مسیحی خدمتی سکول کا اِعادہ
جون ۲۸، ۲۰۱۰ سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران مسیحی خدمتی سکول کے اِعادے میں مندرجہذیل سوالات پر غور کِیا جائے گا۔ سکول اوورسیئر ۲۰ منٹ کے لئے ۳ مئی تا جون ۲۸، ۲۰۱۰ کے ہفتوں میں پیش کئے جانے والے مواد کا اِعادہ کرے گا۔
۱. داؤد کے ابنیر پر ماتم کرنے سے ہم کیا سیکھتے ہیں؟ (۲-سمو ۳:۳۱-۳۴) [م۰۵ ۱۵/۵ ص. ۱۷ پ. ۳؛ م۰۶ ۱/۸ ص. ۱۱ پ. ۹، ۱۰]
۲. ناتن نے کونسی غلطی کی تھی مگر یہوواہ خدا نے اُسے نبی کے طور پر کیوں رد نہ کِیا؟ (۲-سمو ۷:۳) [آرایس ص. ۱۳۴ پ. ۸]
۳. دوسرا سموئیل ۶:۸، ۹ سے ہم کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟ [م۰۵ ۱۵/۵ ص. ۱۷ پ. ۶]
۴. بادشاہ داؤد نے مفیبوست کے لئے کیسے مہربانی دکھائی اور اِس سے ہم کیا سبق سیکھتے ہیں؟ (۲-سمو ۹:۷) [م۰۲ ۱۵/۵ ص. ۱۹ پ. ۵]
۵. بادشاہ داؤد اور جات کے رہنے والے اِتی کے درمیان پائے جانے والے رشتے سے ہم ثقافتی اور نسلی فرق کو نظرانداز کرنے کے بارے میں کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (۲-سمو ۱۵:۱۹-۲۲؛ ۱۸:۲)
۶. پاک کلام کی مدد سے ہم کیسے یہ دلیل دے سکتے ہیں کہ ضیبا نے مفیبوست پر جو الزام لگایا وہ غلط تھا؟ (۲-سمو ۱۶:۱-۴) [م۰۲ ۱۵/۲ ص. ۱۴، ۱۵ پ. ۱۱ فٹنوٹ]
۷. جب بادشاہ داؤد نے ۸۰ سالہ برزلی کو شاہی دربار میں رہنے کی دعوت دی تو اُس نے اپنی بجائے کمہام کی سفارش کیوں کی تھی؟ (۲-سمو ۱۹:۳۳-۳۷) [م۰۷ ۱/۶ ص. ۲۵ پ. ۱۳]
۸. یہوواہ خدا کی نرمی نے کیسے داؤد کو بزرگ بنایا یعنی بلند کِیا تھا؟ (۲-سمو ۲۲:۳۶) [م۰۴ ۱/۱۱ ص. ۲۹]
۹. ادونیاہ نے داؤد کی زندگی ہی میں تخت پر قبضہ کرنے کی کوشش کیوں کی؟ (۱-سلا ۱:۵) [م۰۵ ۱/۷ ص. ۲۸ پ. ۵]
۱۰. جب سلیمان نے حکمت اور سمجھداری کے لئے درخواست کی تو یہوواہ خدا نے کیوں اُس کی دُعا قبول کی؟ (۱-سلا ۳:۹) [م۰۵ ۱/۷ ص. ۳۰ پ. ۲]