اکتوبر میں بائبل کا مطالعہ شروع کرانے کی کوشش کریں
۱. اکتوبر کے مہینے میں ہماری پیشکش کیا ہے؟
۱ اکتوبر کے دوران ہماری پیشکش مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالے ہیں۔ ہماری حوصلہافزائی کی جاتی ہے کہ جب ہم دلچسپی دکھانے والے لوگوں کے پاس دوبارہ جاتے ہیں تو اشتہار کیا آپ سچائی جاننے کی خواہش رکھتے ہیں؟ پیش کریں۔ نیز بائبل سے مطالعہ شروع کرانے کی کوشش کریں۔ مگر ہم واپسی ملاقاتوں پر یہ اشتہار کیسے پیش کر سکتے ہیں؟
۲. رسالے قبول کرنے والے لوگوں کے ساتھ واپسی ملاقات کرتے وقت ہم بائبل کا مطالعہ شروع کرانے کے لئے اشتہار کیا آپ سچائی جاننے کی خواہش رکھتے ہیں؟ کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟
۲ اشتہار کو کیسے استعمال کریں؟ ہم کچھ یوں کہہ سکتے ہیں کہ ”مَیں نے پچھلی دفعہ آپ کو جو رسالے دئے تھے وہ ہر مذہب اور رنگونسل کے لوگوں میں بائبل کا جائزہ لینے کی خواہش پیدا کرتے ہیں۔ [صاحبِخانہ کو اشتہار کیا آپ سچائی جاننے کی خواہش رکھتے ہیں؟ پیش کریں اور اُس کی توجہ پہلے صفحے پر دئے گئے سوالوں پر دلائیں۔] یہاں کچھ دلچسپ سوال ہیں جن کے بائبل سے تسلیبخش جواب دئے گئے ہیں۔ کیا آپ کے ذہن میں بھی کبھی ایسے سوال آتے ہیں؟“ صاحبِخانہ کا جواب سننے کے بعد اُس سوال کا جواب دیں جو وہ اشتہار میں سے پوچھتا ہے۔ نیز اُس کے ساتھ جو آیات درج ہیں اُن میں سے ایک آیت بھی پڑھیں۔ پھر صاحبِخانہ کو بتائیں کہ یہ ایک چھوٹی سی مثال ہے کہ بائبل کی تعلیم کیا ہے۔ اِس کے بعد اُسے کتاب پاک صحائف کی تعلیم پیش کریں۔ اِس کے بعد صاحبِخانہ فہرست میں سے جس باب کا انتخاب کرتا ہے اُس کے شروع کے چند پیراگراف پر باتچیت کریں۔ یا پھر ہم خود کتاب سے اُس موضوع پر معلومات نکال کر دکھا سکتے ہیں جس کے بارے میں ہم نے اشتہار سے باتچیت کی ہے۔ ذیل میں اِس کی چند مثالیں دی گئی ہیں جنہیں ہم استعمال کر سکتے ہیں۔
● کیا خدا کو ہماری فکر ہے؟ (ص. ۱۱،۱۰ پ. ۶-۱۰)
● کیا انسان کو ہمیشہ تک جنگوں اور تکالیف کا سامنا رہے گا؟ (ص. ۱۲، ۱۳ پ. ۱۲، ۱۳)
● مرنے پر کیا واقع ہوتا ہے؟ (ص. ۵۹-۶۱ پ. ۷، ۸)
● کیا ہم اپنے اُن عزیزوں سے دوبارہ مل سکیں گے جو فوت ہو گئے ہیں؟ (ص. ۷۱ پ. ۱۳-۱۵)
● مجھے کیسے دُعا کرنی چاہئے تاکہ خدا میری دُعا کو سُن لے؟ (ص. ۱۶۶، ۱۶۷ پ. ۵-۸)
● مَیں حقیقی خوشی کیسے حاصل کر سکتا ہوں؟ (ص. ۹ پ. ۴، ۵)
۳. ہم صورتحال کے مطابق اپنی باتچیت میں کیسے تبدیلی لا سکتے ہیں؟
۳ اگر ہم پہلی بار واپسی ملاقات پر کتاب پاک صحائف کی تعلیم میں سے بائبل کا مطالعہ شروع کرانے کا مظاہرہ نہیں کر سکتے تو ہم اپنی باتچیت کو جاری رکھنے کے لئے دوبارہ واپس جانے کا بندوبست بنا سکتے ہیں۔ صاحبِخانہ کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ہم کتاب پاک صحائف کی تعلیم کو متعارف کرانے سے پہلے اشتہار میں سے ہی ایک سے زیادہ سوالوں پر باتچیت کر سکتے ہیں۔ پس دُعا ہے کہ ہم اِس کارآمد اشتہار کا اچھا استعمال کرتے ہوئے اکتوبر میں بائبل کا مطالعہ شروع کرانے اور خلوصدل لوگوں کو ”سچائی سے واقف“ کرانے میں مدد دیں۔—یوح ۸:۳۱، ۳۲۔