یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏10 ص.‏ 3
  • کیا آپ نے یہ دستاویز پُر کر لی ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ نے یہ دستاویز پُر کر لی ہے؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ نے یہ دستاویز پُر کر لی ہے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • کیا آپ طبی ہنگامی صورتحال کے لئے تیار ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • کیا آپ علاج معالجے کے سلسلے میں سمجھداری سے فیصلہ کریں گے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • خون کے بغیر علاج کے سلسلے میں آپ کیا فیصلہ کریں گے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
خدم 1/‏10 ص.‏ 3

کیا آپ نے یہ دستاویز پُر کر لی ہے؟‏

ہم یہاں کس دستاویز کو پُر کرنے کی بات کر رہے ہیں؟ ہم بپتسمہ‌یافتہ گواہوں کو فراہم کی جانے والی پیشگی ہدایات کی دستاویز یا کارڈ کو پُر کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ کیونکہ ”‏آپ نہیں جانتے کہ کل آپ کے ساتھ کیا واقع ہوگا،“‏ اِس لئے کسی بھی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ آپ پہلے سے علاج‌معالجے کے طریقۂ‌کار کے بارے میں دوسروں کو اپنے فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کریں۔ (‏یعقو ۴:‏۱۴؛‏ اعما ۱۵:‏۲۹،۲۸‏)‏ اِس سلسلے میں آپ کی مدد کرنے کے لئے انگریزی میں ایک ویڈیو مریض کی ضروریات اور حقوق کو مدِنظر رکھتے ہوئے خون کے بغیر علاج تیار کی گئی ہے۔ اِس ویڈیو کو دیکھیں اور پھر نیچے دئے گئے سوالات کے ذریعے دُعائیہ غوروفکر کریں کہ آپ نے کیا کچھ سیکھا ہے۔ نوٹ:‏ اِس ویڈیو میں آپریشن کے کچھ مناظر دکھائے گئے ہیں اِس لئے والدین کو چھوٹے بچوں کے ساتھ یہ ویڈیو دیکھتے وقت احتیاط سے کام لینا چاہئے۔‏

‏(‏ا)‏ کیوں بعض ڈاکٹر اور دیگر طبّی ماہرین خون دینے کے بارے میں پھر سے سوچنے لگے ہیں؟ ‏(‏۲)‏ خون کے بغیر کئے جانے والے تین آپریشن کی مثال دیں۔ ‏(‏۳)‏ دُنیابھر میں کتنے ڈاکٹروں نے خون کے بغیر مریضوں کا علاج کرنے کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے؟ وہ ایسا کرنے کے لئے کیوں تیار ہیں؟ ‏(‏۴)‏ خون کے استعمال کے متعلق ہسپتال کی نئی تحقیق کیا ظاہر کرتی ہے؟ ‏(‏۵)‏ خون لینے کے کونسے طبّی خطرات ہیں؟ ‏(‏۶)‏ ماہرین خون کے بغیر علاج کے فوائد کی بابت کس نتیجے پر پہنچے ہیں؟ ‏(‏۷)‏ خون کی کمی کے اسباب کیا ہیں؟ جسم میں خون کی مقدار میں کتنی کمی کے باوجود انسان زندہ رہ سکتا ہے؟ خون کی کمی کو کیسے پورا کِیا جا سکتا ہے؟ ‏(‏۸)‏ مریض کے جسم میں سُرخ خلیوں کو کیسے بڑھایا جا سکتا ہے؟ ‏(‏۹)‏ کونسے جدید طریقے استعمال کئے جا رہے ہیں تاکہ آپریشن کے دوران کم سے کم خون ضائع ہو؟ ‏(‏۱۰)‏ کیا خون کے بغیر علاج بچوں یا ایمرجنسی کی حالت کا سامنا کرنے والے لوگوں کے لئے بھی مفید ہے؟ ‏(‏۱۱)‏ اچھی طبّی نگہداشت کے بنیادی اصولوں میں سے ایک کیا ہے؟ ‏(‏۱۲)‏ مسیحیوں کو خون کے بغیر علاج کے سلسلے میں پہلے ہی سے کیوں فیصلے کرنے چاہئیں؟ ہم یہ کیسے کر سکتے ہیں؟‏

ویڈیو میں دکھائے جانے والے کسی بھی طرح کے علاج کو قبول کرنا ہر شخص کے بائبل سے تربیت‌یافتہ ضمیر پر منحصر ہے۔‏ کیا آپ نے اِس بات کا فیصلہ کر لیا ہے کہ آپ اپنے اور اپنے بچوں کے لئے بغیر خون کے کونسا طریقۂ‌علاج اپنائیں گے؟ نیز، کیا آپ نے پیشگی ہدایات کی دستاویز پُر کر لی ہے؟ اِن معاملات پر غوروخوض کرنے کے لئے کتاب ‏”‏خدا کی محبت میں قائم رہیں“‏ کے ساتویں باب اور اِس میں جو ریفرنس درج ہیں اُنہیں ضرور دیکھیں۔ اِس کے علاوہ، نومبر ۲۰۰۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے ‏”‏مجھے خون کے اجزا سے تیارشُدہ دوائیوں اور اُس علاج کے بارے میں کیا فیصلہ کرنا چاہئے جس میں میرا اپنا ہی خون استعمال کِیا جائے گا؟“‏ کو بھی دیکھیں۔ آخر میں اپنے انتخابات کو پیشگی ہدایات کی دستاویز پر لکھیں۔ برائے مہربانی اِس دستاویز کی ایک کاپی کلیسیا کے سکریٹری کو دیں۔‏

‏[‏صفحہ ۳ پر بکس]‏

‏• کیا آپ نے اِس بات کا فیصلہ کر لیا ہے کہ آپ اپنے اور اپنے بچوں کے لئے بغیر خون کے کونسا طریقۂ‌علاج اپنائیں گے؟‏

‏• کسی بھی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے کیا آپ کے پاس پُر شُدہ پیشگی ہدایات کی دستاویز موجود ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں