یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏09 ص.‏ 3-‏4
  • آدمیوں کو گواہی دینے کے چیلنج کا مقابلہ کرنا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آدمیوں کو گواہی دینے کے چیلنج کا مقابلہ کرنا
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • ملتا جلتا مواد
  • اگر آپ کے گھر والے آپ کے ہم‌ایمان نہیں ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • ایک مبشر کے ایسے جیون‌ساتھی کی جو یہوواہ کا گواہ نہیں مدد کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • بیاہتا جوڑوں کیلئے دانشمندانہ راہنمائی
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • سوالات از قارئین
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
خدم 8/‏09 ص.‏ 3-‏4

آدمیوں کو گواہی دینے کے چیلنج کا مقابلہ کرنا

۱.‏ بادشاہت کی مُنادی کرنے کے لئے کن کی اشد ضرورت ہے؟‏

۱ اِن آخری دنوں میں بادشاہت کی مُنادی کرنے کے کام میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے۔ لہٰذا، اِس کام کی پیشوائی کرنے کے لئے روحانی طور پر لائق بھائیوں کی اشد ضرورت ہے۔ (‏مر ۴:‏۳۰-‏۳۲؛‏ اعما ۲۰:‏۲۸؛‏ ۱-‏تیم ۳:‏۱-‏۱۳‏)‏ تاہم، بعض جگہوں پر عورتوں کی نسبت مردوں کی کم تعداد بادشاہتی پیغام کو قبول کر رہی ہے۔ بعض معاشروں میں تو مرد یہ بھی نظریہ رکھتے ہیں کہ بچوں کو مذہبی تعلیم‌وتربیت دینے کی ذمہ‌داری عورتوں کی ہے۔ پس ہم آدمیوں کو اپنی روحانی ضروریات کی فکر رکھنے اور ہمارے ساتھ سچے خدا کی پرستش میں شریک ہونے کے لئے کیسے حوصلہ‌افزائی دے سکتے ہیں؟‏

۲.‏ جب پولس اور پطر س رسول نے آدمیوں کو گواہی دی تو اِس کے کونسے اچھے نتائج نکلے؟‏

۲ آدمیوں کو گواہی دینے کی پوری کوشش کریں:‏ جب کسی خاندان کا سربراہ بائبل کی تعلیم کو قبول کر لیتا ہے تو وہ اکثر خاندان کے دیگر افراد کو بھی اپنے ساتھ سچی پرستش میں شریک ہونے کے لئے آمادہ کر لیتا ہے۔ مثال کے طور پر، جب پولس اور سیلاس نے قید کے دوران جیل کے داروغہ کو مُنادی کی تو نہ صرف اُس نے خود بلکہ اُس کے سارے گھرانے نے بھی بپتسمہ لے لیا۔ (‏اعما ۱۶:‏۲۵-‏۳۴‏)‏ کرنتھس میں پولس رسول کے مُنادی کرنے کی وجہ سے ”‏عبادت‌خانہ کا سردار کرِسپسؔ اپنے تمام گھرانے سمیت خداوند پر ایمان“‏ لے آیا۔ (‏اعما ۱۸:‏۸‏)‏ یہوواہ خدا نے پطرس کو کرنیلیس نامی صوبے‌دار کو گواہی دینے کے لئے استعمال کِیا جوکہ ”‏دیندار تھا اور .‏ .‏ .‏ خدا سے ڈرتا تھا۔“‏ پس کرنیلیس نے اپنے تمام رشتہ‌داروں اور قریبی دوستوں سمیت بپتسمہ لیا۔—‏اعما ۱۰:‏۱-‏۴۸‏۔‏

۳.‏ فلپس کی طرح آپ بھی ”‏بڑے مرتبہ“‏ والے کن لوگوں کو گواہی دے سکتے ہیں؟‏

۳ ”‏بڑے مرتبہ“‏ والے آدمیوں کو گواہی دینے کے بھی شاندار نتائج نکل سکتے ہیں۔ (‏۱-‏تیم ۲:‏۱، ۲‏)‏ مثال کے طور پر، یہوواہ خدا کے فرشتے نے فلپس کو ”‏ایک وزیر“‏ کو گواہی دینے کی ہدایت کی جوکہ حبشیوں کی ملکہ کے خزانے کا مختار تھا۔ جب فلپس نے اُسے ”‏یسعیاؔہ نبی کا صحیفہ پڑھتے سنا“‏ تو اُسے یسوع مسیح کے بارے میں خوشخبری دی۔ یہ حبشی وزیر یسوع کا شاگرد بن گیا اور غالباً اپنے گھر واپس جاتے ہوئے اُس نے راستے میں ضرور لوگوں کو خوشخبری سنائی ہوگی۔ یہ ممکن ہے کہ اُس نے ملکہ اور دربار میں موجود دیگر لوگوں کو بھی گواہی دی ہو جنہیں شاید ہی خوشخبری سننے کا موقع ملتا۔—‏اعما ۸:‏۲۶-‏۳۹‏۔‏

