یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏10 ص.‏ 2
  • ‏”‏وقت پر“‏ روحانی خوراک

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏وقت پر“‏ روحانی خوراک
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • ملتا جلتا مواد
  • سن ۲۰۱۰ کا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • خدا کا کلام مؤثر ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • اسمبلی پروگرام کا اعادہ کرنے کا نیا طریقۂ‌کار
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
خدم 8/‏10 ص.‏ 2

‏”‏وقت پر“‏ روحانی خوراک

۱.‏ حال ہی میں ہونے والے خاص اجتماع سے آپ کو اور دوسروں کو کیسے فائدہ حاصل ہوا ہے؟‏

۱ ہم خاص اجتماع پر حاضر ہونے کے بعد اکثر یہ کہتے ہیں، ”‏ہمیں واقعی اِن معلومات کی ضرورت تھی!‏“‏ حلقے کے ایک نگہبان نے بتایا کہ حال ہی میں ہونے والے خاص اجتماع کے پروگرام کو سن کر بعض بہن‌بھائیوں نے اِس خواہش کا اظہار کِیا ہے کہ وہ مُنادی میں زیادہ وقت صرف کریں گے۔ ایک سفری نگہبان نے کہا کہ”‏اِس خاص اجتماع نے ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دی ہے کہ ہم اخیر وقت میں رہ رہے ہیں اور ہمیں زیادہ اہم کاموں کو پہلے درجے پر رکھنا چاہئے۔“‏ ایک اَور سفری نگہبان نے کہا کہ ”‏بہت سے مبشروں نے اِس بات کا اظہار کِیا کہ اِس اجتماع پر پیش کی جانے والی معلومات نے اُنہیں احساس دلایا کہ جوش سے مُنادی کے کام میں حصہ لینا نہایت اہم ہے۔“‏ آپ کو خاص اجتماع پر حاضر ہونے سے کیا فائدہ حاصل ہوا ہے؟‏

۲.‏ اگلے خدمتی سال کے خاص اجتماع پر کونسی معلومات پیش کی جائیں گی؟‏

۲ اگلے خدمتی سال کا خاص اجتماع بھی ہماری ضرورت کے مطابق ہوگا۔ اِس کا عنوان یہ ہوگا:‏ ’‏یہوواہ پر توکل کریں۔‘‏ اِسے زبور ۱۱۸:‏۸، ۹ سے لیا گیا ہے۔ خاص اجتماع کی چند تقاریر کے عنوان یہ ہوں گے:‏ ”‏مصیبت کے ایّام میں یہوواہ ہماری پناہ‌گاہ ہے،“‏ ”‏یہوواہ کے پَروں تلے پناہ لینے میں دوسروں کی مدد کریں،“‏ ”‏یہوواہ کی مانند دوسروں کے لئے پناہ‌گاہ بنیں،“‏ ”‏نوجوانو!‏ یہوواہ پر توکل کریں“‏ اور ”‏روحانی فردوس یہوواہ کی طرف سے پناہ‌گاہ۔“‏

۳.‏ ہم خاص اجتماع سے بھرپور فائدہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏

۳ پروگرام سے فائدہ حاصل کریں:‏ جب خاص اجتماع کی تاریخ کا اعلان ہو جاتا ہے تو اِس پر حاضر ہونے کے لئے پہلے سے بندوبست کریں۔ نیز جن لوگوں کے ساتھ آپ بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں اُنہیں بھی اِس اجتماع پر آنے کی دعوت دیں۔ ”‏صبر سے پھل“‏ پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم پروگرام پر بتائی جانے والی باتوں کو یاد رکھیں۔ (‏لو ۸:‏۱۵‏)‏ لہٰذا توجہ سے سنیں اور اُن نکات کو لکھ لیں جنہیں آپ اپنی زندگی اور مُنادی میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ خاص اجتماع کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ مل کر پروگرام سے سیکھی ہوئی باتوں پر غور کریں۔ اِس کے علاوہ اِس بات پر بھی سوچ‌بچار کریں کہ آپ اور آپ کا خاندان کن طریقوں سے اِن معلومات پر عمل کر سکتے ہیں۔‏

۴.‏ ہمیں آنے والے خاص اجتماع کا منتظر کیوں رہنا چاہئے؟‏

۴ نہایت لذیز اور غذائیت سے بھرپور کھانے کی طرح اِس سال بھی خاص اجتماع ہماری ضرورت کو مدِنظر رکھتے ہوئے بڑی محبت سے تیار کِیا گیا ہے۔ اِس خاص اجتماع پر تمام مسیحیوں کو روحانی طور پر مضبوط رہنے کے لئے ”‏وقت پر“‏ خوراک ملے گی۔ دُعا ہے کہ اِس خاص اجتماع پر حاضر ہونے اور اِس سے فائدہ حاصل کرنے میں یہوواہ خدا آپ کی کوششوں کو برکت دے۔—‏متی ۲۴:‏۴۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں