سرکٹ اسمبلی روحانی طور پر مضبوط رہنے میں ہماری مدد کرتی ہے
۱. ایک ذریعہ کون سا ہے جس سے یہوواہ خدا خوشخبری سنانے کے حکم کو پورا کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے؟
۱ یہوواہ خدا خوشخبری سنانے کے حکم کو پورا کرنے کے لئے ہمیں ضروری تربیت اور حوصلہافزائی فراہم کرتا ہے۔ (متی ۲۴:۱۴؛ ۲-تیم ۴:۱۷) اِس کا ایک ذریعہ ہماری سالانہ سرکٹ اسمبلی ہے۔ سن ۲۰۱۰ کے خدمتی سال کے دوران ہماری سرکٹ اسمبلی کا موضوع ”روحانی طور پر مضبوط رہیں“ ہوگا جو رومیوں ۸:۵ اور یہوداہ ۱۷-۱۹ پر مبنی ہے۔ اگست ۳۱ کے ہفتے کے بعد سے پوری دُنیا میں سرکٹ اسمبلی منعقد کی جائیں گی۔
۲. (ا) سرکٹ اسمبلی کن طریقوں سے ہماری مدد کرے گی؟ (ب) ماضی میں منعقد ہونے والی سرکٹ اسمبلیوں نے خدمتگزاری کے دوران کیسے آپ کی مدد کی؟
۲ سرکٹ اسمبلی ہمیں کیسے فائدہ پہنچائے گی؟ یہ پروگرام ہمیں ایسے مختلف خطرات سے آگاہ کرے گا جو ہمیں روحانی طور پر کمزور کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اِس میں ہمیں ایسے کاموں سے خبردار کِیا جائے گا جو ہمارا بہت سا وقت لے سکتے اور روحانی باتوں سے ہماری توجہ ہٹا سکتے ہیں۔ ہم سیکھیں گے کہ ہم دُنیا کے اِس نظریے سے کیسے بچ سکتے ہیں کہ گُناہ کرنا معمولی بات ہے۔ ہم اِس بات پر بھی غور کریں گے کہ ایک روحانی شخص ہونے میں کیا کچھ شامل ہے۔ اتوار کو تقاریر کے ایک سلسلے میں یہ بیان کِیا جائے گا کہ ہم انفرادی طور پر اور خاندان کے طور پر آزمائشوں اور اِس دُنیا کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود خدا کی قربت میں کیسے رہ سکتے ہیں۔ یہ پروگرام اپنے دل کی حفاظت کرنے اور روحانی طور پر مضبوط رہنے میں ہماری مدد کرے گا۔ اِس کے ساتھساتھ یہ اُن برکات پر بھی ہماری توجہ دلائے گا جو خدا کی خوشنودی حاصل کرنے والے اشخاص کو ملیں گی۔
۳. آپ کی اگلی سرکٹ اسمبلی کب منعقد ہوگی، اور اِس سلسلے میں آپ کو کیا عزم کرنا چاہئے؟
۳ جیسے ہی آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کی سرکٹ اسمبلی کب اور کہاں منعقد ہو گی تو دونوں دن اِس پر حاضر ہونے کے لئے بندوبست بنائیں۔ یاد رکھیں کہ یہوواہ خدا محنتی کے کاموں کو برکت دیتا ہے۔—امثا ۲۱:۵۔
۴. ہم آنے والی سرکٹ اسمبلی کے پروگرام کے بارے میں کیا یقین رکھ سکتے ہیں؟
۴ بِلاشُبہ، یہوواہ خدا اِس اچھی بخشش کو فراہم کرنے والا ہے۔ دیانتدار نوکر جماعت کے ذریعے تیارکردہ یہ پروگرام مسیحی خادموں کے طور پر ہماری ضرورت کے عین مطابق ہوگا۔ ہم یہوواہ خدا کی تمام بخششوں کے لئے اُس کے بہت شکرگزار ہیں جو ”اپنی اُمید کے اقرار کو مضبوطی سے تھامے“ رکھنے میں ہماری مدد کرتی ہیں۔—عبر ۱۰:۲۳-۲۵؛ یعقو ۱:۱۷۔