رسالے کیسے پیش کریں؟
مینارِنگہبانی اکتوبر ۱
”بعض لوگ کہتے ہیں کہ اگر آپ خدا کے وفادار رہتے ہیں تو اِس کے بدلے میں وہ آپ کو مالودولت سے نوازے گا۔ لیکن غریب ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کو خدا کی برکت حاصل نہیں ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یقیناً آپ نے بائبل میں پڑھا ہوگا کہ یسوع ایک امیر شخص نہیں تھا۔ [لوقا ۹:۵۸ کو پڑھیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ خدا کے خادم اُس سے کس قسم کی برکات کی توقع رکھ سکتے ہیں۔“
جاگو! اکتوبر-دسمبر
”ہر جگہ لوگ امن کے خواہشمند ہیں مگر بعض لوگ یہ سوچ کر پریشان ہیں کہ کسی بھی وقت تیسری عالمی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا امن کی اُمید رکھنا محض ایک خواب ہے؟ [جواب دینے دیں۔ اِس کے بعد دانیایل ۲:۴۴ کو پڑھیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ کیسے خدا کی بادشاہت بہت جلد جنگ کو ختم کر دے گی۔“ صفحہ ۲۷ سے شروع ہونے والے مضمون اور صفحہ ۲۸ کے بکس پر توجہ دلائیں۔
مینارِنگہبانی نومبر ۱
”ہم سب کو زندگی میں مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ [اپنے علاقے کے چند مسائل کا ذکر کریں۔] آپ کے خیال میں کیا خدا اِن مسائل کے سلسلے میں ہماری مدد کر سکتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔ لوقا ۱۱:۱۳ کو پڑھیں۔] اِس آیت میں یسوع مسیح ایک طریقہ بیان کرتا ہے جس سے خدا ہماری مدد کرتا ہے۔ یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ روحُالقدس کیا ہے اور یہ ہمیں کیسے فائدہ پہنچا سکتی ہے؟“
جاگو! اکتوبر-دسمبر
”ہم سب کبھی نہ کبھی تعصب کا نشانہ بنتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ خدا تعصب کو کیسا خیال کرتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔ اِس کے بعد اعمال ۱۰:۳۴، ۳۵ کو پڑھیں۔] جب ہمیں تعصب کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو بائبل اِس سے نپٹنے میں ہماری مدد کر سکتی ہے۔ اِس کے علاوہ، اگر ہمارے اندر کسی قسم کا تعصب ہے تو بائبل اُسے دُور کرنے میں بھی ہماری مدد کر سکتی ہے۔ اِس رسالے میں بڑی وضاحت سے اِس موضوع پر بات کی گئی ہے۔“