۴.‏ ہم زیادہ سے زیادہ آدمیوں کو کیسے گواہی دے سکتے ہیں؟‏

۴ زیادہ سے زیادہ آدمیوں سے رابطہ کریں:‏ چونکہ زیادہ‌تر آدمی دن کے دوران اپنی ملازمت پر ہوتے ہیں اِس لئے اپنے شیڈول کو اِس طرح ترتیب دیں تاکہ آپ شام کے وقت، ہفتے کے آخر پر یا چھٹیوں میں زیادہ وقت خدمت‌گزاری میں صرف کر سکیں۔ کاروباری علاقے میں باقاعدگی کے ساتھ مُنادی کرنے سے آپ ایسے آدمیوں سے ملنے کے قابل ہوں گے جو کم ہی گھروں پر ملتے ہیں۔ بھائی اپنی ملازمت کی جگہ پر اپنے ساتھی کارکنوں کو غیررسمی گواہی دینے کی خاص کوشش کر سکتے ہیں۔ اُن علاقوں میں جہاں اکثر گھربہ‌گھر مُنادی کی جاتی ہے وہاں بھائی وقتاًفوقتاً گھر کے کسی مرد سے بات‌چیت کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔‏

۵.‏ اگر ایک آدمی کسی بہن کی طرف سے دئے گئے بادشاہتی پیغام کے لئے اچھا جوابی‌عمل دکھاتا ہے تو اِس صورت میں بہن کو کیا کرنا چاہئے؟‏

۵ اگر ایک آدمی ایک بہن کی طرف سے دئے گئے بادشاہتی پیغام کے لئے اچھا جوابی‌عمل دکھاتا ہے تو اُسے دوبارہ ملاقات کے لئے اکیلے جانے کی بجائے اپنے شوہر یا کسی اَور مبشر کو ساتھ لے کر جانا چاہئے۔ اگر دلچسپی رکھنے والا شخص ترقی کرتا ہے تو کسی تجربہ‌کار بھائی سے اُس کی ملاقات کرانا بہتر ہوگا۔‏

۶.‏ پولس رسول کی طرح ہم بھی کیسے ”‏اَور بھی زیادہ لوگوں کو کھینچ“‏ سکتے ہیں؟‏

۶ آدمیوں کی پسند کے موضوع منتخب کریں:‏ پولس رسول نے اپنے سامعین کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنی پیشکش کو اُن کے مطابق بنایا تاکہ وہ ”‏اَور بھی زیادہ لوگوں کو کھینچ“‏ سکے۔ (‏۱-‏کر ۹:‏۱۹-‏۲۳‏)‏ اِسی طرح ہمیں بھی آدمیوں کی پسند کے موضوعات کا انتخاب کرنا اور اُن کی اچھی تیاری کرنی چاہئے۔ مثال کے طور پر، آدمی اکثر معاشی مسائل، اچھی حکومت اور اپنے خاندان کے تحفظ کے بارے میں فکرمند رہتے ہیں۔ وہ یہ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ زندگی کا مقصد کیا ہے؟ نیز وہ زمین کے مستقبل کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ اِس کے علاوہ، وہ یہ بھی سوچتے ہیں کہ خدا مشکلات کو کیوں واقع ہونے دیتا ہے۔ اگر ہم اپنی پیشکش تیار کرتے وقت اِن باتوں کو ذہن میں رکھتے ہیں تو یقیناً آدمی ہمارے بادشاہتی پیغام کو زیادہ توجہ سے سنیں گے۔—‏امثا ۱۶:‏۲۳‏۔‏

۷.‏ کلیسیا کے سب افراد اجلاس پر آنے والے اُن شوہروں پر کیسے مثبت اثر ڈال سکتے ہیں جو یہوواہ کے گواہ نہیں ہیں؟‏

۷ ایسے شوہروں کی مدد کریں جو گواہ نہیں:‏ اگرچہ ہماری مسیحی بہنوں کا عمدہ چال‌چلن اکثر اُن کے شوہروں کو جو یہوواہ کے گواہ نہیں ہیں بہت زیادہ متاثر کرتا ہے لیکن کلیسیا کے بہن‌بھائی بھی اِس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ (‏۱-‏پطر ۳:‏۱-‏۴‏)‏ جب کوئی شوہر جو یہوواہ کا گواہ نہیں ہے اپنی بیوی کے ساتھ اجلاس پر آتا ہے تو کلیسیا کا اُسے گرمجوشی سے خوش‌آمدید کہنا بہت بڑی گواہی ثابت ہو سکتا ہے۔ اُس کا اجلاس پر آنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ سچائی میں تھوڑی بہت دلچسپی ضرور رکھتا ہے۔ لہٰذا ممکن ہے کہ وہ بائبل کا مطالعہ کرنے کی پیشکش کو قبول کر لے۔‏

۸.‏ بھائی ایسے شوہروں کی جو یہوواہ کے گواہ نہیں اور سچائی میں تھوڑی بہت دلچسپی دکھاتے ہیں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟‏

۸ اِس کے برعکس بعض شوہر شروع‌شروع میں بائبل میں کم دلچسپی دکھاتے ہیں مگر بعدازاں وہ ایک ایسے بھائی کے ساتھ بائبل سے بات‌چیت کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں جس کے ساتھ وہ گھل‌مل جاتے ہیں۔ ایک کلیسیا کے بھائی اکثروبیشتر ایک ایسی بہن کے خاندان کے پاس جایا کرتے تھے جس کا شوہر یہوواہ کا گواہ نہیں تھا۔ اِن ملاقاتوں کے دوران وہ خاندان کے سربراہ کے ساتھ اُس کی پسند کے موضوعات پر بات‌چیت کرنے کی خاص کوشش کرتے تھے۔ اِس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آہستہ‌آہستہ اُن کی گفتگو بائبل کے موضوعات پر ہونے لگی اور بالآخر خاندان کے سربراہ نے بپتسمہ لے لیا۔ ایک دوسری مثال میں ایک بھائی نے ایک بہن کے شوہر کی جو کہ یہوواہ کا گواہ نہیں تھا گھر کے گِرد باڑ بنانے میں مدد کی۔ اُس شخص کے لئے ایسی دلچسپی ظاہر کرنے سے اُس کے ساتھ بائبل کا مطالعہ شروع ہو گیا۔ (‏گل ۶:‏۱۰؛‏ فل ۲:‏۴‏)‏ اگر آپ ایک مسیحی بھائی ہیں تو جن بہنوں کے شوہر یہوواہ کے گواہ نہیں ہیں اُنہیں سچائی کو قبول کرنے میں مدد دیں۔‏

۹.‏ مسیحی بھائیوں کو تربیت دینے کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے؟‏

۹ مسیحی بھائیوں کو مستقبل کے لئے تربیت دیں:‏ بادشاہتی پیغام کو قبول کرنے اور یہوواہ خدا کی خدمت انجام دینے کے لئے مختلف ذمہ‌داریاں اُٹھانے والے بھائیوں کا شمار مسیحی بزرگوں میں ہو سکتا ہے۔ اِنہیں بائبل میں ”‏آدمیوں کی صورت میں انعام“‏ کہا گیا ہے جو اپنی تمام‌تر صلاحتیوں اور قوتوں کو مسیحی کلیسیا کے بہن‌بھائیوں کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ (‏افس ۴:‏۸‏، نیو ورلڈ ٹرانسلیشن؛‏ زبور ۶۸:‏۱۸‏)‏ ایسے بھائی خوشی اور سرگرمی کے ساتھ کلیسیا کی گلّہ‌بانی کرتے ہیں۔ (‏۱-‏پطر ۵:‏۲، ۳‏)‏ واقعی مسیحی بزرگ کلیسیاؤں کے لئے شاندار برکت ہیں!‏

۱۰.‏ حننیاہ کے پولس رسول کی مدد کرنے سے بہتیرے لوگوں کیسے فائدہ پہنچا؟‏

۱۰ مثال کے طور پر، ساؤل جو ”‏غیرقوموں کا رسول“‏ کہلایا وہ پہلے مسیحیوں کو ستایا کرتا تھا۔ (‏روم ۱۱:‏۱۳‏)‏ اِسی وجہ سے حننیاہ، ساؤل کو گواہی دینے سے کترا رہا تھا۔ تاہم، حننیاہ نے یسوع مسیح کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ساؤل کو گواہ دی اور یوں وہ پولس رسول بن گیا۔ آنے والے سالوں میں پولس کی خدمت نے اُن ہزاروں لوگوں کو فائدہ پہنچایا جنہوں نے اُس کا پیغام سنا تھا۔ اِس کے علاوہ، پولس رسول کے لکھے ہوئے الہامی خطوط سے جو خدا کے کلام کا حصہ ہیں آج بھی لاکھوں لوگ فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔—‏اعما ۹:‏۳-‏۱۹؛‏ ۲-‏تیم ۳:‏۱۶، ۱۷‏۔‏

۱۱.‏ ہمیں آدمیوں کو گواہی دینے کے لئے ہر طرح سے ردوبدل لانے کی ضرورت کیوں ہے؟‏

۱۱ پس ہمیں ہر طرح سے ردوبدل لانے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ آدمیوں کو گواہی دینے کے چیلنج کا مقابلہ کر سکیں۔ جب ہم اِس مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے کام کرتے ہیں تو ہم اِس بات کا یقین رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ خدا بادشاہتی کارگزاریوں کو بھرپور طریقے سے انجام دینے اور اُس کی مرضی بجا لانے کی ہماری تمام‌تر کوششوں کو ضرور برکت دے گا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں