مبشروں کی تربیت کے لئے ایک بندوبست
۱. (ا) سن ۱۹۳۸ میں کونسا نیا بندوبست شروع کِیا گیا؟ (ب) اِس بندوبست کا مقصد کیا تھا؟
۱ یہوواہ کی تنظیم نے۱۹۳۸ء میں ایک نیا بندوبست شروع کِیا۔ اِس انتظام کے تحت تمام کلیسیاؤں کو زون اسمبلیوں (حلقے کے اجتماعات) پر حاضر ہونے کی دعوت دی گئی۔ لیکن اِس بندوبست کا مقصد کیا تھا؟ جنوری ۱۹۳۹ء کے انفارمنٹ (ہماری بادشاہتی خدمتگزاری) میں اِس کا جواب یوں دیا گیا: ”اِن اجتماعات کے ذریعے ہمیں مُنادی کے کام کے لئے تربیت دی جاتی ہے۔ ایسی تربیت ہر ایک کے لئے بہت ضروری ہیں تاکہ ہم مُنادی کے کام کو اچھی طرح انجام دے سکیں۔“ مگر اِس بندوبست کا فائدہ کیا ہوا؟ سن ۱۹۳۸ میں خدا کی بادشاہت کی مُنادی کرنے والے صرف ۵۸ہزار تھے لیکن ۲۰۰۹ء میں اِن کی تعداد ۷۰ لاکھ سے زیادہ ہو گئی۔ جب ہم اِس اضافے پر غور کرتے ہیں تو یہ واضح ہو جاتا ہے کہ حلقے کے اجتماعات نے تمام مسیحیوں کی ”مُنادی کے کام کو اچھی طرح انجام“ دینے میں مدد کی ہے۔
۲. اگلے خدمتی سال میں ہونے والے حلقے کے اجتماع پر کونسی معلومات پیش کی جائیں گی؟
۲ اگلے سال کے لئے حلقے کے اجتماع کا عنوان: ہمارا اگلا حلقے کا اجتماع ستمبر میں ہوگا۔ ہم اِس اجتماع کے پروگرام سے ملنے والی حوصلہافزائی کے منتظر ہیں۔ اِس اجتماع کا عنوان یہ ہوگا: ”تُم دُنیا کے نہیں۔“ یہ عنوان یوحنا۱۵:۱۹ سے لیا گیا ہے۔ اِس اجتماع پر پیش کی جانے والی تقاریر سے یقیناً تمام مسیحیوں کو فائدہ ہوگا۔ ہفتے کے دن یہ تقریر پیش کی جائے گی: ”کُلوقتی خدمت ہمیں کیسے محفوظ رکھتی ہے؟“ اِس کے علاوہ ہم تین حصوں پر مشتمل تقاریر کے سلسلے سے بھی فائدہ حاصل کریں گے جس کا موضوع یہ ہوگا: ”خود کو دُنیا سے آلودہ نہ ہونے دیں۔“ اِس موضوع کے تحت یہ تقاریر پیش کی جائیں گی: ”حیوان سے آلودہ نہ ہوں،“ ”بڑی کسبی سے آلودہ نہ ہوں“ اور ”سوداگروں سے آلودہ نہ ہوں۔“ اتوار کے دن ایک خاص موضوع ”یہوواہ سے محبت رکھیں نہ کہ دُنیا سے“ کے تحت تقاریر پیش کی جائیں گی۔ اِس کے علاوہ یہ تقاریر بھی پیش کی جائیں گی: ”پردیسیوں اور مسافروں کے طور پر زندگی گزاریں“ اور ”خاطر جمع رکھیں! آپ دُنیا پر غالب آ سکتے ہیں۔“
۳. حلقے کے اجتماع پر حاضر ہونے سے ہمیں کونسے فائدے حاصل ہوں گے؟
۳ ایک بہن مُنادی کے کام میں پہلے کی نسبت کم حصہ لے رہی تھی۔ لیکن حال ہی میں حلقے کے اجتماع پر حاضر ہونے کے بعد اُس نے لکھا کہ اِس پروگرام نے اُسے دوبارہ سے اپنے حالات کا جائزہ لینے کے قابل بنایا ہے۔ اُس نے یہ عزم کِیا ہے کہ وہ ”کوئی بہانہ نہیں بنائے گی بلکہ مُنادی کے کام میں جوش سے حصہ لے گی۔“ بِلاشُبہ نئے خدمتی سال میں ہونے والا حلقے کا اجتماع ہم سب کی مدد کرے گا کہ ہم دُنیا کی بجائے یہوواہ خدا سے محبت رکھیں۔ (۱-یوح ۲:۱۵-۱۷) پس اِس اجتماع پر دی جانے والی ہدایات سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے اِس پر ضرور حاضر ہوں اور توجہ سے سنیں۔