (‏متی ۶:‏۳۳‏)‏ کیا آپ کے بچے دیکھتے ہیں کہ آپ خوشی سے بائبل پڑھتے، دُعا کرتے، اجلاسوں پر جواب دیتے اور مُنادی میں حصہ لیتے ہیں؟ یہ سچ ہے کہ آپ سے بھی غلطیاں ہو سکتی ہیں۔ لیکن اگر آپ کے بچے دیکھتے ہیں کہ آپ یہوواہ کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں تو اِس بات کا زیادہ امکان ہے کہ وہ بھی آپ کی مثال پر عمل کریں گے۔—‏است ۶:‏۶، ۷؛‏ روم ۲:‏۲۱، ۲۲‏۔‏

۳.‏ والدین کونسے قدم اُٹھانے کے لئے بچوں کی حوصلہ‌افزائی کر سکتے ہیں؟‏

۳ آگے بڑھنے کی حوصلہ‌افزائی کریں:‏ والدین اپنے بچوں کو بچپن ہی سے مختلف کام کرنا سکھاتے ہیں۔ مثال کے طور پر وہ اُنہیں بولنا، چلنا اور کپڑے پہننا سکھاتے ہیں۔ جب بچے ایک کام کرنا سیکھ جاتے ہیں تو پھر والدین اُنہیں کوئی دوسرا کام کرنا سکھاتے ہیں۔ اگر والدین یہوواہ کی عبادت کرتے ہیں تو وہ اپنے بچوں کی حوصلہ‌افزائی کریں گے تاکہ بچے اپنی عمر اور صلاحیت کے مطابق خدا کی خدمت میں آگے بڑھیں۔ (‏۱-‏کر ۹:‏۲۶‏)‏ کیا آپ اپنے بچوں کی تربیت کرتے ہیں کہ وہ اجلاسوں میں اپنے الفاظ میں جواب دیں اور مسیحی خدمتی سکول کے لئے اپنی تقریریں خود تیار کریں؟ (‏زبور ۳۵:‏۱۸‏)‏ کیا آپ شاگرد بنانے کے کام میں اپنے بچوں کی تربیت کرتے ہیں؟ کیا آپ اُن کی حوصلہ‌افزائی کرتے ہیں کہ وہ بپتسمہ لینے کی طرف قدم بڑھائیں اور ایک دن کُل‌وقتی خدمت شروع کریں؟ کیا آپ اپنے بچوں کو کُل‌وقتی خادموں سے ملاتے ہیں تاکہ بچوں میں بھی خدا کی خدمت کرنے کا شوق پیدا ہو؟—‏امثا ۱۳:‏۲۰‏۔‏

۴.‏ اگر والدین خدا کی راہوں میں بچوں کی تربیت کرتے ہیں تو بچوں کو کیا فائدہ ہوگا؟‏

۴ زبورنویس نے کہا:‏ ”‏اَے خدا!‏ تُو مجھے بچپن سے سکھاتا آیا ہے اور مَیں اب تک تیرے عجائب کا بیان کرتا رہا ہوں۔“‏ (‏زبور ۷۱:‏۱۷‏)‏ جب آپ کے بچے چھوٹے ہی ہوں تو خدا کی راہوں میں اُن کی تربیت کریں تاکہ وہ عمر بھر یہوواہ کی خدمت کرتے رہیں۔—‏امثا ۲۲:‏۶‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں