یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏11 ص.‏ 1
  • پاک کلام کی تعلیم دینے سے خوشی ملتی ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • پاک کلام کی تعلیم دینے سے خوشی ملتی ہے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ لوگوں کو شاگرد بنانے میں مدد کر سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
  • بپتسمہ لینے کے لائق بننے میں بائبل کورس کرنے والے شخص کی مدد کریں—‏دوسرا حصہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
  • شاگرد بنانے کے کام میں خوشی حاصل کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • حصہ ۱:‏ ترقی‌پسند بائبل مطالعے منعقد کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
خدم 1/‏11 ص.‏ 1

پاک کلام کی تعلیم دینے سے خوشی ملتی ہے

۱.‏ آج‌کل کس لحاظ سے لوگوں کو شفا دی جا رہی ہے؟‏

۱ جب یسوع مسیح بیماروں کو شفا دیتے تھے تو لوگ بہت خوش ہوتے تھے۔ (‏لو ۵:‏۲۴-‏۲۶‏)‏ آج‌کل روحانی لحاظ سے ”‏قوموں کو شفا“‏ دی جا رہی ہے یعنی اُنہیں خدا کے بارے میں تعلیم دی جا رہی ہے۔ اِس کام میں حصہ لینے سے ہمیں بڑی خوشی ہوتی ہے۔ (‏مکا ۲۲:‏۱، ۲،‏ ۱۷‏)‏ جب ہم ایسے لوگوں کے بارے میں پڑھتے ہیں جو پاک کلام اور روحُ‌القدس کے اثر سے اپنی زندگی میں تبدیلیاں لائے ہیں تو ہم بہت خوش ہوتے ہیں۔ لیکن جب ہم خود کسی کو خدا کے کلام کی تعلیم دیتے ہیں تو ہم اَور بھی خوش ہوتے ہیں۔‏

۲.‏ جب ہم کسی کو خدا کے کلام کی تعلیم دیتے ہیں تو ہمیں کیا دیکھ کر خوشی ہوتی ہے؟‏

۲ خدا کا نام کیا ہے؟ خدا انسان کو دُکھ اور تکلیف کیوں سہنے دیتا ہے؟ خدا کی بادشاہت زمین پر مسائل کیسے ختم کرے گی؟ جب ہم لوگوں کو پاک کلام سے اِن سوالوں کے جواب دیتے ہیں تو اکثر اُن کے چہرے خوشی سے دمک اُٹھتے ہیں۔ یہ دیکھ کر ہمارے دل بھی خوشی سے بھر جاتے ہیں۔ (‏امثا ۱۵:‏۲۳؛‏ لو ۲۴:‏۳۲‏)‏ جوں‌جوں خدا کے کلام کے بارے میں اُن کا علم بڑھتا ہے، وہ یہوواہ کا نام استعمال کرنے لگتے ہیں، اُن کے لباس اور حلیہ میں تبدیلی آنے لگتی ہے، وہ بُری عادتوں کو چھوڑ دیتے ہیں اور خود بھی دوسروں کو خدا کے بارے میں بتانے لگتے ہیں۔ جب وہ خود کو یہوواہ خدا کے لئے وقف کرتے اور بپتسمہ لے لیتے ہیں تو وہ ہمارے مسیحی بہن‌بھائی اور ہم‌خدمت بن جاتے ہیں۔ اُنہیں ایسے اقدام اُٹھاتے دیکھ کر ہماری خوشی دوبالا ہو جاتی ہے۔—‏۱-‏تھس ۲:‏۱۹، ۲۰‏۔‏

۳.‏ کسی کے ساتھ بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کے لئے آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

۳ آپ بھی بائبل کا مطالعہ شروع کر سکتے ہیں۔‏ کیا آپ دوسروں کو بائبل کی تعلیم دینے کی خوشی حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو پھر یہوواہ خدا سے درخواست کریں کہ وہ آپ کو کسی کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرنے کا شرف عطا کرے۔ (‏۱-‏یوح ۵:‏۱۴‏)‏ پھر اپنی دُعا کے مطابق عمل کریں اور گواہی دینے کے مختلف طریقے آزمائیں۔ مثال کے طور پر اُس وقت مُنادی کریں جب زیادہ‌تر لوگ گھر پر ہوتے ہیں۔ ہر مناسب موقعے پر لوگوں کو بائبل کے مطالعے کی پیشکش کریں۔ (‏واعظ ۱۱:‏۶‏)‏ اگر کوئی شخص سچائی سیکھنے میں دلچسپی لیتا ہے تو اُس کے پاس دوبارہ جا کر اُس کی دلچسپی کو بڑھائیں۔—‏۱-‏کر ۳:‏۶-‏۹‏۔‏

۴.‏ لوگوں کو بائبل کے مطالعے کی پیشکش کرنا اِتنا ضروری کیوں ہے؟‏

۴ آج‌کل بہت سے لوگ راستبازی کے بھوکے اور پیاسے ہیں۔ کیا آپ اُن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اُن کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرنے کو تیار ہیں؟ (‏متی ۵:‏۳،‏ ۶‏)‏ اِس دُنیا کا خاتمہ بہت قریب ہے۔ لہٰذا شاگرد بنانے کے کام میں پوری لگن سے حصہ لیں۔—‏یسع ۶:‏۸‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں