یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏09 ص.‏ 2
  • اپنے طالب‌علموں کو دل‌وجان سے تعلیم دیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنے طالب‌علموں کو دل‌وجان سے تعلیم دیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • ملتا جلتا مواد
  • اپنے طالبِ‌علموں کی بپتسمہ لینے کے لائق بننے میں مدد کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
  • بپتسمہ لینے کے لائق بننے میں بائبل کورس کرنے والے شخص کی مدد کریں—‏دوسرا حصہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
  • مل کر طالبِ‌علموں کی بپتسمہ پانے کے لائق بننے میں مدد کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
  • بپتسمہ لینے کے لائق بننے میں بائبل کورس کرنے والے شخص کی مدد کریں—‏پہلا حصہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
خدم 12/‏09 ص.‏ 2

اپنے طالب‌علموں کو دل‌وجان سے تعلیم دیں

۱.‏ ایک بائبل طالب‌علم کی مدد کرنے کے لئے کیا کرنا ضروری ہے؟‏

۱ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ایک بائبل طالب‌علم اپنی زندگی یہوواہ خدا کے لئے وقف کر دے توپھر بائبل کا باقاعدہ مطالعہ کرنے سے زیادہ کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ پولس رسول جن لوگوں کو تعلیم دیتا تھا اُس نے اُن کے ساتھ اپنے رشتے کا موازنہ ایک ایسی ماں کے ساتھ کِیا جو اپنے بچوں کو پالتی پوستی ہے۔ اِسی طرح جب ہم بھی اپنے طالب‌علموں کی روحانی طور پر ترقی کرنے کے لئے دل‌وجان سے مدد کرتے ہیں تو ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے۔—‏۱-‏تھس ۲:‏۷-‏۹‏۔‏

۲.‏ ہمیں اپنے طالب‌علم میں ذاتی دلچسپی کیوں دکھانی چاہئے اور ہم یہ کیسے کر سکتے ہیں؟‏

۲ ذاتی دلچسپی دکھائیں:‏ جب بائبل کا طالب‌علم سیکھی ہوئی باتوں کا اطلاق کرنا شروع کر دیتا ہے تو اُس کا ضمیر اُسے ایسے لوگوں سے زیادہ رفاقت نہ رکھنے کی تحریک دے گا جو بائبل اصولوں کے مطابق نہیں چلتے۔ (‏۱-‏پطر ۴:‏۴‏)‏ ہو سکتا ہے کہ اُس کا خاندان اُسے چھوڑ دے۔ (‏متی ۱۰:‏۳۴-‏۳۶‏)‏ پس اِس خلا کو پُر کرنے کے لئے ہمیں اپنے بائبل طالب‌علم میں محبت اور ذاتی دلچسپی دکھانی چاہئے۔ ایک تجربہ‌کار مشنری اِس بات کی سفارش کرتا ہے:‏ ”‏بائبل کا مطالعہ ختم ہونے کے فوراً بعد اُٹھنے کی بجائے کچھ دیر بیٹھ کر طالب‌علم کے ساتھ بات‌چیت کریں۔“‏ اپنے طالب‌علم کی مدد کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہیں۔ مثال کے طور پر، اگر وہ بیمار ہے تو اُس سے ملنے کے لئے ضرور جائیں۔ اگر ایسا کرنا ممکن نہیں تو ٹیلی‌فون پر اُس کی خیریت معلوم کریں۔ جب وہ مسیحی اجلاس پر حاضر ہوتا ہے تو اُس کے ساتھ بیٹھیں اور بچوں کی دیکھ‌بھال کرنے میں اُس کی مدد کریں۔‏

۳.‏ کلیسیا کے ذریعے حوصلہ‌افزائی حاصل کرنے میں ہم اپنے بائبل طالب‌علم کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟‏

۳ کلیسیا کے ذریعے مدد:‏ اگر آپ اپنے بائبل طالب‌علم کے گھر کے قریب ہی مُنادی کر رہے ہیں تو اُس سے ملاقات کے لئے ضرور جائیں اور اپنے ساتھ مُنادی کرنے والے بہن یا بھائی سے بھی اُسے ملوائیں۔ جب آپ مطالعہ کرانے کے لئے جاتے ہیں تو وقتاًفوقتاً مختلف مبشروں کو اپنے ساتھ اُس کے گھر لے کر جائیں۔ اگر ممکن ہو تو آپ بزرگوں کو بھی اپنے ساتھ مطالعے پر لے جا سکتے ہیں۔ جب آپ کا طالب‌علم مطالعے میں دلچسپی لینے لگتا ہے تو اُس کی کنگڈم‌ہال میں اجلاسوں پر حاضر ہونے کے لئے حوصلہ‌افزائی کریں۔ اِس طرح وہ کلیسیا کے ساتھ رفاقت رکھنے کے قابل ہوگا جوکہ مستقبل میں اُس کا مختلف بہن‌بھائیوں پر مشتمل ایک روحانی خاندان ہوگا۔—‏مر ۱۰:‏۲۹، ۳۰؛‏ عبر ۱۰:‏۲۴، ۲۵‏۔‏

۴.‏ اپنے طالب‌علموں کو دل‌وجان سے تعلیم دینے سے ہمیں کونسی برکت مل سکتی ہے؟‏

۴ والدین جو اپنے بچوں کی روحانی طور پر ترقی کرنے میں مدد کرتے ہیں اُنہیں اُس وقت بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے جب وہ اپنے بچوں کو اپنی زندگیاں یہوواہ خدا کے لئے وقف کرتے اور حق کی راہ پر چلتے دیکھتے ہیں۔ (‏۳-‏یوح ۴‏)‏ جب ہم دل‌وجان سے اپنے بائبل طالب‌علموں کی مدد کرتے ہیں تو ہم بھی ایسی ہی خوشی کا تجربہ کر سکتے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں