گورننگ باڈی کی طرف سے خط
عزیز یہوواہ کے گواہو!
ہمارے لئے یہ کتنا بڑا شرف ہے کہ ہم کائنات کے مالک یہوواہ خدا کے نام سے کہلاتے ہیں! خدا کا یہ نام بےمثال اور لازوال ہے۔ یہوواہ خدا ہی نے ہمیں اپنے نام سے کہلانے کا شرف بخشا ہے۔ خاص طور پر سن ۱۹۳۱ سے ہماری شناخت اِس بےمثال نام سے ہو رہی ہے۔ (یسع ۴۳:۱۰) لہٰذا ہمیں اِس بات پر فخر ہے کہ ہم یہوواہ کے گواہ ہیں۔
شیطان ابلیس کی پوری کوشش ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح خدا کے نام کو مٹا دے۔ کیونکہ انسانی حکومتیں شیطان کے قبضہ میں ہیں اِس لئے وہ بھی یہوواہ کے نام کی تحقیر کرتی ہیں۔ دُنیا کے جھوٹے مذاہب بھی خدا کے نام سے نفرت کرتے ہیں۔ اِس لئے اُنہوں نے بائبل کے بہت سے ترجموں میں سے خدا کا نام نکال دیا ہے۔ اِس کے برعکس، یسوع مسیح نے اپنے باپ کے نام کو جلال دیا۔ جب اُس نے اپنے پیروکاروں کو دُعا کرنے کا طریقہ بتایا تو اُس میں بھی سب سے پہلے خدا کے نام کا ذکر کِیا۔ یسوع مسیح نے کہا: ”اَے ہمارے باپ تُو جو آسمان پر ہے تیرا نام پاک مانا جائے۔“ (متی ۶:۹) اِس کے بعد ایک موقع پر اپنے باپ سے دُعا کرتے وقت یسوع مسیح نے کہا: ”مَیں نے تیرے نام کو اُن آدمیوں پر ظاہر کِیا جنہیں تُو نے دُنیا میں سے مجھے دیا۔“ (یوح ۱۷:۶) یسوع مسیح کے نقشِقدم پر چلتے ہوئے ہم بھی پوری زمین پر سرگرمی کے ساتھ یہوواہ کے نام کا اعلان کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔
سن ۲۰۰۹ کی ہماری سالانہ آیت ’خوشخبری کی گواہی دیں‘ نے اپنی خدمت کو پوری طرح انجام دینے کے لئے ہماری حوصلہافزائی کی تھی۔ (اعما ۲۰:۲۴) اِس میں کوئی شک نہیں کہ یہوواہ خدا نے گزشتہ سال ہماری تمامتر کوششوں کو برکت دی تھی۔ یہوواہ کے نام کو سربلند کرنے اور جلال دینے کے لئے وسیع پیمانے پر مُنادی کی گئی۔ پوری دُنیا میں ۷۳ لاکھ ۱۳ ہزار ایک ۳۷۱ مبشروں نے لوگوں کو گواہی دی۔ اِس کے علاوہ، اُنہوں نے ایسے لوگوں کو بائبل سے تعلیم بھی دی جو روزمرّہ زندگی میں بےشمار مسائل کی وجہ سے پریشان ہیں اور اِن کا حل چاہتے ہیں۔ مسیح کی موت کی یادگاری پر ایک کروڑ ۸۱ لاکھ ۶۸ ہزار ۳۲۳ لوگ حاضر ہوئے۔ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ابھی بھی لاکھوں ایسے لوگ ہیں جو اِس بدکار دُنیا کے خاتمے سے پہلے خدا کے نام پر ایمان لائیں گے۔
جب تک یہوواہ خدا چاہتا ہے ہم سرگرمی کے ساتھ خدا کی بادشاہت کی خوشخبری سناتے رہیں گے۔ نیز، اپنے تمامتر وسائل کو استعمال کرتے ہوئے ہم اپنے علاقے کے لوگوں تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ (متی ۲۴:۱۴؛ مر ۱۳:۱۰) خواہ ہم گھرگھر مُنادی کرتے یا بازاروں میں گواہی دیتے ہیں، خطوکتابت کے ذریعے، ٹیلیفون پر یا پھر غیررسمی طور پر لوگوں کو پیغام سناتے ہیں، ہماری یہی کوشش ہونی چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو خدا کے نام اور مقصد سے واقف کرائیں۔
ہم یہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ بہت جلد یہوواہ خدا اپنے نام کو پاک ٹھہرانے کے لئے کارروائی کرے گا۔ (حز ۳۶:۲۳) وہ وقت بالکل قریب ہے جب خدا کے نام کی تحقیر کرنے والے سب لوگوں کو ختم کر دیا جائے گا۔ خدا کے اُن وفادار خادموں کے لئے یہ کیا ہی شاندار دن ہوگا جنہوں نے یہوواہ کے نام کی گواہی دی اور اُسے کائنات کے مالک کے طور پر سربلند کِیا!
سن ۲۰۰۹ کے دوران ”جاگتے رہو“ کے موضوع کے تحت دُنیا کے بیشتر ممالک میں منعقد ہونے والے صوبائی اور بینالاقوامی اجتماعات اِس کا واضح ثبوت تھے کہ یہوواہ خدا اپنے لوگوں کی کتنی فکر رکھتا ہے۔ یہ اجتماعات یہوواہ خدا کے لوگوں کی تاریخ میں نہایت اہم ثابت ہوئے ہیں۔ کیونکہ اِن کے ذریعے ہمیں آگاہ کِیا گیا تھا کہ ہمیں یہوواہ خدا کے دن کے لئے جاگتے رہنا چاہئے۔—مر ۱۳:۳۷؛ ۱-تھس ۵:۱، ۲، ۴۔
واقعی، یہوواہ خدا ہم پر بہت مہربان ہے۔ وہ ہمیں خوش دیکھنا چاہتا ہے۔ اِس لئے وہ ہمیں ہریہری چراگاہوں میں بٹھاتا اور راحت کے چشموں کے پاس رکھتا ہے۔—زبور ۲۳:۱، ۲؛ ۱۰۰:۲، ۵۔
یقین رکھیں کہ اگر آپ آنے والے مہینوں میں یہوواہ خدا کی خدمت کرتے رہیں گے تو وہ آپ کو بےشمار برکات سے نوازے گا!
عالمگیر برادری کے نام مسیحی سلام
آپ کے بھائی،
یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی