رسالے کیسے پیش کریں؟
مینارِنگہبانی ستمبر ۱
”بہت سے لوگ اِس بات سے خوفزدہ ہیں کہ جوہری جنگ یا پھر موسم میں تبدیلی ہماری زمین کو تباہ و برباد کرکے رکھ دے گی۔ آپ کے خیال سے کیا واقعی ایسا ہوگا؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ بائبل اِس موضوع کے بارے میں کیا بتاتی ہے۔ [مکاشفہ ۱۱:۱۸ کو پڑھیں۔] یہ رسالہ دُنیا کے خاتمے کے متعلق چار اہم سوالوں کے بڑے واضح جواب دیتا ہے۔“
جاگو! جولائی-ستمبر
”چرچوں میں اکثر بپتسمے، شادی اور جنازے کے لئے چندہ وصول کِیا جاتا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا یہ مناسب ہے؟ [جواب دینے دیں۔] ذرا اُن ہدایات پر غور کریں جو یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو دی تھیں۔ [متی ۱۰ باب کی ۷ آیت اور ۸ کے آخری حصے کو پڑھیں۔] یہ مضمون واضح کرتا ہے کہ خدا کا کلام اِن خدمات کے لئے چندے وصول کرنے کے بارے میں کیا بیان کرتا ہے۔“ صفحہ ۲۲ سے شروع ہونے والا مضمون دکھائیں۔
مینارِنگہبانی اکتوبر ۱
اخبار یا ٹیوی میں دکھائے جانے والے چند حالیہ واقعات کا ذکر کرنے کے بعد کہیں: ”آپ کے خیال میں لوگ ایسے بُرے کام کیوں کرتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] آئیں دیکھیں کہ ۲-پطرس ۳:۱۳ میں اُمید رکھنے کی کیا وجہ پائی جاتی ہے؟ [پڑھیں۔] اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ بائبل کے مطابق دُنیا میں ہونے والے بُرے کاموں کی وجوہات کیا ہیں اور خدا بہت جلد بُرائی کو کیسے ختم کرے گا؟“
جاگو! اکتوبر-دسمبر
”آپ کے خیال سے کیا موبائل فون، ایمیل اور انٹرنیٹ پر چیٹنگ کے علاوہ ایک دوسرے کے ساتھ باتچیت کرنے کے دیگر جدید طریقوں نے لوگوں کی تنہائی کو دور کر دیا ہے یا اُنہیں احساسِتنہائی کا شکار بنا دیا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] اعمال ۲۰:۳۵ میں احساسِتنہائی سے نپٹانے کا ایک طریقہ بتایا گیا ہے۔ [پڑھیں۔] اِس رسالے میں بائبل سے چند عملی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔“