ہفتہ شروع از دسمبر ۲۱
ہفتہ شروع از دسمبر ۲۱
گیت ۳۳
□ کلیسیائی بائبل مطالعہ:
بیایچ باب ۱۲ پ. ۷-۱۳
□ مسیحی خدمتی سکول:
بائبل پڑھائی: یشوع ۹-۱۱
نمبر ۱: یشوع ۹:۱-۱۵
نمبر ۲: وفادار انسانوں کے ساتھ خدا کا وعدہ (جیٹی باب ۱۳۳)
نمبر ۳: ”بےایمانوں کے ساتھ ناہموار جوئے میں نہ جتو“ (۲-کر ۶:۱۴)
□ خدمتی اجلاس:
گیت ۴
۵ منٹ: اعلانات۔
۱۵ منٹ: مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالے پیش کرنے کی تیاری کریں۔ ایک مظاہرہ دکھائیں کہ کیسے گروپ کا نگہبان ایک نوجوان مبشر کو اپنی پیشکش کے بارے میں بتاتا ہے اور یہ کہ اُس نے اِس پیشکش کا انتخاب کیوں کِیا ہے۔ نیز یہ کہ وہ کون سا سوال اور حوالہجات استعمال کرے گا۔ نوجوان مبشر کہتا ہے کہ اُس کے ذہن میں بھی ایک پیشکش ہے مگر اُسے اپنی پیشکش کو بہتر بنانے کے لئے مدد کی ضرورت ہے۔ نوجوان نے اپنی پیشکش جس مضمون کے مطابق بنائی تھی اُسے استعمال کرتے ہوئے وہ ایک سوال تیار کرتے ہیں اور پھر اُس کے مطابق بائبل کی آیات کا انتخاب کرتے ہیں۔
۱۵ منٹ: ”اپنے طالبعلموں کو دلوجان سے تعلیم دیں۔“ سوال اور جواب کی صورت میں باتچیت۔ پیراگراف ۲ پر غور کرنے کے بعد ایک مبشر کا انٹرویو کریں کہ اُس نے اپنے طالبعلم میں ذاتی دلچسپی دکھانے کے لئے کیا کچھ کِیا ہے۔ اِس کا کیا نتیجہ نکلا ہے؟ نیز، ایک ایسے مبشر کا انٹرویو کریں جس کے لئے بائبل مطالعہ کروانے والے نے ذاتی دلچسپی دکھائی اور جس سے اُسے فائدہ ہوا۔
گیت ۵۱