سن ۲۰۱۱ کا کیلنڈر خاندانی عبادت کی اہمیت پر زور دیتا ہے
یہوواہ کے گواہوں کے ۲۰۱۱ء کے کیلنڈر کا موضوع خاندانی عبادت ہے۔ کیلنڈر پر قدیم زمانے میں رہنے والے ایسے خاندانوں کی تصاویر ہیں جو یہوواہ خدا کی عبادت کرتے تھے۔ نیز کیلنڈر پر ہمارے زمانے کے خاندانوں کی بھی تصاویر دی گئی ہیں جو قدیم زمانے کے خاندانوں کی مثال پر چل رہے ہیں۔ کیلنڈر میں یہ دکھایا گیا ہے کہ شادیشُدہ اور کنوارے خادم بھی بائبل کا مطالعہ کر رہے ہیں۔
کیلنڈر پر دکھائے گئے خدا کے قدیم خادموں نے شریعت کو پڑھنے سے خوشی حاصل کی۔ ایسا کرنے سے اُنہیں طرحطرح کی مشکلات کا سامنا کرنے میں مدد ملی۔ (زبور ۱:۲، ۳) چاہے ہمارا خاندان چھوٹا ہے یا بڑا، چاہے خاندان کے تمام افراد گواہ ہیں یا نہیں جب ہم کیلنڈر پر دی گئی ہر تصویر پر غور کرتے ہیں تو ہمیں خاندانی عبادت کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔ کیلنڈر پر تھوڑی سی جگہ دی گئی ہے جس پر آپ اپنے خاندانی عبادت کے دن کو لکھ سکتے ہیں۔ کیا آپ نے اِس جگہ پر اپنی خاندانی عبادت کا دن لکھ دیا ہے؟