مُنادی کے کام کے سلسلے میں دُعا کریں
۱. مُنادی کے کام کو انجام دینے کے لئے کیا ضروری ہے؟
۱ ہم مُنادی کے کام کو اپنی طاقت سے انجام نہیں دے سکتے ہیں۔ یہوواہ خدا ہی ہمیں اِس کام کو انجام دینے کی طاقت دیتا ہے۔ (فل ۴:۱۳) وہ اپنے فرشتوں کے ذریعے ہماری مدد کرتا ہے تاکہ ہمیں ایسے لوگ مل جائیں جو بائبل کی سچائیوں کے بارے میں سیکھنا چاہتے ہیں۔ (مکا ۱۴:۶، ۷) ہم سچائی کے بیج بوتے ہیں اور اِن کو پانی دیتے ہیں لیکن یہ بیج یہوواہ خدا ہی کی برکت سے بڑھتے ہیں۔ (۱-کر ۳:۶، ۹) واقعی یہ بہت اہم ہے کہ مسیحی خدا سے مدد کی التجا کریں اور یوں اُس پر اپنا بھروسہ ظاہر کریں۔
۲. ہم کن باتوں کے لئے دُعا کر سکتے ہیں؟
۲ اپنے لئے دُعا کریں: جب بھی ہم مُنادی کرنے کے لئے جاتے ہیں، ہمیں دُعا کرنی چاہئے۔ (افس ۶:۱۸) ہم کن باتوں کے لئے دُعا کر سکتے ہیں؟ ہم دُعا کر سکتے ہیں کہ مُنادی کے کام میں ہمارا جوش برقرار رہے اور ہم دلیری سے اِس کام کو انجام دیتے رہیں۔ (اعما ۴:۲۹) ہم خدا سے یہ بھی درخواست کر سکتے ہیں کہ ہمیں ایسے خلوصدل لوگ ملیں جن کے ساتھ ہم بائبل کا مطالعہ کر سکیں۔ جب صاحبِخانہ ہم سے کوئی سوال کرتا ہے تو ہم دل میں مختصر سی دُعا کر سکتے ہیں تاکہ ہم اُسے مناسب جواب دے سکیں۔ (نحم ۲:۴) ہم خدا سے حکمت کی بھی درخواست کر سکتے ہیں تاکہ ہم مُنادی کے کام کو زندگی میں پہلا درجہ دیتے رہیں۔ (یعقو ۱:۵) اِس کے علاوہ جب ہم دُعا میں گواہی دینے کے شرف کے لئے شکرگزاری ظاہر کرتے ہیں تو یہوواہ خدا خوش ہوتا ہے۔—کل ۳:۱۵۔
۳. دوسروں کے لئے دُعا کرنے سے ہم مُنادی کے کام کو کیسے فروغ دے سکتے ہیں؟
۳ دوسروں کے لئے دُعا کریں: ہمیں ’ایک دوسرے کے لئے بھی دُعا‘ کرنی چاہئے۔ مناسب موقعوں پر ہم دُعا میں کسی مسیحی کا بنام ذکر کر سکتے ہیں۔ (یعقو ۵:۱۶؛ اعما ۱۲:۵) کیا آپ بیماری کی وجہ سے مُنادی کے کام میں صرف تھوڑا سا وقت صرف کر پاتے ہیں؟ تو پھر اُن مسیحیوں کے لئے دُعا کریں جو مُنادی کے کام میں زیادہ وقت صرف کر سکتے ہیں یا کر رہے ہیں۔ یاد رکھیں کہ ایسی دُعائیں بہت بااثر ہوتی ہیں۔ ہم یہ بھی دُعا کر سکتے ہیں کہ حکومتیں مُنادی کے کام کی راہ میں رُکاوٹ نہ ڈالیں تاکہ ہمارے مسیحی بہنبھائی ’امنوآرام کے ساتھ زندگی گذار سکیں۔‘—۱-تیم ۲:۱، ۲۔
۴. ہمیں دُعا کرنے میں کیوں مشغول رہنا چاہئے؟
۴ بادشاہت کی خوشخبری سنانا ایک ایسا کام ہے جسے ہم اپنی طاقت سے انجام نہیں دے سکتے ہیں۔ لیکن اگر ہم ’دُعا کرنے میں مشغول رہیں گے‘ تو ہم یہوواہ خدا کی مدد سے اِس کام کو بخوبی انجام دے سکیں گے۔—روم ۱۲:۱۲۔