یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 10/‏10 ص.‏ 1
  • ڈریں مت!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ڈریں مت!‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏’‏خدا کا کلام دلیری سے سنائیں‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • محبت ڈر پر قابو پانے میں ہماری مدد کرتی ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2022ء
  • یہوواہ آپ کو طاقت دے گا
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
  • یہوواہ پر بھروسا رکھنے سے اپنے ڈر پر قابو پائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2024ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
خدم 10/‏10 ص.‏ 1

ڈریں مت!‏

۱.‏ یرمیاہ کی طرح ہمیں بھی کن مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے؟‏

۱ جب یہوواہ خدا نے یرمیاہ کو نبوّت کرنے کی ذمہ‌داری سونپی تو یرمیاہ نے محسوس کِیا کہ وہ اِس کام کو کرنے کے لائق نہیں ہے۔ مگر یہوواہ خدا نے اُسے حوصلہ دیا کہ تُو ”‏نہ ڈر“‏ اور اِس کام کو پورا کرنے کے لئے اُسے تقویت بھی بخشی۔ (‏یرم ۱:‏۶-‏۱۰‏)‏ شرمیلاپن اور اعتماد کی کمی آج بھی ہمارے مُنادی میں حصہ نہ لینے کا باعث بن سکتی ہے۔ بعض اوقات یہ خوف بھی ہمارے مُنادی نہ کرنے کا سبب بنتا ہے کہ لوگ ہمارے پیغام کے لئے کیسا ردعمل دکھائیں گے یا ہمارے بار ے میں کیا سوچیں گے۔ لیکن ہم ایسی مشکلات پر کیسے قابو پا سکتے ہیں اور یہ ہمارے لئے کن برکات کا باعث بن سکتا ہے؟‏

۲.‏ اچھی تیاری کرنا ہمیں مُنادی کے دوران خوف پر قابو پانے میں کیسے مدد دے سکتا ہے؟‏

۲ پہلے سے تیاری کریں:‏ اچھی تیاری کرنا ہمیں اپنے خوف پر قابو پانے میں مدد دے سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر ہم پہلے سے اِس بات پر غور کر لیتے ہیں کہ مُنادی کے دوران لوگ کس قسم کے اعتراض اُٹھا سکتے ہیں تو ہم اِن کا جواب دینے کے لئے تیار ہوں گے۔ (‏امثا ۱۵:‏۲۸‏)‏ اِس کے علاوہ ہم اپنی خاندانی عبادت کے دوران بھی سکول یا مُنادی میں پیش آنے والی مشکلات سے نپٹنے کی تیاری کر سکتے ہیں۔—‏۱-‏پطر ۳:‏۱۵‏۔‏

۳.‏ یہوواہ پر توکل کیسے ہمیں خوف پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے؟‏

۳ یہوواہ پر بھروسا رکھیں:‏ یہوواہ خدا پر توکل کرنا خوف پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔ کیونکہ یہوواہ خدا کا وعدہ ہے کہ وہ ضرور ہماری مدد کرے گا۔ (‏یسع ۴۱:‏۱۰-‏۱۳‏)‏ ہمارے لئے اِس سے بڑی یقین‌دہانی اَور کیا ہو سکتی ہے!‏ اِس کے علاوہ یسوع مسیح نے بھی یہ وعدہ کِیا کہ اگر مُنادی کے دوران اچانک کوئی مشکل پیش آتی ہے تو خدا کی پاک رُوح ہماری مدد کرے گی۔ (‏مر ۱۳:‏۱۱‏)‏ پس یہوواہ خدا سے اُس کی پاک رُوح کے لئے بِلاناغہ دُعا کریں۔—‏لو ۱۱:‏۱۳‏۔‏

۴.‏ مشکلات کے باوجود مُنادی کرتے رہنے سے ہمیں کونسی برکات حاصل ہوں گی؟‏

۴ برکات:‏ جب ہم مشکلات کے باوجود مُنادی کے کام کو جاری رکھتے ہیں تو ہم مستقبل میں آنے والی مشکلات کا سامنا کرنے کے قابل ہوں گے۔ اِس سے ہمارے اندر دلیری پیدا ہوگی اور خدا کی پاک رُوح ہمیں یہ خوبی پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے۔ (‏اعما ۴:‏۳۱‏)‏ اِس کے علاوہ جب ہم یہوواہ خدا کی مدد سے خوف پر قابو پا لیتے ہیں تو یہوواہ پر ہمارا ایمان مضبوط ہوتا ہے اور اُس کی قوت پر ہمارا بھروسا بھی بڑھتا ہے۔ (‏یسع ۳۳:‏۲‏)‏ نیز یہ جاننا ہمیں خوشی اور اطمینان بخشتا ہے کہ ہم اپنے آسمانی باپ کے دل کو شاد کر رہے ہیں۔ (‏۱-‏پطر ۴:‏۱۳، ۱۴‏)‏ پس یہوواہ خدا کی مدد پر بھروسا رکھیں اور ڈرنے کی بجائے دلیری سے خدا کی بادشاہت کا پیغام سناتے رہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں