ایک مبشر کے ایسے جیونساتھی کی جو یہوواہ کا گواہ نہیں مدد کریں
۱. اُن مبشروں کے علاوہ جن کے جیونساتھی یہوواہ کے گواہ نہیں، اَور کون اُن کی خدا کے پرستار بننے میں مدد کرنا چاہتا ہے؟
۱ کیا آپ کی کلیسیا میں ایسے مبشر ہیں جن کے جیونساتھی یہوواہ کے گواہ نہیں؟ اگر ایسا ہے تو بِلاشُبہ یہ مبشر چاہیں گے کہ اُن کے ساتھی بھی یہوواہ کے پرستار بن جائیں۔ لیکن نہ صرف وہ بلکہ پوری کلیسیا اور سب سے بڑھ کر یہوواہ خدا بھی یہی ”چاہتا ہے کہ سب آدمی نجات پائیں اور سچائی کی پہچان تک پہنچیں۔“ (۱-تیم ۲:۴) ہم اپنی کلیسیا کے ایسے بہن یا بھائی کے جیونساتھی کی مدد کیسے کر سکتے ہیں جو یہوواہ کا گواہ نہیں؟
۲. ہم سمجھداری سے کام لیتے ہوئے ایک مبشر کے ایسے جیونساتھی کی جو یہوواہ کا گواہ نہیں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟
۲ سب سے پہلے ہمیں مبشر کے جیونساتھی کے جو یہوواہ کا گواہ نہیں نظریات جاننے کی کوشش کرنی چاہئے۔ بہت سے ایسے جیونساتھی جو یہوواہ کے گواہ نہیں وہ بھی اپنے خاندان سے بہت محبت رکھتے ہیں۔ نیز وہ بھی اچھا شوہر یا اچھی بیوی اور اچھا باپ یا اچھی ماں بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ شاید وہ اپنے مذہبی عقائد کی بھی بہت پابندی کرتے ہیں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ یہوواہ کے گواہوں کے بارے میں بہت کم جانتے ہوں۔ یا شاید اُن کے دوستوں نے اُنہیں گواہوں کے بارے میں کچھ بتایا ہو جو خود بھی یہوواہ کے گواہوں سے اچھی طرح سے واقف نہیں یا اُن کی مخالفت کرتے ہیں۔ بعض لوگوں کو یہ بھی پسند نہیں ہوتا کہ اُن کے جیونساتھی اب اپنا زیادہ وقت عبادتی کاموں میں صرف کرتے ہیں۔ جبکہ پہلے وہ یہی وقت اپنے خاندان کے ساتھ گزارا کرتے تھے۔ اگر ہم سمجھداری سے کام لیں گے تو ہمیں ایسے شخص کے ساتھ نرمی اور احترام کے ساتھ پیش آنے میں مدد ملے گی۔ نیز ہم اُس کے ساتھ ملنے سے نہیں گھبرائیں گے۔—امثا ۱۶:۲۰-۲۳۔
۳. کسی مبشر کے ایسے جیونساتھی کی جو یہوواہ کا گواہ نہیں مدد کرنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟
۳ اُن کے لئے دلچسپی دکھائیں: ایک مبشر کے ایسے جیونساتھی کی جو یہوواہ کا گواہ نہیں مدد کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ شروعشروع میں بائبل پر باتچیت کرنے کی بجائے اپنے اچھے رویے سے اُسے قائل کرنے کی کوشش کریں۔ (۱-پطر ۳:۱، ۲) اِس سلسلے میں سب سے اہم بات اُس کے لئے دلچسپی دکھانا ہے۔ کلیسیا میں بہنیں اُس بھائی کی بیوی کے لئے جو یہوواہ کی گواہ نہیں دلچسپی دکھا سکتی ہیں۔ بھائی ایسی بہن کے شوہر کے لئے جو یہوواہ کا گواہ نہیں دلچسپی دکھا سکتے ہیں۔ مگر کیسے؟
۴. ہم کیسے ایک مبشر کے ایسے جیونساتھی کے لئے جو یہوواہ کا گواہ نہیں دلچسپی دکھا سکتے ہیں؟
۴ اگر آپ ابھی تک مبشر کے جیونساتھی سے نہیں ملے تو اچھا ہوگا کہ پہلے اُس مبشر سے صورتحال کے بارے میں باتچیت کریں۔ اگر وہ شخص جو یہوواہ کا گواہ نہیں شروع میں آپ کی باتچیت میں دلچسپی نہیں لیتا تو اِس سے پریشان نہ ہوں۔ ہمارا دوستانہ رویہ اور اُس میں دلچسپی اُسے یہوواہ کے گواہوں کے بارے میں مثبت سوچ رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔ (روم ۱۲:۲۰) بعض مسیحی ایسے مبشر کے جیونساتھی کو جو یہوواہ کا گواہ نہیں اور اُس کے خاندان کو کھانے پر بلاتے ہیں۔ اِس طرح وہ نہ صرف ایک دوسرے سے اچھی طرح واقف ہو جاتے ہیں بلکہ اگر اُنہیں گواہوں کے بارے میں کوئی غلطفہمی ہوتی ہے تو وہ بھی دور ہو جاتی ہے۔ اپنی گفتگو کا رُخ بائبل کی طرف موڑنے کی بجائے اُس کی دلچسپی کے موضوع پر باتچیت کریں۔ بعدازاں جب وہ شخص بائبل کے موضوع پر بات کرنے کے لئے شوق ظاہر کر تا ہے تو ہم ایسا کر سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ بعد میں جب کبھی آپ اُسے اجلاس پر آنے کے لئے کہیں تو شاید وہ ایسا کرنے کے لئے تیار ہو جائے۔ یوں وہ یہ بھی دیکھ سکے گا کہ اُس کی بیوی کیا سیکھ رہی ہے۔ اگر وہ کلیسیا کے بعض بہنبھائیوں سے پہلے سے واقف ہے تو شاید اُس کے لئے اجلاس پر آنا اَور بھی آسان ہو۔ شاید وہ خود تو بائبل سیکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتا لیکن اگر وہ اپنے جیونساتھی کی جو یہوواہ کا گواہ ہے مدد کرتا ہے تو آپ اُس کی تعریف کر سکتے ہیں۔
۵. بزرگ کسی ایسے مبشر کے جیونساتھی سے جو یہوواہ کا گواہ نہیں بات کرنے کا موقع کیسے تلاش کر سکتے ہیں؟
۵ خاص طور پر بزرگوں کو ایسے مبشروں کے جیونساتھیوں کو گواہی دینے کے موقعوں کی تلاش میں رہنا چاہئے جو یہوواہ کے گواہ نہیں۔ ممکن ہے ایک ایسا شخص جو عموماً بائبل کے کسی موضوع پر بات کرنا پسند نہیں کرتا تھا، صحت کے سنگین مسائل پیدا ہو جانے کے بعد بائبل سے حوصلہافزائی حاصل کرنے کے لئے تیار ہو۔ اگر مبشر کے خاندان میں کسی فرد کی وفات ہو جاتی ہے اور بزرگ غمزدہ خاندان کے پاس ملاقات کے لئے جاتے ہیں تو وہ اُس شخص کو بھی جو یہوواہ کا گواہ نہیں تسلی دے سکتے ہیں۔
۶. کن وجوہات کی بِنا پر ہمیں ایسے مبشر کے جیونساتھی سے جو یہوواہ کا گواہ نہیں بات کرنے کی کوشش کرنی چاہئے؟
۶ ذرا اُس مبشر کی خوشی کا تصور کریں جس کا جیونساتھی ہمارے پیغام کو قبول کر تا اور یہوواہ کا گواہ بن جاتا ہے۔ اِس سے فرشتے، پوری کلیسیا اور سب سے بڑھ کر یہوواہ خدا بہت خوش ہوگا۔ (لو ۱۵:۷، ۱۰) تاہم اگر ایسا شخص شروع میں بائبل کے پیغام میں دلچسپی نہیں دکھاتا تو بھی ہم یہ جان کر خوش ہو سکتے ہیں کہ ہماری یہ کوششیں یہوواہ کے دل کو شاد کرتی ہیں۔ کیونکہ وہ ”کسی کی ہلاکت نہیں چاہتا بلکہ یہ چاہتا ہے کہ سب کی توبہ تک نوبت پہنچے۔“—۲-پطر ۳:۹۔
[صفحہ ۶ پر عبارت]
ایک مبشر کے ایسے جیونساتھی کی جو یہوواہ کا گواہ نہیں مدد کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ شروعشروع میں بائبل پر باتچیت کرنے کی بجائے اپنے اچھے رویے سے اُسے قائل کرنے کی کوشش کریں