بائبل کا پیغام قبول کرنے والوں کو تلاش کریں
۱. ہم مُنادی کرنے کے اپنے شرف کے لئے کیسے قدردانی دکھا سکتے ہیں؟
۱ جب یسوع مسیح اِس زمین پر تھا تو اُس نے حلیم لوگوں کو خوشخبری سنانے کے لئے دُوردراز کا سفر کِیا۔ (یسع ۶۱:۱، ۲) یسوع مسیح کے سفیروں اور ایلچیوں کے طور پر آج ہمیں بھی یہ شرف حاصل ہے کہ اُس کی طرح بغیر تھکے اپنے علاقے میں ایسے لوگوں کی تلاش کریں جو بائبل کا پیغام قبول کرتے ہیں۔—متی ۱۰:۱۱؛ ۲-کر ۵:۲۰۔
۲. پولس رسو ل نے گواہی دینے کے ہر موقع سے کیسے فائدہ اُٹھایا اور اِس کا کیا نتیجہ نکلا؟
۲ گواہی دینے کے ہر موقع سے فائدہ اُٹھائیں: پہلے پہل پولس رسول یہودیوں اور نومُریدوں میں مُنادی کرنے کے لئے صرف عبادتخانوں میں جایا کرتا تھا۔ (اعما ۱۴:۱) لیکن فلپی میں پولس اور سیلاس لوگوں کو کلام سنانے کے لئے ایسی جگہ گئے جہاں ’وہ سمجھے کہ لوگ دُعا کرنے‘ کے لئے جمع ہوں گے۔ پس وہ بیٹھ کر اُن عورتوں کو گواہی دینے لگے جو وہاں موجود تھیں۔ اِن عورتوں میں لدیہ بھی شامل تھی جو بہت جلد سچائی کو قبول کرکے مسیح پر ایمان لے آئی۔—اعما ۱۶:۱۲-۱۵۔
۳. گھربہگھر مُنادی کرنے کے علاوہ ہم خدمت کے اَور کونسے موقعوں سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں؟
۳ اپنے علاقے میں گھربہگھر مُنادی کرنے کے علاوہ کیا آپ بسسٹاپ، ہوائی اڈے، ریلوے سٹیشن، پارک، دفاتر، مارکیٹوں اور بڑےبڑے شاپنگ سینٹرز میں گواہی دیتے ہیں؟ آپ خط یا ٹیلیفون کے ذریعے ایسے اپارٹمنٹس میں رہنے والے لوگوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں جہاں بغیر اجازت جانا منع ہے۔ ہوشیار رہیں اور اپنے علاقے کے بدلتے ہوئے حالات سے پوراپورا فائدہ اُٹھانے کی کوشش کریں۔ اِس طرح آپ ”خداوند کے کام میں ہمیشہ افزایش“ کرنے کے قابل ہوں گے۔—۱-کر ۱۵:۵۸۔
۴. اگر ہماری کلیسیا کے پاس علاقہ کم ہے تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟
۴ بہتیرے مبشر اپنی خدمت کو وسیع کرنے کے لئے اپنے ہی ملک کی کسی اَور کلیسیا میں یاپھر دوسرے ملک میں منتقل ہو گئے ہیں۔ دیگر نے ایک نئی زبان سیکھ لی ہے تاکہ دوسرے ملک سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں مُنادی کر سکیں۔
۵. ہم کس زمانے میں رہ رہے ہیں اور ہمارا عزم کیا ہونا چاہئے؟
۵ یسوع مسیح نے کہا تھا کہ دُنیا ایک ”کھیت“ کی مانند ہے جس میں فصل تو بہت ہے لیکن مزدور تھوڑے ہیں۔ (متی ۹:۳۷؛ ۱۳:۳۸) لہٰذا، اِس شریر دُنیا کا خاتمہ نزدیک ہونے کی وجہ سے ہمیں خدمتگزاری میں بھرپور حصہ لینے کے لئے اپنے حالات، مہارتوں اور دستیاب موقعوں کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہئے۔ یہوواہ خدا ہمیں یقیندہانی کراتا ہے کہ اگر ہم بادشاہتی کاموں کو اپنی زندگیوں میں پہلا درجہ دیتے ہیں تو وہ خدمت کو بڑھانے کی ہماری کوششوں کو ضرور برکت دے گا۔—متی ۶:۳۳۔