ہفتہ شروع از جون ۲۱
ہفتہ شروع از جون ۲۱
□ کلیسیائی بائبل مطالعہ:
□ مسیحی خدمتی سکول:
بائبل پڑھائی: ۱-سلاطین ۱، ۲
نمبر ۱: ۱-سلاطین ۱:۱-۱۴
نمبر ۲: پرستش میں مورتوں کا استعمال ہمارے مستقبل پر کیسے اثرانداز ہو سکتا ہے؟ (آرایس ص. ۱۸۷ پ. ۱-۴)
نمبر ۳: ہمارے لئے خدا کی فرمانبرداری کرنا روحانی اور جسمانی لحاظ سے کیوں فائدہمند ہے؟
□ خدمتی اجلاس:
گیت ۱۴۳
۵ منٹ: اعلانات۔
۱۵ منٹ: جولائی کے مہینے کی پیشکش۔ سامعین کے ساتھ باتچیت۔ جولائی کے مہینے میں پیش کئے جانے والے بروشروں پر تھوڑی دیر کے لئے بات کریں۔ اِس کے بعد ایک یا دو پیشکشوں کا مظاہرہ کرائیں۔
۱۵ منٹ: ”بائبل کے مطالعے کی پیشکش کرنے کیلئے تیار رہیں۔“ سوال اور جواب کی صورت میں باتچیت۔ ایک مظاہرے میں یہ دکھائیں کہ ہم واپسی ملاقات پر اُس شخص کے ساتھ بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کے لئے اشتہار کیا آپ سچائی جاننے کی خواہش رکھتے ہیں؟ کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں جس نے جولائی کے دوران ہم سے کوئی کتاب، بروشر یا رسالہ لیا تھا۔