سادہ طریقے سے تعلیم دیں
۱. لوگوں کی مدد کرنے کا ایک اہم طریقہ کیا ہے؟
۱ لوگوں کی مدد کرنے کا سب سے اہم طریقہ اُنہیں سادہ انداز میں تعلیم دینا ہے۔ عظیم استاد یسوع مسیح نے جس طریقے سے تعلیم دی اُس پر غور کرنے سے ہمیں اپنی ’تعلیم دینے کی مہارت‘ کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔—۲-تیم ۴:۲؛ یوح ۱۳:۱۳۔
۲. سادہ انداز سے تعلیم دینے میں کیا کچھ شامل ہے، اور اِس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے؟
۲ سادہ انداز میں بات کریں: یسوع مسیح نے اپنے پہاڑی وعظ میں بہت سی گہری سچائیوں پر روشنی ڈالی۔ لیکن خاص بات یہ ہے کہ اُس نے اِنہیں بہت ہی سادہ انداز میں بیان کِیا۔ (متی ۵-۷ ابواب) یسوع مسیح کی باتوں کو سننے والی بِھیڑ ”اُس کی تعلیم سے حیران“ تھی۔ یہاں تک کہ یسوع کو گرفتار کرنے کے لئے بھیجے جانے والے پیادے اُس کی تعلیم سے حیران ہو کر کہنے لگے ”انسان نے کبھی ایسا کلام نہیں کِیا۔“ (متی ۷:۲۸، ۲۹؛ یوح ۷:۴۶) پس، لوگوں کو بائبل سچائیوں کی تعلیم دیتے وقت ہمیں بڑےبڑے الفاظ، مشکل اصطلاحیں اور ایسی تمثیلیں استعمال نہیں کرنی چاہئیں جنہیں سمجھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ بلکہ بائبل کی سچائیاں بیان کرنے کے لئے سادہ الفاظ استعمال کرنے چاہئیں تاکہ لوگ ہماری بات آسانی سے سمجھ سکیں۔
۳. بعض لوگ کیوں اپنے سامعین کو بہت زیادہ معلومات دینے کی طرف مائل ہوتے ہیں لیکن ہمیں ایسا کرنے سے کیوں گریز کرنا چاہئے؟
۳ ضرورت کے مطابق معلومات دیں: یسوع مسیح نے لوگوں کو تعلیم دیتے وقت ہمیشہ اِس بات کو ذہن میں رکھا کہ وہ ایک وقت میں کتنا کچھ یاد رکھ سکتے ہیں۔ (یوح ۱۶:۱۲) اِسی طرح جب ہم بھی اپنے رشتہداروں، دلچسپی رکھنے والے نئے اشخاص یا بچوں سے بات کرتے ہیں تو ہمیں اُن کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے موقعشناسی سے کام لینا چاہئے۔ اگر ایسا دکھائی دے کہ لوگ دلچسپی سے ہماری بات سن رہے ہیں توبھی ہمیں ایک ہی وقت میں اُنہیں بہت زیادہ معلومات دینے سے گریز کرنا چاہئے۔ تاہم، یاد رکھیں کہ جو لوگ واقعی خلوصدل ہیں وہ سچے خدا یہوواہ کے بارے میں سیکھتے رہیں گے۔—یوح ۱۷:۳؛ ۱-کر ۳:۶۔
۴. تفصیلات بتانے کی بجائے خاص نکات پر توجہ دلانا کیوں فائدہمند ہے؟
۴ خاص نکات پر توجہ دلائیں: یسوع مسیح نے اپنے سامعین کو بہت سی تفصیلات بتا کر اُن کے لئے اپنی تعلیمات کو سمجھنا مشکل نہیں بنایا تھا۔ مثال کے طور پر، جب یسوع نے کہا کہ ”جتنے قبروں میں ہیں . . . نکلیں گے“ تو وہ سمجھتا تھا کہ ابھی لوگوں کو دو طرح کی قیامت کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے کا وقت نہیں ہے۔ (یوح ۵:۲۸، ۲۹) پس، ہمیں بھی بائبل سے مطالعے کراتے وقت خاص نکات پر توجہ دلانی چاہئے اور اضافی مواد شامل نہیں کرنا چاہئے۔
۵. سادہ طریقے سے تعلیم دینے سے ہمیں کون سی برکت حاصل ہو سکتی ہے؟
۵ ہم یہوواہ خدا کے کتنے شکر گزار ہیں کہ اُس نے ہمیں سادہ طریقے سے تعلیم دی ہے! (متی ۱۱:۲۵) دُعا ہے کہ ہم بھی سادہ طریقے سے تعلیم دیں تاکہ اپنی خدمتگزاری کو پھلدار بنا سکیں۔