یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏10 ص.‏ 4
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
خدم 1/‏10 ص.‏ 4

اعلانات

▪ لٹریچر پیشکش برائے جنوری:‏ کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں۔‏ اگر صاحبِ‌خانہ کے پاس یہ کتاب پہلے ہی سے موجود ہے تو مبشر اُسے آپ زمین پر فردوس میں ہمیشہ زندہ رہ سکتے ہیں،‏ علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے یا خاندانی خوشی کا راز۔‏ کتاب پیش کر سکتے ہیں۔ فروری:‏ کتاب خاندانی خوشی کا راز۔‏ مارچ:‏ کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں۔‏ جب مبشر یہ کتاب پیش کرتے ہیں تو اُن کا مقصد بائبل سے مطالعے کرانا ہونا چاہئے۔ تاہم اگر صاحبِ‌خانہ کے پاس پہلے سے یہ کتاب موجود ہے توبھی بائبل کے مطالعے کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔ اپریل:‏ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کے رسالے۔ دلچسپی رکھنے والے لوگوں کے ساتھ دوبارہ ملاقات کرتے وقت ایسے لوگوں کے پاس بھی جائیں جو کلیسیا کے ساتھ باقاعدہ رفاقت تو نہیں رکھتے لیکن یسوع مسیح کی موت کی یادگار یا دیگر خاص موقعوں پر حاضر ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کے لئے بھی کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں پیش کی جا سکتی ہے۔‏

▪ فروری کے مہینے میں سرکٹ اوورسیئر کی نئی عوامی تقریر کا عنوان ہوگا:‏ ”‏خدا کی بادشاہت آجکل ہمارے لئے کیا کر رہی ہے؟“‏

▪ آپ کو یہ جان کر بڑی خوشی ہوگی کہ اِس سال پاکستان میں دو صوبائی اجتماعات منعقد کرنے کا انتظام کِیا جا رہا ہے۔ پہلا اجتماع دسمبر ۱۷-‏۱۹، ۲۰۱۰ کو کراچی میں اور دوسرا دسمبر ۲۴-‏۲۶، ۲۰۱۰ کو لاہور میں منعقد ہوگا۔ یہ پیشگی اطلاع اِس لئے دی جا رہی ہے تاکہ تمام بہن‌بھائی اُس روحانی ضیافت سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کے لئے ضروری انتظامات کر سکیں جو یہوواہ خدا نے اپنی تنظیم کے ذریعے تیار کی ہے۔‏

▪ کلیسیا کے سکریٹری کی حوصلہ‌افزائی کی جاتی ہے کہ ۲۰۱۰ کے خدمتی سال کے پہلے تین مہینوں کی جو رپورٹیں اب تک موصول نہیں ہوئیں اُنہیں جمع کرکے جنوری کی کلیسیائی رپورٹ میں شامل کر دے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں