یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏10 ص.‏ 1
  • خوشخبری کی منادی ضرور ہوگی!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خوشخبری کی منادی ضرور ہوگی!‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ خدا کی خدمت کو اچھی طرح سے انجام دے رہے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
  • ‏”‏جائیں، سب قوموں کے لوگوں کو شاگرد بنائیں“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • جدعون نے مِدیانی فوج کو ہرا دیا
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • خدا کی راستی پر اپنے اعتماد کو مضبوط کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1998ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
خدم 5/‏10 ص.‏ 1

خوشخبری کی منادی ضرور ہوگی!‏

۱.‏ ہم کیسے جانتے ہیں کہ خوشخبری سنانے کے کام کو نہیں روکا جا سکتا ہے؟‏

۱ یہوواہ خدا اپنی مرضی ہر صورت میں پوری کرتا ہے۔ اُسے کوئی نہیں روک سکتا۔ (‏یسع ۱۴:‏۲۴‏)‏ جدعون اور اُس کے ۳۰۰ آدمیوں کو ایک لاکھ ۳۵ ہزار مدیانی فوجیوں کا سامنا تھا۔ لیکن یہوواہ خدا نے اُس سے کہا:‏ ”‏تُو .‏ .‏ .‏ جا اور بنی‌اسرائیل کو مِدیانیوں کے ہاتھ سے چھڑا۔ کیا مَیں نے تجھے نہیں بھیجا؟“‏ (‏قضا ۶:‏۱۴)‏ خدا کی مدد سے جدعون نے فتح حاصل کی۔ آجکل یہوواہ خدا کس کام کو انجام دینے میں ہماری مدد کرتا ہے؟ یسوع مسیح نے کہا:‏ ”‏بادشاہی کی اِس خوشخبری کی مُنادی تمام دُنیا میں ہوگی۔“‏ (‏متی ۲۴:‏۱۴‏)‏ اِس کام کو کوئی نہیں روک سکتا ہے!‏

۲.‏ ہم کیسے جانتے ہیں کہ مُنادی کے کام میں خدا ہم میں سے ہر ایک کی مدد کرتا ہے؟‏

۲ یہوواہ خدا انفرادی طور پر ہماری مدد کرتا ہے:‏ ہم جانتے ہیں کہ یہوواہ خدا اپنے گواہوں کی تنظیم کی مدد کرتا ہے۔ لیکن کیا وہ انفرادی طور پر بھی ہماری مدد کرتا ہے؟ ایک بار جب پولس رسول مصیبت میں تھا تو خدا نے یسوع مسیح کے ذریعے اُس کی مدد کی۔ (‏۲-‏تیم ۴:‏۱۷‏)‏ اِسی طرح جب ہم خدا کی مرضی بجا لانے کی پوری کوشش کرتے ہیں تو وہ ہماری بھی مدد کرے گا۔—‏۱-‏یوح ۵:‏۱۴‏۔‏

۳.‏ یہوواہ خدا کن صورتوں میں ہماری مدد کرتا ہے؟‏

۳ کیا آپ زندگی کی مصروفیات کی وجہ سے اتنے تھک جاتے ہیں کہ آپ میں مُنادی کرنے کی ہمت نہیں رہتی؟ خدا ”‏تھکے ہوئے کو زور بخشتا ہے۔“‏ (‏یسع ۴۰:‏۲۹-‏۳۱‏)‏ کیا آپ کو مخالفت یا اذیت کا سامنا ہے؟ ”‏اپنا بوجھ [‏یہوواہ]‏ پر ڈال دے۔ وہ تجھے سنبھالے گا۔“‏ (‏زبور ۵۵:‏۲۲‏)‏ کیا آپ میں دلیری کی کمی ہے؟ ”‏مَیں بولنے میں تیری مدد کروں گا۔“‏ (‏خر ۴:‏۱۱، ۱۲، نیو اُردو بائبل ورشن‏)‏ کیا آپ کی صحت اچھی نہیں ہے جس کی وجہ سے آپ مُنادی کے کام میں کم ہی وقت صرف کر سکتے ہیں؟ توپھر یاد رکھیں کہ آپ یہوواہ خدا کی خدمت میں جتنا کچھ کر سکتے ہیں وہ اِس کی قدر کرتا ہے۔—‏۱-‏کر ۳:‏۶،‏ ۹‏۔‏

۴.‏ یہوواہ خدا پر بھروسہ رکھنے کی وجہ سے ہم کیا کرتے رہیں گے؟‏

۴ یہوواہ خدا ”‏کا ہاتھ بڑھایا گیا ہے۔ اُسے کون روکے گا؟“‏ (‏یسع ۱۴:‏۲۷‏)‏ ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ یہوواہ خدا مُنادی کے کام میں ہماری مدد کرے گا۔ اِس لئے ہم ’‏دلیری سے کلام کرتے رہیں گے۔‘‏—‏اعما ۱۴:‏۳‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں