اپنے علاقے میں دوسری زبان بولنے والے لوگوں کو مُنادی کریں
۱. جب ہم اپنے علاقے میں مُنادی کرتے ہیں تو ہمیں کونسا موقع مل سکتا ہے؟
۱ یسوع مسیح نے پیشینگوئی کی کہ خوشخبری کی مُنادی پوری دُنیا میں کی جائے گی ”تاکہ سب قوموں کے لئے گواہی ہو۔“ مُنادی کرنے اور تعلیم دینے کے کام میں حصہ لینے والے تمام اشخاص یسوع کے اِن الفاظ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ (متی ۲۴:۱۴؛ ۲۸:۱۹، ۲۰) جب ہم مُنادی کرنے اور شاگرد بنانے کا کام کرتے ہیں تو ہمیں مختلف قوموں کے لوگ مل سکتے ہیں جو کوئی دوسری زبان بولتے ہیں۔ اِن لوگوں کو بھی یہوواہ کے ہولناک دن کے آنے سے پہلے بادشاہت کا پیغام سننے اور سچائی کو قبول کرنے کا موقع ملنا چاہئے۔ (ملا ۳:۱۸) ہم اپنے علاقے میں کوئی دوسری زبان بولنے والے لوگوں کو کیسے مُنادی کر سکتے ہیں؟
۲. جب ہم دوسری زبان بولنے والے لوگوں سے ملتے ہیں تو ہم یہوواہ خدا جیسا نظریہ کیسے رکھ سکتے ہیں؟
۲ دوسری زبان بولنے والے لوگوں کے لئے یہوواہ خدا جیسا نظریہ رکھیں: اِس سے قطعِنظر کہ لوگ کونسی زبان بولتے ہیں ہماری خواہش ہونی چاہئے کہ ہم لوگوں کو سچے خدا، یہوواہ کے بارے میں صحیح علم حاصل کرنے میں مدد دیں۔ یوں ہم اپنے علاقے میں تمام لوگوں کے لئے یہوواہ خدا جیسی بےریا محبت ظاہر کر رہے ہوں گے۔ (زبور ۸۳:۱۸؛ اعما ۱۰:۳۴، ۳۵) سچ ہے کہ جس زبان کی کلیسیا میں ہم جاتے ہیں ہماری بنیادی توجہ اُسی زبان کو بولنے والے لوگوں پر ہوتی ہے۔ لیکن ہمیں اُن لوگوں کو بھی خدا کی بادشاہت کا پیغام سنانے کی کوشش کرنی چاہئے جو کوئی دوسری زبان بولتے ہیں۔ یہوواہ خدا کا مقصد ہے کہ سب قوموں کو گواہی دی جائے۔ لہٰذا، ہمیں دوسری زبان بولنے والے لوگوں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔ مگر ہم دوسری زبان بولنے والے لوگوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
۳. ہمارے پاس کونسا کتابچہ دستیاب ہے، اور ہم اِسے استعمال کرنے کے لئے کیسے تیار ہو سکتے ہیں؟
۳ کتابچہ ”گڈ نیوز فار پیپل آف آل نیشینز“ کو استعمال کریں: یہ کتابچہ ایسے لوگوں کو گواہی دینے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے جو ہماری زبان نہیں بولتے۔ اِس کتابچے کو ہر وقت اپنے پاس رکھیں، اِس کی مختلف خصوصیات سے واقف ہوں اور اِسے استعمال کرنے کے لئے تیار رہیں۔ اپنے علاقے میں بولی جانے والی مختلف زبانوں کی جگہ پر نشان رکھیں تاکہ آپ جلدی سے اِنہیں تلاش کر سکیں۔ اگر اِن زبانوں میں کتابیں اور رسالے دستیاب ہیں تو اچھا ہوگا کہ اِس کتابچے سے پیغام دینے کے بعد اگلی ملاقات پر اُس شخص کے پاس اِن میں سے کچھ لے کر جائیں۔
۴. کتابچے گڈ نیوز فار پیپل آف آل نیشینز کو مُنادی کے دوران کیسے استعمال کِیا جا سکتا ہے؟
۴ اگر آپ مُنادی کے دوران کسی دوسری زبان بولنے والے شخص سے ملتے ہیں لیکن آپ یہ نہیں جانتے کہ وہ کونسی زبان بولتا ہے تو پہلے کتابچے کا کور یا سرِورق دکھائیں۔ پھر اندر سے دُنیا کا نقشہ دکھائیں، اپنی اور اُس ملک کی طرف اشارہ کریں جس میں آپ رہتے ہیں۔ اِس کے بعد اشارہ کریں کہ آپ صاحبِخانہ کے مُلک اور زبان کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ جب آپ کو اُس کی زبان کا پتہ چل جاتا ہے تو فہرست کو کھولیں، صفحہ تلاش کریں اور صاحبِخانہ کی توجہ صفحے کے شروع میں دئے گئے موٹے حروف میں لکھے ہوئے جملے پر دلائیں۔ پھر اشارہ کریں کہ آپ چاہتے ہیں کہ صاحبِخانہ پیغام کو پڑھے۔ جب وہ اِسے پڑھ لیتا ہے تو اُس کی زبان میں کوئی اشتہار پیش کریں یا پھر اُس جملے کی طرف اشارہ کریں جسے سرمئی رنگ سے نمایاں کِیا گیا ہے۔ یہ جملہ بیان کرتا ہے کہ آپ اُس کے لئے اُس کی زبان میں کوئی کتاب یا رسالہ لا سکتے ہیں۔ اِس کے بعد موٹے حروف میں لکھے ہوئے الفاظ ”میرا نام“ کی طرف اشارہ کریں اور اپنا نام بتائیں۔ پھر موٹے حروف میں لکھے ہوئے الفاظ ”آپ کا نام“ کی طرف اشارہ کریں اور صاحبِخانہ کے جواب کا انتظار کریں۔ اِس کے علاوہ، دوبارہ ملاقات کرنے کا یقینی بندوبست بنائیں۔
۵. جب دوسری زبان بولنے والے لوگ دلچسپی دکھاتے ہیں تو ہمیں کیا کرنا چاہئے؟
۵ دوسری زبان بولنے والوں کے دلچسپی دکھانے پر کیا کریں؟ بادشاہت کے پیغام میں دلچسپی لینے والے تمام لوگوں سے دوبارہ ملنے کی ہر ممکن کوشش کی جانی چاہئے خواہ وہ کوئی بھی زبان بولتے ہوں۔ جب ہم دیکھتے ہیں کہ کوئی شخص خدا اور اُس کے کلام، بائبل کے بارے میں مزید جاننا چاہتا ہے تو ہمیں فارم برائےمہربانی ملاقات کیجئے (ایس-۴۳) کو پُر کرکے کلیسیا کے سیکرٹری کو دینا چاہئے۔ وہ یہ فارم برانچ آفس کو بھیجے گا تاکہ دلچسپی دکھانے والے شخص کے پاس کسی ایسے بہنبھائی کو بھیجا جا سکے جو اُس کی زبان بولتا ہے۔ اِس کے بعد برانچ آفس یہ فارم اِس زبان کے کسی نزدیکی گروپ کو بھیجے گا۔ جب یہ فارم گروپ کو مل جائے گا تو فوراً اُس شخص سے ملنے کا بندوبست بنایا جائے گا۔ سیکرٹری اِس فارم کی ایک کاپی خدمتی نگہبان کو دے گا تاکہ وہ اِس بات کا اندازہ لگا سکے کہ کونسی زبان بولنے والے اشخاص بادشاہت کے پیغام میں زیادہ دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ اِس فارم کو صرف اُسی صورت میں استعمال کِیا جانا چاہئے جب حقیقی دلچسپی دکھائی جاتی ہے۔
۶. اگر ہم کسی ایسے دلچسپی دکھانے والے شخص سے ملتے ہیں جو دوسری زبان بولتا ہے تو ہمیں کیا کرنا چاہئے؟
۶ فارم ایس-۴۳ سیکرٹری کو دینے سے لے کر دلچسپی دکھانے والے شخص کے پاس اُس کی زبان بولنے والے کسی بہنبھائی کے جانے تک کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ لہٰذا، فارم ایس-۴۳ پُر کرنے والا مبشر تب تک دلچسپی دکھانے والے شخص کو مزید تعلیم دینے کے لئے جا سکتا ہے جب تک اُس کی زبان بولنے والا کوئی مبشر اُس سے ملاقات نہیں کرتا۔ بعض صورتوں میں وہ مبشر دلچسپی دکھانے والے شخص کے ساتھ بائبل کا مطالعہ شروع کر سکتا ہے۔ مگر اِس عرصے کے دوران یہ مبشر اُس شخص کی زبان میں رسالے اور کتابیں کیسے حاصل کر سکتا ہے؟
۷. کسی دوسری زبان میں کتابیں اور رسالے حاصل کرنے کے لئے کونسا بندوبست کِیا گیا ہے؟
۷ دوسری زبانوں میں کتابیں اور رسالے: کلیسیاؤں کو اپنے پاس دوسری زبانوں میں کتابوں اور رسالوں کی زیادہ تعداد نہیں رکھنی چاہئے۔ لیکن اگر خدمتی نگہبان دیکھتا ہے کہ کسی زبان کے لوگ دلچسپی دکھا رہے ہیں تو وہ اُس زبان میں کچھ کتابوں اور رسالوں کا سٹاک رکھ سکتا ہے تاکہ مبشر اِنہیں استعمال کر سکیں۔ اگر کلیسیا میں اُس زبان میں کوئی کتاب یا رسالہ دستیاب نہیں ہے تو اُس کے لئے آرڈر بھیجا جا سکتا ہے۔ لیکن اِس کے پہنچنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ اِس صورت میں ویب سائٹ www.watchtower.org سے کتابوں اور رسالوں کو پرنٹ کرنے کی سہولت دستیاب ہے۔ اِس پر سینکڑوں زبانوں میں کتابیں اور رسالے موجود ہیں جنہیں مبشر یا دلچسپی رکھنے والا شخص آسانی سے کھول سکتا ہے۔ بِلاشُبہ یہ بندوبست دوسری زبان بولنے والے لوگوں کی دلچسپی کو اُبھارنے کے لئے فائدہمند ثابت ہوگا۔
۸. دوسری زبان بولنے والے لوگوں کی دلچسپی کو بڑھانے کے سلسلے میں کلیسیا کیا کردار ادا کر سکتی ہے؟
۸ کلیسیا کا کردار: بعض صورتوں میں ہو سکتا ہے کہ کسی علاقے میں دوسری زبان بولنے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہو لیکن نزدیک اُس زبان کی کوئی کلیسیا نہ ہو۔ ایسی صورت میں آپ کو دلچسپی دکھانے والے اشخاص کو اپنی کلیسیا میں اجلاسوں پر حاضر ہونے کی دعوت دینی چاہئے۔ جب وہاں بہنبھائی اُن سے اچھی طرح ملیں گے اور اُن کے لئے محبت دکھائیں گے تو اِس سے باقاعدگی کے ساتھ اجلاسوں پر آنے میں اُن کی مدد ہو سکتی ہے۔ شروعشروع میں ہو سکتا ہے کہ فرق زبان اور ثقافت کی وجہ سے آپس میں باتچیت کرنا مشکل ہو۔ لیکن ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ یہوواہ کے گواہوں کے طور پر ہم ایک عالمگیر برادری کا حصہ ہیں جس کے درمیان پائی جانے والی محبت کی راہ میں کوئی بھی چیز حائل نہیں ہو سکتی۔ (صفن ۳:۹؛ یوح ۱۳:۳۵) کیا آپ کوئی دوسری زبان روانی سے بول سکتے ہیں؟ اگر آپ ایسا کر سکتے اور اِس زبان کو بولنے والے ایسے لوگوں سے ملاقات کر سکتے ہیں جو دلچسپی رکھتے ہیں تو برائےمہربانی اپنی کلیسیا کے سیکرٹری کو بتائیں تاکہ وہ برانچ آفس کو آگاہ کر سکے۔ یہ بات اُس وقت مفید ثابت ہوگی جب برانچ آفس کوئی دوسری زبان بولنے والے شخص کو بائبل سے تعلیم دینے کے لئے کسی مبشر کی تلاش کر رہا ہے۔
۹. (۱) مبشروں کے لئے دوسری زبان سیکھنے کا بندوبست کب کِیا جا سکتا ہے؟ (ب) اِس بندوبست کو کامیاب کیسے بنایا جا سکتا ہے؟
۹ زبان سیکھنے کا بندوبست: جب آپ دوسری زبان بولنے والے لوگوں کی مدد کرتے ہیں تو اُن کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ ایسی کلیسیا میں اجلاسوں پر حاضر ہونے کی کوشش کریں جہاں اُن کی زبان بولی جاتی ہے۔ لیکن اگر ایسا کرنا ممکن نہ ہو تو بعض مبشر دوسری زبان سیکھنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں تاکہ دلچسپی رکھنے والے لوگوں کی بہتر طور پر مدد کر سکیں۔ جب برانچ آفس یہ دیکھتا ہے کہ کسی علاقے میں دوسری زبان بولنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن نزدیک کوئی کلیسیا نہیں ہے تو وہ یہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ زبان سکھانے کے لئے ایک کلاس کا انتظام کِیا جائے۔ اگر ایسا فیصلہ کِیا جاتا ہے تو برانچ آفس قریبی کلیسیاؤں کو اُس علاقے کی ضرورت سے آگاہ کر سکتا ہے اور اُس زبان کی کلاس کے حوالے سے اعلان کروا سکتا ہے۔ اِس زبان کو سیکھنے والوں کا مقصد یہ ہونا چاہئے کہ وہ اُس گروپ یا کلیسیا میں جا کر اُن کی مدد کریں جہاں اِس زبان کو بولنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
۱۰. کس صورت میں ایک نئی زبان کا گروپ تشکیل دیا جا سکتا ہے، اور اِس کا طریقۂکار کیا ہے؟
۱۰ ایک گروپ تشکیل دینا: کسی نئی زبان میں گروپ تشکیل دینے کے لئے چار باتیں ضروری ہیں۔ (۱) اُس زبان کے کافی لوگ بادشاہت کے پیغام میں دلچسپی دکھا رہے اور ترقی کر رہے ہوں۔ (۲) کچھ مبشر وہ زبان جانتے ہوں یا سیکھ رہے ہوں۔ (۳) ایک تجربہکار بزرگ یا خادم دستیاب ہو تاکہ وہ گروپ کی راہنمائی کر سکے اور ہفتے میں کمازکم ایک اجلاس اُس زبان میں کرا سکے۔ (۴) بزرگوں کی ایک جماعت اُس گروپ کی حمایت کرنے کے لئے تیار ہو۔ جب یہ تمام تقاضے کافی حد تک پورے ہو جائیں تو بزرگوں کی جماعت کو برانچ آفس کو اِس گروپ کے حوالے سے تفصیلات لکھنی چاہئیں اور یہ درخواست کرنی چاہئے کہ اِس کلیسیا کو ایک دوسری زبان بولنے والے گروپ کی حمایت کرنے کی اجازت دی جائے۔ (کتاب آرگنائزڈ کے صفحہ ۱۰۶، ۱۰۷ کو دیکھیں۔) اُس گروپ کی پیشوائی کرنے والے بزرگ یا خدمتگزار خادم کو ”گروپ کا نگہبان“ یا ”گروپ کا خادم“ خیال کِیا جائے گا اور اُسے گروپ کی دیکھبھال کرنے کی ذمہداری سونپی جائے گی۔
۱۱. اپنے علاقے میں دوسری زبان بولنے والے لوگوں کو مُنادی کرنا ایک شرف کیوں ہے؟
۱۱ اپنے علاقے میں کوئی دوسری زبان بولنے والے لوگوں کو گواہی دینا پوری دُنیا میں کئے جانے والے مُنادی کے کام کا ایک اہم حصہ ہے جس کا آغاز یسوع مسیح نے کِیا تھا۔ دُعا ہے کہ ہم جوش سے مُنادی کے کام میں حصہ لیں اور دیکھیں کہ یہوواہ خدا کیسے قوموں کو ہلا کر مرغوب چیزوں کو لا رہا ہے۔ (حج ۲:۷) واقعی اِس کام کی حمایت کرنا ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے! دُعا ہے کہ یہوواہ خدا اپنے علاقے میں دوسری زبان بولنے والے لوگوں کو گواہی دینے کی ہماری کوششوں کو برکت دے۔ یاد رکھیں کہ فرقفرق زبانوں کے باوجود خدا ہی مُنادی کے کام کو بڑھانے والا ہے!—۱-کر ۳:۶-۹۔