یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏09 ص.‏ 3
  • اپنی مطبوعات کو اچھی طرح استعمال کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنی مطبوعات کو اچھی طرح استعمال کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • ملتا جلتا مواد
  • بائبل پر مبنی مطبوعات کا دانشمندی سے استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • مینارنگہبانی اور جاگو!‏ کا اچھا استعمال کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • پُرانی کتابوں اور رسالوں سے فائدہ حاصل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • رسالوں کی کارگزاری کیلئے وقت مختص کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
خدم 5/‏09 ص.‏ 3

اپنی مطبوعات کو اچھی طرح استعمال کریں

1.‏ ہم یہوواہ خدا کی فراہمیوں کے لئے قدردانی دکھانے کے سلسلے میں یسوع مسیح کی نقل کیسے کر سکتے ہیں؟‏

۱ یسوع مسیح نے ایک بڑی بِھیڑ کو معجزانہ طور پر کھانا کھلانے کے بعد بچے ہوئے ٹکڑوں کو جمع کرنے کا حکم دیا تھا۔ (‏متی ۱۴:‏۱۹-‏۲۱‏)‏ ایسا کرنے سے یسوع مسیح نے یہوواہ خدا کی فراہمیوں کے لئے قدردانی کا مظاہرہ کِیا۔ اِسی طرح آج ہم بھی یہوواہ خدا کی اُن تمام فراہمیوں کو جنہیں وہ ”‏دیانتدار داروغہ“‏ کے ذریعے مہیا کرتا ہے اچھی طرح استعمال کرنے سے اپنی ’‏شکرگزاری‘‏ کا اظہار کر سکتے ہیں۔—‏کل ۳:‏۱۵؛‏ متی ۲۴:‏۴۵-‏۴۷؛‏ لو ۱۲:‏۴۲‏۔‏

2.‏ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے پاس رسالے جمع نہ ہوں تو ہمیں کیا کرنا چاہئے؟‏

2 رسالے:‏ اگر ہم باقاعدگی کے ساتھ لوگوں کو رسالے پیش نہیں  کرتے تو بہت جلد ہمارے پاس رسالوں کا ڈھیر لگ جائے گا۔ اِس کا مطلب ہے کہ ہمیں اپنے کوٹے کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ مگر پُرانے رسالوں کے  ساتھ کیا کِیا جا سکتا ہے؟ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پُرانے رسالوں کی قدر کم نہیں ہوتی کیونکہ اِن میں موجود معلومات لوگوں کے لئے ہمیشہ نئی ہی رہتی ہیں۔ اگر ہمارے پاس بہت سے پُرانے رسالے جمع ہو گئے ہیں تو اِنہیں مؤثر طریقے سے پیش کرنے کے سلسلے میں ہم خدمتی نگہبان یا کسی دوسرے بزرگ سے مدد لے سکتے ہیں۔‏

3‏، 4.‏ کنگڈم‌ہال سے لٹریچر اُٹھاتے وقت ہمیں کن باتوں کو ذہن میں رکھنا چاہئے؟‏

3 دیگر مطبوعات:‏ ہر مہینے جب لٹریچر کی پیشکش تبدیل ہو جاتی ہے تو کنگڈم‌ہال سے لٹریچر اُٹھانے سے پہلے اپنے گھر میں دیکھیں کہ آیا آپ کے پاس مُنادی میں پیش کرنے کے لئے کافی لٹریچر ہے یا نہیں۔ اِس بات کا خیال رکھیں کہ لٹریچر کی صرف اُتنی ہی کاپیاں اُٹھائیں جتنی آپ ایک ہفتے میں پیش کر سکتے ہیں۔ تاہم، اگر آپ کو مزید لٹریچر کی ضرورت ہے تو آپ کنگڈم‌ہال سے کسی بھی وقت لے سکتے ہیں۔‏

4 جہاں تک اپنے ذاتی استعمال کے لئے مطبوعات لینے کا تعلق ہے تو صرف اُن ہی کے لئے درخواست کریں جن کی آپ کو واقعی ضرورت ہے۔ کتاب میں جہاں نام لکھنے کے لئے جگہ دی گئی ہے وہاں پر اپنا نام ضرور لکھیں تاکہ گم ہو جانے کی صورت میں یہ آپ کو واپس مل سکے۔‏

5.‏ اپنی مطبوعات کو پیش کرتے وقت ہمیں کس بات کو یاد رکھنا چاہئے؟‏

5 لوگوں کو مطبوعات پیش کرنا:‏ ہم اپنی مطبوعات صرف اُن ہی لوگوں کو پیش کرتے ہیں جو حقیقی دلچسپی دکھاتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ بنیادی طور پر یہ ہماری ذمہ‌داری ہے کہ خدمت‌گزاری میں استعمال ہونے والی اِن بیش‌قیمت مطبوعات پر ہونے والے اخراجات کے لئے عطیات ڈالیں۔ جب آپ دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو مطبوعات پیش کرتے ہیں تو اُنہیں مُنادی کے عالمگیر کام کی حمایت کے لئے عطیات دینے کے بارے میں ضرور بتائیں۔‏

6.‏ ہم اپنی مطبوعات کی اتنی زیادہ قدر کیوں کرتے ہیں، اور ہمیں کس چیز سے گریز کرنا چاہئے؟‏

6 حالانکہ یسوع مسیح نے معجزانہ طور پر بہتیرے لوگوں کے لئے جسمانی خوراک فراہم کی لیکن زیادہ‌تر اُس نے لوگوں کو روحانی خوراک سے سیر کِیا۔ اِسی لئے یسوع مسیح نے کہا تھا:‏ ”‏آدمی صرف روٹی ہی سے جیتا نہ رہے گا بلکہ ہر بات سے جو [‏یہوواہ]‏ خدا کے مُنہ سے نکلتی ہے۔“‏ (‏متی ۴:‏۴‏)‏ ہماری مطبوعات بائبل کی ایسی سچائیاں سکھاتی ہیں جو ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنے کے لئے بہت ضروری ہیں۔ (‏یوح ۱۷:‏۳‏)‏ پس، اِن بیش‌قیمت مطبوعات کو ضائع کرنے سے گریز کریں!‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں