یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏10 ص.‏ 2
  • ایک نہایت اہم کام

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایک نہایت اہم کام
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ لوگوں کو شاگرد بنانے میں مدد کر سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
  • یسوع کی طرح جوش سے مُنادی کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
  • خدمتگزاری کے لئے اپنے جوش کو برقرار رکھیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • الہٰی نام کی تشہیر کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
خدم 3/‏10 ص.‏ 2

ایک نہایت اہم کام

۱.‏ اگر ہم مُنادی کے کام کی دل سے قدر کرتے ہیں تو ہم کون سی قربانیاں دینے کے لئے تیار ہوں گے؟‏

۱ ہماری ہمیشہ حوصلہ‌افزائی کی جاتی ہے کہ ہم اپنا وقت، طاقت اور وسائل مُنادی کے کام کے لئے صرف کریں۔ اِس کی کیا وجہ ہے؟ اِس کی وجہ یہ ہے کہ بادشاہت کی مُنادی کرنا نہایت اہم ہے!‏ جب ہم اِس کام کے شاندار نتائج پر غور کرتے ہیں تو ہمارے اندر اِس میں حصہ لینے کی خواہش بڑھتی ہے کیونکہ ہمیں اِس کام میں حصہ لینے کا موقع پھر کبھی نہیں ملے گا۔—‏اعما ۲۰:‏۲۴‏۔‏

۲.‏ ہمارے مُنادی کرنے کی وجہ سے خدا کا عظیم نام کیسے پاک ٹھہرتا ہے؟‏

۲ یہوواہ خدا کا نام پاک ٹھہرتا ہے:‏ مُنادی کا کام اِس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ یسوع مسیح کے ذریعے خدا کی بادشاہت تمام انسانی حکومتوں کی جگہ لے لے گی۔ نیز، یہ انسانوں کے تمام مسائل کو بھی حل کرے گی۔ (‏متی ۶:‏۹، ۱۰‏)‏ مُنادی کا کام یہوواہ خدا کو جلال دیتا اور لوگوں پر یہ واضح کرتا ہے کہ صرف وہی ہمیں بیماری اور موت سے چھڑا سکتا ہے۔ (‏یسع ۲۵:‏۸؛‏ ۳۳:‏۲۴‏)‏ چونکہ ہم یہوواہ کے نام سے کہلاتے ہیں اِس لئے جب لوگ ہمارا عمدہ چال‌چلن اور خدا کی خدمت کے لئے ہمارے جوش کو دیکھتے ہیں تو اِس سے بھی خدا کے نام کی بڑائی ہوتی ہے۔ (‏۱-‏پطر ۲:‏۱۲‏)‏ پس ساری دُنیا میں قادرِمطلق خدا کے نام یہوواہ کا اعلان کرنا ہمارے لئے کتنا بڑا شرف ہے!‏—‏زبور ۸۳:‏۱۸‏۔‏

۳.‏ خدا کی بادشاہت کے پیغام کو خوشی سے قبول کرنے والے لوگ کون سی برکات حاصل کرتے ہیں؟‏

۳ مُنادی کا کام زندگیاں بچاتا ہے:‏ یہوواہ خدا ”‏کسی کی ہلاکت نہیں چاہتا بلکہ یہ چاہتا ہے کہ سب کی توبہ تک نوبت پہنچے۔“‏ (‏۲-‏پطر ۳:‏۹‏)‏ لیکن اگر کوئی مُنادی نہیں کرتا تو لوگ کس طرح یہ جاننے کے قابل ہوں گے کہ یہوواہ خدا کو کیسا چال‌چلن پسند ہے؟ (‏یوناہ ۴:‏۱۱؛‏ روم ۱۰:‏۱۳-‏۱۵‏)‏ جب لوگ خوشخبری کو قبول کرتے ہیں تو اُن کی زندگیاں تبدیل ہو جاتی ہیں کیونکہ وہ بُرے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ (‏میک ۴:‏۱-‏۴)‏ اِس کے علاوہ، اُن کے پاس مستقبل میں ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنے کی اُمید ہوتی ہے۔ ہمارا سرگرمی کے ساتھ مُنادی کرنا اور تعلیم دینا ہمیں اور ہمارے سننے والوں کو بچاتا ہے۔ (‏۱-‏تیم ۴:‏۱۶‏)‏ واقعی، ہم اِس اہم‌ترین کام میں ایک خاص کردار ادا کرتے ہیں!‏

۴.‏ ہمیں بادشاہت کی مُنادی کرنے اور شاگرد بنانے کے کام میں کیوں سرگرمی سے حصہ لینا چاہئے؟‏

۴ بہت جلد بڑی مصیبت اِس بدکار دُنیا کو ختم کر دے گی۔ مگر یہوواہ خدا کی عبادت کرنے والے لوگ زندہ بچ جائیں گے۔ اِس لئے مُنادی کرنے اور شاگرد بنانے کا جو کام آج کِیا جا رہا ہے وہ بہت اہم اور مفید ہے۔ پس اِس کام کو اپنی زندگیوں میں پہلا درجہ دیں!‏—‏متی ۶:‏۳۳‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں