رسالے کیسے پیش کریں؟
مینارِنگہبانی مئی ۱
”آپ کے خیال میں کیا بائبل واقعی خدا کا کلام ہے؟ [جواب دینے دیں۔] آئیں دیکھیں کہ بائبل میں اِس سلسلے میں کیا کہا گیا ہے۔ [۲-تیمتھیس ۳:۱۶، ۱۷ کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ ہم بائبل پر اعتماد کیوں رکھ سکتے ہیں اور ایسا کرنا ہمارے لئے فائدہمند کیوں ہے۔“
جاگو! اپریل-جون
اعمال ۱۷:۳۱ کے پہلے حصے کو پڑھیں۔ اِس کے بعد کچھ یوں کہیں: ”بہت سے لوگ عدالت کے دن کے بارے میں سوچ کر ہی ڈر جاتے ہیں۔ کیا آپ بھی ایسا محسوس کرتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] بائبل یہ تعلیم دیتی ہے کہ عدالت کا دن انسانوں کے لئے بہت سی برکات لائے گا جیساکہ اِس مضمون میں بتایا گیا ہے۔“ صفحہ ۱۰ سے شروع ہونے والا مضمون دکھائیں۔
مینارِنگہبانی جون ۱
”کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ خدا ہمیں دُکھتکلیف کیوں سہنے دیتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] زبور کی کتاب میں ایسے سوالوں کا ذکر کِیا گیا ہے جو آجکل بہت سے لوگوں کے ذہن میں پیدا ہوتے ہیں۔ [زبور ۱۰:۱ کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں خدا کے کلام سے بتایا گیا ہے کہ خدا انسانوں کو مشکلات کیوں سہنے دیتا ہے اور وہ دُکھتکلیف کو ختم کرنے کے لئے کیا کر رہا ہے۔“
جاگو! اپریل-جون
”آجکل بہت سے لوگ مصروفیت کی وجہ سے تھکاوٹ اور دباؤ محسوس کرتے ہیں۔ کیا آپ بھی ایسا محسوس کرتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ خدا کے کلام میں اِس سلسلے میں کیا لکھا ہے۔ [واعظ ۴:۶ کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ ہم ملازمت کے ساتھساتھ اپنے گھر والوں اور آراموتفریح کے لئے وقت کیسے نکال سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ اِس میں نوکری تلاش کرنے والوں کے لئے بھی اچھی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔“