ہفتہ شروع از جون ۲۸
ہفتہ شروع از جون ۲۸
گیت ۸۸
□ کلیسیائی بائبل مطالعہ:
□ مسیحی خدمتی سکول:
بائبل پڑھائی: ۱-سلاطین ۳-۶
□ خدمتی اجلاس:
۵ منٹ: اعلانات۔
۱۵ منٹ: جولائی کے مہینے میں مینارِنگہبانی اور جاگو! کو پیش کرنے کے لئے تیاری کریں۔ سامعین کے ساتھ باتچیت۔ ایک یا دو منٹ میں بتائیں کہ اِن رسالوں میں کون کون سے مضامین ہیں۔ اِس کے بعد دو یا تین مضامین کا انتخاب کریں اور سامعین سے پوچھیں کہ وہ اِنہیں پیش کرنے کے لئے کون سے سوال اور آیات استعمال کریں گے۔ مینارِنگہبانی اور جاگو! کے شماروں کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ ایک اَور مظاہرے میں یہ دکھائیں کہ واپسی ملاقات پر بائبل مطالعہ کیسے شروع کِیا جا سکتا ہے۔—اگست ۲۰۰۷ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۳ کو دیکھیں۔
۱۵ منٹ: بچپن سے تربیت کریں۔ سامعین کے ساتھ باتچیت۔ تیمتھیس ایک پُرجوش اور ماہر مبشر تھا۔ (فل ۲:۲۰-۲۲) اِس کی وجہ یہ تھی کہ اُس نے بچپن سے اپنی ماں اور نانی سے پاک کلام کی تعلیم حاصل کی تھی۔ (۲-تیم ۱:۵؛ ۳:۱۵) پاک کلام پر مبنی چند ایسی تجاویز پر غور کریں جن سے والدین کی مدد ہوگی کہ وہ اچھے مبشر بننے کے لئے اپنے بچوں کی تربیت کر سکیں۔ (۱) اپنے بچوں کو بچپن سے ہی مُنادی میں لے کر جائیں۔ اُن کی تربیت کریں کہ وہ اپنی عمر اور صلاحیت کے مطابق مُنادی میں حصہ لیں۔ (امثا ۲۲:۶) (۲) اپنی زندگی میں مُنادی کے کام کو پہلا درجہ دینے کی ایک اچھی مثال قائم کریں۔ (فل ۱:۹، ۱۰) (۳) خاندانی عبادت اور دیگر موقعوں پر اپنے بچوں میں مُنادی کے کام کے لئے شوق اور قدر کو بڑھائیں۔ (است ۶:۶، ۷) (۴) اپنی باتچیت سے ظاہر کریں کہ آپ مُنادی کے کام کو اہم سمجھتے ہیں۔ (فل ۳:۸؛ ۴:۸؛ ۱-تیم ۱:۱۲) (۵) باقاعدگی سے خاندان کے طور پر مُنادی میں حصہ لیں۔ (اعما ۵:۴۱، ۴۲) (۶) ایسے بہنبھائیوں کے ساتھ رفاقت رکھیں جو مُنادی کے کام میں بڑے جوش سے حصہ لیتے ہیں۔ (امثا ۱۳:۲۰) سامعین سے پوچھیں کہ اُن کے والدین نے مُنادی کے کام میں خوشی اور کامیابی حاصل کرنے کے لئے اُن کی کیسے مدد کی تھی۔