اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے جولائی اور اگست: بتیس صفحوں والے اِن بروشروں میں سے کوئی بھی پیش کریں: کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟، زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں!، جاگتے رہو!، آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں اور سب لوگوں کے لئے ایک کتاب۔ ستمبر: کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں۔ پہلی ہی ملاقات پر بائبل کے مطالعے شروع کرانے کی کوشش کریں۔ اکتوبر: مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالے۔ دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو اشتہار کیا آپ سچائی جاننے کی خواہش رکھتے ہیں؟ پیش کریں اور بائبل کا مطالعہ شروع کرانے کی کوشش کریں۔
▪ لاہور میں منعقد ہونے والے صوبائی اجتماع کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اب یہ اجتماع سن ۲۰۱۰ میں نومبر ۱۹-۲۱ کو منعقد ہوگا۔ کراچی میں صوبائی اجتماع سن ۲۰۱۰ میں دسمبر ۱۷-۱۹ کو ہی منعقد ہوگا۔